اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تریپورہ کے پانیساگر میں پولیس کی موجودگی میں مسلمانوں کی آٹھ دکانیں جلا دی گئیں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
تریپورہ کے پانیساگر میں پولیس کی موجودگی میں مسلمانوں کی آٹھ دکانیں جلا دی گئیں
48
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی 🙁 رپورٹ مسیح الزماں انصاری )

|شمالی تریپورہ میں مسلمانوں کے گھروں، دکانوں اور مساجد پر مبینہ طور پر ہندوتوا تنظیموں کی طرف سےایک ہفتہ تک چلاحملہ تقریباً تھم گیا ہے ۔ علاقے میں دفعہ 144 لگا دی گئی ہے جس کے بعد 4 سے زیادہ شخص ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے۔ ہندوتوا تنظیموں کے یہ حملے بنگلہ دیش میں درگا پوجا کے دوران اقلیتوں پر حملوں کی بنیاد پر کیے گئے۔

حملوں کا یہ سلسلہ ایک ہفتے تک چلنے کے بعد منگل 26 اکتوبر کو پانیساگر روا میں اور بھی پرتشدد ہوگیا جب وشو ہندو پریشد ، آر ایس ایس اور بی جے پی کے کارکنوں نے 8 ہزار لوگوں کی ریلی نکال کر مبینہ طور پر مسلمانوں کی 8 دکانوں کو پولیس کی موجودگی میں جلا دیا۔ اس واقعہ کے بعد انتظامیہ نے نوٹس لیا مگر ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے ۔

تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب کے سکریٹری پرشانت گوئل نے انڈیا ٹومارو کو بتایا کہ ’حکومت کی طرف سے نوٹس لیا گیا ہے، کچھ لوگوں کی شناخت بھی کر لی گئی ہے، پولیس اس معاملے کی سرگرمی سے جانچ کر رہی ہے۔ مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

حالانکہ متاثرین کا الزام ہے کہ پولیس کی موجودگی میں پہلے دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی، پیٹرول ڈالا گیا اور پھر آگ لگا دی گئی۔ پولیس اس سارے معاملے پر خاموش تماشائی بنی رہی۔

رووا پانیساگر سے بی جے پی کے ایم ایل اے بنائے بھوشن داس نے انڈیا ٹومارو کو بتایا کہ، ’وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی ریلی میں شامل کارکنوں کی طرف سے تشدد ہوا ہے ،لیکن ملزم کی شناخت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔‘

ان الزامات کی روا پانیساگر پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی اُدے رام نے بھی تصدیق کی ہے۔ اے ایس آئی ادے رام نے انڈیا ٹومارو کو بتایا کہ، ’آر ایس ایس اور وی ایچ پی کی ریلی میں شامل کارکنوں نے مسلمانوں کی دکانوں کو جلایا، جس کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے، جلد ہی گرفتاری ممکن ہے۔‘

नार्थ त्रिपुरा के पानीसागर इलाके में आज विश्व हिंदू परिषद की हुंकार रैली थी. आरोप है कि रैली में शामिल उपद्रवियों ने कथित रूप से मुस्लिम समुदाय के लोगों की दुकानों, घरों को आग के हवाले कर दिया. @Tripura_Police @tripura_cmo @PMOIndia pic.twitter.com/UmeHEk3Kxc

— Masihuzzama Ansari (مسیح الزماں انصاری) (@masihuzzama_) October 26, 2021

مبینہ طور پر وی ایچ پی کے ذریعہ جلائے گئے ان آٹھ دکانوں کے مالکان نے انڈیا ٹومارو کو بتایا کہ جب انہوں نے بھیڑ کا یہ ارادہ دیکھا کہ وہ روا پانیساگر کی جامع مسجد پر حملہ کرنے کی تیاری سے آئی ہے ۔ بھاری مقدار میں پٹرول، جے سی بی اور دوسرے سامان لے کر آئےہیں تو چوراہے پر موجود تمام مسلم دکانداروں نے مسجد بچانے کی فراق میں اپنی دکانیں چھوڑ کر مسجد کی طرف بھاگے اور تمام لوگ جمع ہوکر مسجد کی حفاظت کے لیے مسجد کےسامنے کھڑے ہوگئے ۔ تبھی فسادیوں نے مسجد کی طرف نہ بڑھ کر چوراہے پر موجود مسلمانوں کی آٹھ دکانوں کو آگ کے حوالہ کردیا۔

عینی شاہد نظام الدین کے مطابق وشو ہندو پریشد کی ریلی تقریباً 4:00-4:30 بجے روا پانیساگر پہنچی اور ہنگامہ کھڑا کردیا۔ متاثرین میں سے ایک جلال الدین نے کہاکہ وہ میرے نبی کو گالی دے رہا تھا۔ وہ مسلسل توہین آمیز نعرے لگا رہا تھا۔ دکان جلانا برداشت کیا جا سکتا ہے لیکن ہمارے نبی کی ایسی توہین برداشت نہیں کر سکتے۔

آتش زنی میں اپنی دکان گنوا چکے عامر ، امیل الدین ، اور صنوفر نے انڈیا ٹو مارو کو بتایا کہ اگر ہم مسجد بچانے کے لیے نہیں جاتے تو وہ اس مسجد کو بھی نشانہ بناتے۔ ہم نے اپنی دکانیں گنواکر مسجد کو بچایا۔ پولیس موجود تھی مگر فسادیوں نے بے روک ٹوک اپنا کام کرتے رہے ۔

ایک متاثرہ امیر حسین نے بتایا کہ منگل کو آر ایس ایس، وی ایچ پی اور بی جے پی کے لوگ 8-10 ہزار کی تعداد میں ایک ریلی کے ساتھ روا پانیساگر پہنچے تھے۔ انہوں نے مسجد پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن آس پاس کے مسلمان جمع ہو گئے اور مسجد کو بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

تاہم ان ایک ہفتے میں تریپورہ کے 5 اضلاع میں 12 سے زیادہ مساجد کو نقصان پہنچا ہے۔ مسجد میں قرآن پاک جلانے کی تصویر بھی وائرل ہوئی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ آج تک بی جے پی ہائی کمان یا وزیر اعلیٰ تریپورہ کی طرف سے اس واقعہ کی مذمت یا قصور واروں کے خلاف کارروائی کی کوئی بات نہیں کی گئی۔

پانیساگر میں مسلمانوں کی جو آٹھ دکانیں جلائی گئیں وہ امیر حسین، امیل الدین، نظام الدین، صنوفر، یوسف علی، جمال الدین، محمد علی اور سلطان حسین کی تھیں جو آگ لگنے سے مکمل طور پر جل گئیں۔

عامر کی بجلی کے سامان کی دکان تھی اور تقریباً 12 لاکھ کا نقصان ہوا۔ امیل الدین کی راشن کی دکان تھی، جس کا 17 لاکھ کا نقصان تھا۔ نظام الدین کی کاسمیٹک اور موبائل لوازمات کی دکان تھی، جس کا تقریباً 10 لاکھ کا نقصان ہوا۔ صنوفر اور صنوہر دو بھائیوں کی کپڑوں، جوتوں اور اسکول کے تھیلوں کی دکان تھی، جس میں تقریباً 15 لاکھ کا نقصان ہوا ہے۔ یوسف علی کی راشن کی دکان تھی جس میں 15 لاکھ کا نقصان ہوا ہے۔ جمال الدین کی فوٹو کاپی کی دکان تھی جس کی مشین، کمپیوٹر اور پرنٹر ٹوٹ گئے جس سے تقریباً 7 لاکھ کا نقصان ہوا۔ محمد علی کی جوتوں، کپڑوں اور کاسمیٹک کی دکان تھی جس کا 5 لاکھ کا نقصان ہوا اور سلطان حسین کی فوٹو کاپی کی دکان تھی جس کا 3 لاکھ کا نقصان ہوا۔

متاثرین کے مطابق یہ تمام دکانیں پولیس کی موجودگی میں جلا دی گئیں۔ متاثرین نے پولیس سے فسادیوں کو روکنے کی اپیل کی تو پولیس نے کہا کہ ہم تعداد میں بہت کم ہیں ہم انہیں نہیں روک سکتے۔

پانیساگر میں تشدد کے بعد دھرمن نگر کے ایس ڈی پی او نے مسلمانوں کو یقین دلایا کہ پولیس مساجد کی حفاظت کر رہی ہے۔ دھرمن نگر کے ایس ڈی پی او نے بھی مسلمانوں سے کہا کہ ہمارے پاس اتنی پولیس فورس نہیں ہے۔

تاہم، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کا کہنا ہے کہ پولیس اس معاملے کو سرگرمی سے دیکھ رہی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی ہے، پولیس فورس تعینات کی گئی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ جب تک پولیس نے مسلمانوں کو یقین دلایا کہ مساجد کی حفاظت پولیس کر رہی ہے، تب تک 12 سے زیادہ مساجد اور درجنوں دکانوں کو فسادیوں نے نشانہ بناچکے تھے۔

دہلی ہو یا تریپورہ دونوں مقامات پر پولیس کی موجودگی میں فسادیوں کےدریعہ مسلمانوں کی مساجد، دکانوں اورگھروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ ملک کی راجدھانی دہلی سے لے کر شمال مشرقی ہندوستان کی ریاست تریپورہ میں اقلیتوں پر حملےکا پیٹرن یکساں ہے ۔ سرکار، پولیس ، حملہ آور اورمتاثرین تمام اسکرپٹ میںایک جیسے ہیں ۔

(بشکریہ: India to morrow.net)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN