اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھارت کابل میں سفارت خانہ کھول سکتا ہے !

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
بھارت کابل میں سفارت خانہ کھول سکتا ہے !
116
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

نئی دہلی میں حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت جلد ہی افغانستان میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے پر غور کر رہا ہے، تاکہ سفارتی سرگرمیاں پھر سے بحال کی جا سکیں۔ ایک معروف اخبار’ ‘انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق اسے معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کی ایک ٹیم نے اسی مقصد کے لیے زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے فروری میں کابل کا دورہ بھی کیا تھا۔

تاہم مشن دوبارہ کھولنے کی اس کوشش میں سینئر سطح کے سفارت کاروں کو بھیجنے کا ابھی کوئی منصوبہ نہیں ہے اور حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل سفارتخانہ صرف مقامی اہلکاروں کے ساتھ رابطے کے لیے استعمال ہو گا، اور ضرورت پڑنے پر اس میں قونصلر خدمات تک کی توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ لیکن نئی دہلی حکومت نے اس کے ساتھ ہی اس بات کی بھی وضاحت کی ہے اس کا مطلب، ’’طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا نہیں ہے۔‘‘

بھارت نے گزشتہ برس افغانستان پر طالبان کے قبضے کے دو دن بعد 17 اگست کو کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی دہلی میں یہ بحث بھی ہوتی رہی کہ آیا یہ صحیح فیصلہ تھا یا نہیں۔ اس سلسلے میں سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ اور وزارت خارجہ کا موقف یہ رہا ہے کہ کابل میں موجود رہنے سے بھارتی اہلکاروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی تھیں۔

ایک اور حلقے کا موقف یہ رہا ہے کہ کابل مشن بند کرنے سے خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بھارت تن تنہا رہ گیا، جس کا کابل میں کوئی بھی نمائندہ نہیں ہے۔

پیر کو نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کا ایک اجلاس ہوا، جس میں افغانستان کا ایجنڈہ سر فہرست تھا۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس اجلاس کا میزبان بھارت وہ واحد ملک تھا، جس نے ابھی تک کابل میں اپنا مشن دوبارہ نہیں کھولا ہے۔

یہی وہ اہم نکتہ ہے جس نے دہلی کو کابل میں دوبارہ مشن کھولنے کے بارے میں غور کرنے پر مجبور کیا ہے۔ یورپی یونین سمیت دنیا کے تقریباً 16 ممالک کابل میں اپنی سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر چکے ہیں اور اب بھارت نے بھی اپنے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے ایسا کرنے کے لیے قدم اٹھایا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ فروری میں جب بھارت کی سکیورٹی ٹیم نے کابل کا دورہ کیا تو اس سفر کے لیے طالبان کی قیادت سے منظوری طلب کی تھی اور ان سے رابطہ بھی کیا گیا تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم نے طالبان حکومت کے عہدیداروں سے کابل میں ملاقات کی تھی اور سکیورٹی کے دیگر پہلوؤں پر تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔

کابل پر طالبان کے قبضے کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران بھارت کے بر عکس پاکستان، چین، روس اور ایران جیسے ممالک نے کابل میں اپنے مشن کو مکمل طور پر بند نہیں کیا تھا۔

وسطی ایشیا کے پانچوں ممالک نے بھی طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں۔ کابل میں سفارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے مقصد سے امریکہ نے بھی اپریل میں قطر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب بھی کابل واپس آگئے ہیں۔

کابل میں بھارت کے لیے سکیورٹی سب سے اہم مسئلہ ہے، سن 2008 میں کابل میں بھارتی مشن پر بم حملہ ہوا تھا، جس میں ایک عسکری مشیر، ایک سینیئر سفارت کار اور سفارت خانے کی حفاظت کرنے والے دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارتی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے لیے یہ واقعہ اب بھی ایک تازہ زخم کی طرح ہے۔

اس وقت کی افغان حکومت نے الزام لگایا تھا کہ اس حملے کے پیچھے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے۔ اس وقت نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کو اس کام کے لیے استعمال کیا گیا۔

لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ ان تمام کوششوں کے باوجود ابھی تک کسی بھی ملک نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے، اور یہ سفارتی کوششیں مختلف طرح کی مصروفیات کے لیے محض روابط استوار کرنے کی خاطر ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

جنتر منتر نہیں، مودی حکومت کو اپنا طریقۂ کار بدلنے کی ضرورت ہے: احتجاجی مقام بدلنے سے عوامی سوال ختم نہیں ہوں گے

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

حالیہ خبریں

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 14, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

جنتر منتر نہیں، مودی حکومت کو اپنا طریقۂ کار بدلنے کی ضرورت ہے: احتجاجی مقام بدلنے سے عوامی سوال ختم نہیں ہوں گے

اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN