نئی دہلی :(ایجنسی )
ٹائمز ناؤ سمٹ 2021 میںکنگنا رناوت نے ایک متنازع بیان دیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ سوارا بھاسکر سے لے کر سابق آئی اے ایس اور کانگریس لیڈر بی جے پی اور کنگنا پر مشتعل ہیں۔ کنگنا نے اس ایونٹ میں کہاکہ ’ آزادی اگر بھیک میں ملے، تو کیا وہ آزاد ی ہو سکتی ہے؟‘ کنگنا نے اینکر نویکا کمار کے سامنے کہاکہ ’’ 1947 میںملی آزادی بھیک تھی ،اصلی آزادی 2014 میں ملی۔‘‘
کنگنا نے اپنے بیان میں کہاکہ’ ساورکر ، رانی لکشمی بائی ، نیتا سبھاش چندر بوس ان لوگوں کی بات کروں تو یہ لوگ جانتے تھے کہ خون بہے گا لیکن یہ بھی یاد رہے کہ ہندوستانی – ہندوستانی کا خون نہ بہائے۔ انہوں نے آزادی کی قیمت چکائی، یقیناً۔ مگر وہ آزادی نہیں تھی وہ بھیک تھی، جو آزادی ملی ہے وہ 2014 میں ملی ہے ۔‘
اس پر نویکا کمار نے کہا کہ’’اسی لیے ہی سب آپ کو کہتے ہیں کہ آپ ’بھگواہیں۔‘ اس کے جواب میں کنگنا نے کہا-ابھی اس کے بعد مجھ پر 10کیس اور ہونے والے ہیں۔ نویکا نے کہاکہ ابھی تو آپ دہلی میں ہے۔‘ اس پرکنگنا نے کہاکہ جانا تو گھر ہی ہے نا۔
کنگنا کے اس بیان کو دینے کے بعد ایونٹ پر بیٹھے کچھ لوگ تالیاں پیٹنے لگے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے کہا کہ ’کون ہیں وہ بے قوف لوگ جنہوں نے اس بات کو سن کر تالیاں بجانا شروع کردیا ، میں جاننا چاہتی ہوں۔ ‘









