اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھارتی آئین: سیکولر اور سوشلسٹ جیسے الفاظ پر نیا تنازعہ
تجزیہ:روہنی سنگھ

2 ہفتے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
60
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گزشتہ ہفتے بھارت میں ایمرجنسی کے پچاس برس مکمل ہونے پر جمہوریت کے سیاہ ترین دور کو یاد کیا گیا۔ اس موقع پر بھارتی موجود ’’سیکولر‘‘ اور ’’سوشلسٹ‘‘ جیسے الفاظ پر ایک مرتبہ پھر بحث چھڑ گئی۔انتہائی دائین بازو  کی بھارتی جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے مطالبہ کیا کہ آئین سے ”سیکولر‘‘ اور ”سوشلسٹ‘‘ جیسے الفاظ کو نکال دیا جائے۔ بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی آر ایس ایس کے نظریات سے متاثر ہے۔مطالبہ آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسابلے کی جانب سے سامنے آیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس ایمرجنسی کے دوران یہ الفاظ آئین میں شامل کیے گئے، وہ آج بھی بھارت کی سیاسی تاریخ کے متنازعہ ترین ابواب میں سے ایک ہے۔ 1975 میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ایمرجنسی نافذ کی جو مارچ 1977 تک جاری رہی۔ اسی ایمرجنسی کے دوران 1976 کی 46ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ”سوشلسٹ‘‘ اور ”سیکولر‘‘ کو آئین کا حصہ بنایا گیا۔
‘آئین بنانے والوں کی روح سے غداری‘
اب نصف صدی بعد آر ایس ایس ان الفاظ کو غیر ضروری قرار دے رہا ہے۔ ہوسابلے کے مطابق، ”یہ الفاظ آئین سازوں کی روح سے غداری اور سناتن کے جذبے کی توہین ہیں۔‘‘ سناتن دھرم ہندو مت کی بنیادی اور قدیم ترین شکل ہے، جس میں معاشرہ ذاتوں میں تقسیم ہوتا ہے اور ہر ذات کی اپنی الگ ذمہ داریاں اور فرائض مقرر ہوتے ہیں۔
بی جے پی کے قریبی حلقے بھی اس موقف کی تائید کر رہے ہیں۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے یہاں تک کہہ دیا کہ یہ ایمرجنسی کے دوران زبردستی شامل کیے گئے الفاظ ہیں جو بھارتی تہذیب سے مطابقت نہیں رکھتے۔اندرا گاندھی نے اس وقت کے سیاسی دباؤ، بائیں بازو کے اثرات اور سماجی برابری کے نعرے کو آئینی حیثیت دینے کے لیے یہ ترمیم کی تھی۔ سیاسی مورخ رشید قدوائی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”اس وقت بھارتی مسلمان نوجوان یہ سمجھ چکے تھے کہ صرف مذہب کی بنیاد پر بھارت ان کے لیے ایک محفوظ ملک نہیں، بلکہ اس کی سیکولر شناخت ہی ان کی ضمانت ہے۔”
بی جے پی کے ترجمان پریم شکلا کے بقول، ”ہم ہندو سیکولرزم کے خلاف نہیں، بلکہ مغربی سیکولرزم اور اس کے زبردستی تھوپے جانے کے خلاف ہیں۔‘‘ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا واقعی یہ الفاظ صرف ایمرجنسی کی دین ہیں، یا بھارتی آئین کی روح کو مکمل کرتے ہیں؟

