اردو
हिन्दी
جولائی 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کرونا کے علاج کے نام ہندوستانی عوام ہزاروں کروڑ کے قرض کی دلدل میں دھنس گیے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
81
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رواں برس مئی کا مہینہ احمد آباد کے میانک پٹیل کی زندگی میں ایک طوفان کی مانند تھا۔ 39 سالہ میانک نے اس ماہ اپنی بیوی کو کھو دیا۔ ان کی اہلیہ کی وفات کورونا کی وجہ سے ہوئی، جس کی وجہ سے کئی سنگین مسائل پیدا ہوگئے تھے۔

منرل واٹر کے کاروبار سے منسلک میانک کو اپنی بیوی کا پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کرانے کے لیے چار لاکھ روپے ادھار لینا پڑے۔ انھوں نے ڈیڑھ لاکھ مالیت کے زیورات گروی رکھے تھے اور بقیہ ڈھائی لاکھ روپے مقامی ساہوکاروں سے زیادہ شرح سود پر ادھار لیے تھے۔ اس کے لیے انھیں چھ ہزار روپے ماہانہ سود ادا کرنا پڑا۔ اس سب کے بعد بھی وہ اپنی بیوی کو نہ بچا سکے۔
میانک اکیلے نہیں ہیں۔ اس طرح کی بہت سی دل دہلا دینے والی کہانیاں کورونا کی تبدیلی کے دوران ہمارے سامنے دیکھی گئیں۔ آپ کے پڑوس میں بہت سے لوگ ایسے ہوں گے جنھوں نے اپنے خاندان کے افراد کو کورونا کی بیماری سے بچانے کے لیے سود پر رقم ادھار لی ہو اور ان میں سے کچھ اب بھی مقروض ہو سکتے ہیں۔

چونکا دینے والےاعدادوشمار

نوکری پیشہ افراد نے اپنے خاندان کو کورونا سے بچانے کے لیے کتنا قرض لیا، اس بارے میں کوئی حتمی ڈیٹا موجود نہیں۔ لیکن ماہرین کے اندازے کے مطابق یہ تعداد لاکھوں کروڑوں روپے میں ہوسکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ایسا پرائیویٹ ہسپتالوں کی جانب سے کورونا کے علاج کے نام پر من مانی رقم وصول کرنے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے اور اس کی ذمہ دار وبائی مرض سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامی بھی ہے۔ تاہم دوسری طرف مرکزی اور مختلف ریاستی حکومتوں کا دعویٰ ہے کہ لاکھوں لوگوں کو مفت طبّی سہولیات فراہم کی گئیں۔
تاہم کورونا انفیکشن کے دوران انڈیا کے مختلف قومی بینکوں کی جانب سے علاج کے لیے قرض دینے کی کئی سکیمیں بھی شروع کی گئیں۔
بی بی سی گجراتی نے اس بارے میں معلومات کے حق کے تحت درخواست دی تھی جس کے جواب میں کئی چونکا دینے والی معلومات سامنے آئیں۔
رائٹ آف انفارمیشن کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق صرف مئی 2021 سے اگست 2021 تک 2,38,369 لوگوں نے اپنے یا اپنے خاندان کے افراد کے علاج کے لیے کل 41,96,48,84,307 روپے کا قرض حاصل کیا۔
یہ رقم کتنی بڑی ہے؟ یہ تعداد گجرات جیسی ترقی یافتہ ریاست کے صحت کے کل بجٹ کا تقریباً 30 فیصد ہے۔ اور یہ رقم عام لوگوں نے صرف تین ماہ میں قومی بینکوں سے قرض کی صورت میں لی۔
بی بی سی گجراتی نے کورونا کے انتظام کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی اور عام لوگوں کی حالت کو سمجھنے کے لیے کچھ ماہرین سے بھی بات کی۔

سٹیٹ بینک آف انڈیا سب سے بڑا قرض دینے والا بن گیا
صویر کا ذریعہGETTY IMAGES
اپریل سے جون 2021 تک کا عرصہ انڈیا کے ہر شہری کو طویل عرصے تک ایک ڈراؤنے خواب کے طور پر یاد رہے گا۔ اس دوران ملک میں کورونا کی دوسری لہر کا پھیلاؤ دیکھا گیا اور ملک بھر میں لاکھوں افراد کی موت ہو گئی۔
شمشان گھاٹوں، نئے ہسپتالوں کے باہر لاشوں کی قطاریں، اپنے پیاروں کو کھونے والوں کی چیخ و پکار اس قدر بڑھ گئی کہ دنیا بھر میں اس کا چرچا ہونے لگا۔
اس دوران بہت سے لوگ اپنے گھر والوں کے علاج کے لیے قرض لے کر پیسے لینے پر مجبور ہوئے۔ پیسے کی کمی کے پیش نظر کئی قومی بینکوں نے کورونا کے علاج کے لیے قرضے دینا شروع کر دیے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سکیم کے تحت مختلف قومی بینکوں نے انکم ٹیکس دہندگان، پیشہ ور افراد، ملازمت کے متلاشیوں اور پنشنرز کو کورونا کے علاج کے لیے 25 ہزار سے پانچ لاکھ روپے تک کے قرضے دینا شروع کر دیے۔ اس رقم پر سود کی شرح 8.5 فیصد سے 9.5 فیصد سالانہ رکھی گئی۔
لیکن ملک کے کئی حصوں میں، بہت سے لوگوں نے اپنے یا اپنے خاندان کے علاج کے لیے نجی قرض دہندگان سے بھی قرض لیا ہے۔ اس سے متعلق بہت سی خبریں کئی اخبارات میں شائع ہوئیں اور سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں۔

’حکومت کو مالی نقصان کی تلافی کے لیے آگے آنا چاہیے‘
ویر کا ذریعہGETTY IMAGES
بی بی سی نے کچھ ماہرین سے یہ جاننے کے لیے رابطہ کیا کہ حکومت کی جانب سے مفت صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے دعوے کے پیش نظر اتنے لوگوں کو کورونا کے علاج کے لیے قرض لینے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ کیا یہ اعداد و شمار حکومت کی ناکامی کی عکاسی نہیں کرتے؟
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دلیپ ماولنکر کا کہنا ہے کہ کورونا سے لڑنے کے لیے صرف تین ماہ میں لوگوں نے جو قرض لیا ہے وہ چونکا دینے والا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ یہ میسر اعداد و شمار میں موجود قرض ہے، حقیقت میں یہ اعداد و شمار اس سے کئی گنا زیادہ ہوسکتے ہیں۔
ڈاکٹر ماولنکر کہتے ہیں کہ ‘یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ بہت سارے لوگوں نے غیر ضروری طور پر خرچ کیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ اعداد و شمار حکومتی نظام صحت پر لوگوں کے عدم اعتماد کی کہانی بیان کرتے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’حکومت کو اس وقت کے مسئلے سے سبق لینا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ مستقبل میں ایسا دوبارہ نہ ہو۔‘
ساتھ ہی ماہر اقتصادیات اندرا ہروے کے مطابق یہ اعداد و شمار حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، یہ اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ترجیحات پر نظر رکھے اور اپنی ترجیحات کا درست تعین کرے۔‘
اندرا ہیروے کہتی ہیں کہ لوگوں کے اخراجات ادا کرنے کے لیے ایک نظام ہونا چاہیے اور حکومت کو مالی نقصان کی تلافی کے لیے آگے آنا چاہیے۔ ساتھ ہی، نجی ہسپتالوں میں علاج کے اخراجات کی حد مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔‘
وہ کہتی ہیں کہ وبا کے دور میں لوگوں سے من مانی طور پر رقم نہیں لی جانی چاہیے۔ حکومت کو اسے چیک کرنے اور اسے صحیح طریقے سے چلانے کا انتظام کرنا چاہیے تھا، لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔
مودی حکومت کی نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2021 تک ’آیوشمان بھارت‘ کے تحت ملک بھر میں سات لاکھ سے زیادہ لوگوں کا علاج کیا گیا۔
ریاستی اور مرکزی حکومت کے وزرا نے دعویٰ کیا کہ حکومت اس دوران اپنی پوری کوشش کر رہی ہے۔ اس دوران ہزاروں مریض آکسیجن کی کمی اور علاج کی کمی کے باعث موت کے منھ میں چلے گئے۔
تاہم، کچھ سماجی کارکنوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو گنگا میں تیرتی ہوئی لاشوں اور گنگا کے کنارے دفن ہونے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کرنے کی کوشش کی۔
بشکریہ: ارجن پرمار، بی بی سی گجراتی

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے
خبریں

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

05 جولائی
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات
خبریں

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

05 جولائی
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

جولائی 5, 2026
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN