کولکاتا:
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی ہاٹ سیٹ نندی گرام پر ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں ایک دلچسپ تصویر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہاں کی امیدوار وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ، اپنے حریف بھارتیہ جنتا پارٹی کے شوبھندو ادھیکاری سے پیچھے چل رہی ہیں۔ ابتدائی رجحانات میں پوسٹل بیلٹ کے ساتھ آہستہ آہستہ ای وی ایم ووٹوں کی گنتی بھی شروع ہوگئی ہے۔