بھارتی آئین کی بنیاد
بھارت کے آئین کی بنیاد جن اصولوں پر رکھی گئی، ان میں جمہوریت، انصاف، آزادی، برابری اور بھائی چارہ شامل تھے۔ 1950 میں جب آئین نافذ ہوا تو اس میں ”سیکولر‘‘ اور ”سIوشلسٹ‘‘ الفاظ شامل نہیں تھے، لیکن آزادی کے بعد کی تین دہائیوں میں بھارت کی سماجی و سیاسی صورتحال بدلی۔ 1971 کی پاک بھارت جنگ، جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش وجود میں آیا، بینکوں کو قومیا لینے کی پالیسی، جاگیرداری کے خاتمے اور معیشت کو عوام دوست بنانے کی کوششوں نے ایک سوشلسٹ ریاست کے تصور کو تقویت دی”
••سیکولرزم کی "بھارتی تشریح بھارت میں سیکولرزم کا تصور مغربی ماڈل سے مختلف ہے۔ دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر رتن لال کے مطابق، ”بھارت میں سیکولر ریاست کا مطلب صرف مذہب سے لاتعلقی نہیں بلکہ تمام مذاہب کا یکساں احترام ہے۔ ریاست کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور شہریوں کو اپنی شناخت کے لیے کسی مذہبی شناخت پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔‘‘یہی وجہ ہے کہ بھارت کی سیکولر شناخت اقلیتوں کے لیے ایک حفاظتی دیوار تصور کی جاتی رہی ہے۔یہ بحث محض ایک نظریاتی اختلاف نہیں بلکہ بھارت کی اجتماعی شناخت اور مستقبل کی سیاست کا تعین کرے گی۔ تاریخی طور پر آئین میں تبدیلی کی کوششیں عوامی حمایت حاصل نہیں کر سکیں۔ کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت کے بقول، ”یہ سب بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔‘‘
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مغربی دنیا بھارت کو تجارت اور دیگر رعایتیں اسی لیے دیتی رہی کہ وہ دیگر ممالک کے لیے ایک مثال کے طور پر پیش کرنا چاہتی تھی۔ لیکن موجودہ بھارتی حکومت کی ان اقدار سے دور ہونے کا یہ نتیجہ نکلا ہے کہ اب مغرب بھارت کے ساتھ تعلقات کو صرف لین دین تک محدود کر رہا ہے اور ان کے بدلے قیمت وصول کرنا چاہتا ہے۔
بی جے پی نےآر ایس ایس کے کونسے وعدےپورے کیے ؟:2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی نے کھلے عام کہا کہ اگر وہ 400 نشستیں جیت گئی تو آئین میں ترمیم کرے گی، لیکن بی جے پی صرف 240 سیٹیں حاصل کر سکی اور کانگریس نے آئین بچاؤ مہم کو اپنی کامیابی کا سبب بتایا۔
2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی نے آر ایس ایس کے کئی خواب پورے کیے: جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنا، ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر، شہریت ترمیمی قانون کی منظوری اور یکساں سول کوڈ کی راہ ہموار کرنا۔ اب مبصرین کا ماننا ہے کہ بی جے پی کے لیے آئین میں تبدیلی اگلا بڑا ہدف ہو سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات اور خارجہ پالیسی پر سوالات اٹھ رہے ہیں (بشکریہ ڈی ڈبلیو )

ٹیگ: bjoemergencyIndian Constitution،controversy،secular، socialist،indra gandhiRss

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

مضامین

غزہ میں روٹی اور پانی کی قیمت انسانی زندگی کیوں

16 جولائی
مضامین

ابراہیم تراورے کا ملک ‘برکینا فاسو’کے بارے میں سب کچھ جانیں

11 جولائی
مضامین

کون ہیں برکینا فاسو کے صدر ابراہیم ٹریری (تراورے)،کیوں ہورہی ہے اتنی چرچا؟

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

ایران کے میزائل حملوں سے تھرایا اسرائیل،کئی  شہروں  میں  دھماکے،تل ابیب کا سب سے بڑا اسپتال زمیں بوس ،متعدد ہلاک و زخمی

جون 19, 2025

چھنگور بابا نے کہا "میں بے قصور”بلرام پور سے ممبئی تک کئی ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے،بھتیجے کو اٹھایا

یوپی حکومت سنبھل کو ‘ہندوتیرتھ استھل ہب’  کے طور پرڈولپ کرے گی،کروڑوں روپے مختص

اتردیش: کانوڑ یاترا پر تبصرہ کرنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج

مارننگ نیوز: اہم خبریں،سرخیوں میں

چھنگور بابا نے کہا "میں بے قصور”بلرام پور سے ممبئی تک کئی ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے،بھتیجے کو اٹھایا

جولائی 17, 2025

یوپی حکومت سنبھل کو ‘ہندوتیرتھ استھل ہب’  کے طور پرڈولپ کرے گی،کروڑوں روپے مختص

جولائی 17, 2025

اتردیش: کانوڑ یاترا پر تبصرہ کرنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج

جولائی 17, 2025

مارننگ نیوز: اہم خبریں،سرخیوں میں

جولائی 17, 2025

حالیہ خبریں

چھنگور بابا نے کہا "میں بے قصور”بلرام پور سے ممبئی تک کئی ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے،بھتیجے کو اٹھایا

جولائی 17, 2025

یوپی حکومت سنبھل کو ‘ہندوتیرتھ استھل ہب’  کے طور پرڈولپ کرے گی،کروڑوں روپے مختص

جولائی 17, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN