اردو
हिन्दी
جنوری 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غزہ مذاکرات میں حماس پر شدید دباؤ ،قیدیوں کو جلد رہا کرنے پر زور ،بدلہ میں کیا ملے گا پتہ نہیں ؟

9 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
68
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسرائیلی عہدیدار نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں کسی پیش رفت کی تردید کردی ہے تاہم اس حوالے سے پیش رفت ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ العربیہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مئی میں غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا ابتدائی معاہدہ ہوا ہے۔ ان اسرائیلی قیدیوں میں امریکی قیدی بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں مصری، حماس اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقاتیں جاری رہیں گی۔
ذرائع نے منگل کو بتایا کہ ثالثوں کی نگرانی میں غزہ تک امداد کی منتقلی کے لیے تین محفوظ راہداریوں کے قیام کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب حماس کے ساتھ ڈیل پر بات چیت کرنے والے اسرائیلی وفد کے ایک عہدیدار نے وضاحت کی ہے کہ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔اسرائیلی ذرائع نے مثبت پیغامات کے تبادلے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب معاملات ابھی تک اسرائیلی سیاسی سطح کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجوزہ معاہدہ جامع ہوگا اور یہ معاہدہ اب دور کی بات نہیں ہے۔
اسرائیلی ذرائع نے مزید کہا کہ یہ پیغامات اس وقت پہنچائے جا رہے ہیں جب امریکی فریق حماس پر براہ راست اور ثالثوں کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی اہم کوششیں کر رہا ہے۔ مصر کے دو سکیورٹی ذرائع نے پیر کے روز انکشاف کیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔ تاہم ویب سائٹ ’’ ایکسیوس‘‘ کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کسی پیش رفت کی تردید کردی تھی۔
17 اپریل کو حماس نے 10 زندہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے 45 دن کی جنگ بندی کی اسرائیلی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔ حماس نے جنگ کو روکنے اور اسرائیل کو غزہ سے نکالنے کے لیے ایک جامع معاہدے کا مطالبہ کیا تھا۔- اسرائیل نے 19 جنوری 2025 کو نافذ ہونے والے معاہدے کے تحت ہونے والی جنگ بندی کو 18 مارچ کو توڑ دیا تھا اور اپنی وحشیانہ کارروائیاں پھر شروع کردی تھیں۔ غزہ کی پٹی میں اب بھی 58 اسرائیلی قیدی موجود ہیں۔ ان میں سے 34 ہلاک ہو چکے ہیں اور صرف ان کی لاشیں حماس کے پاس موجود ہیں۔

ٹیگ: conflictHamasIntense pressureIsraelpeace talkprisoners

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Iran US Tensions Airspace
خبریں

ایران اور امریکا میں سفارتی رابطے منقطع، حملوں کا خدشہ بڑھ گیا, تہران نے فضائی حدود بند کردیں

15 جنوری
KC Tyagi JDU Future
خبریں

کے سی تیاگی کا جے ڈی یو سے رشتہ ختم؟ اگلی منزل آر ایل ڈی یا سنیاس ؟

15 جنوری
Supreme Court Manusmriti Reference
خبریں

عدالت عظمٰی نے گزارہ بھتہ سے متعلق ایک معاملے کے فیصلے میں منو اسمرتی کا حوالہ دیا

15 جنوری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Evening News Brief

ایوننگ نیوز: اختصار کے ساتھ

دسمبر 28, 2025
Trump Iran Non-Military Targets

ٹرمپ کا ایران میں غیر فوجی اہداف نشانہ بنانے پر غور: امریکی میڈیا کا دعویٰ

جنوری 11, 2026
پرواز رحمانی تحریکی صحافت

پرواز رحمانی: تحریکی صحافت کے علمبردار

جنوری 10, 2026
طالبان افغان سفارت خانہ دہلی

طالبان سفارت کار نئی دہلی میں افغان سفارت خانے کا چارج سنبھالیں گے، کیا ہیں اشارے ؟

جنوری 10, 2026
Iran US Tensions Airspace

ایران اور امریکا میں سفارتی رابطے منقطع، حملوں کا خدشہ بڑھ گیا, تہران نے فضائی حدود بند کردیں

KC Tyagi JDU Future

کے سی تیاگی کا جے ڈی یو سے رشتہ ختم؟ اگلی منزل آر ایل ڈی یا سنیاس ؟

Supreme Court Manusmriti Reference

عدالت عظمٰی نے گزارہ بھتہ سے متعلق ایک معاملے کے فیصلے میں منو اسمرتی کا حوالہ دیا

Hate Crime 2025 Report

ہیٹ کرائم 2025: ہوش اڑانے والی رپورٹ، اقلیتوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ کے 1300 واقعات، تشدد بھی بڑھا

Iran US Tensions Airspace

ایران اور امریکا میں سفارتی رابطے منقطع، حملوں کا خدشہ بڑھ گیا, تہران نے فضائی حدود بند کردیں

جنوری 15, 2026
KC Tyagi JDU Future

کے سی تیاگی کا جے ڈی یو سے رشتہ ختم؟ اگلی منزل آر ایل ڈی یا سنیاس ؟

جنوری 15, 2026
Supreme Court Manusmriti Reference

عدالت عظمٰی نے گزارہ بھتہ سے متعلق ایک معاملے کے فیصلے میں منو اسمرتی کا حوالہ دیا

جنوری 15, 2026
Hate Crime 2025 Report

ہیٹ کرائم 2025: ہوش اڑانے والی رپورٹ، اقلیتوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ کے 1300 واقعات، تشدد بھی بڑھا

جنوری 14, 2026

حالیہ خبریں

Iran US Tensions Airspace

ایران اور امریکا میں سفارتی رابطے منقطع، حملوں کا خدشہ بڑھ گیا, تہران نے فضائی حدود بند کردیں

جنوری 15, 2026
KC Tyagi JDU Future

کے سی تیاگی کا جے ڈی یو سے رشتہ ختم؟ اگلی منزل آر ایل ڈی یا سنیاس ؟

جنوری 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN