ایران اسرائیل جنگ بہت خطرناک موڑ پر پہنچ گئی ہے ـ حالات بہت تیزی سے بدل رہے ہیں اور دنیا میں ہیجان برپا ہے اسی دوران امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کا دورہ مختصر کرکے واپس امریکا جارہے ہیں جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا وائٹ ہاؤس کے سیچوئشن روم میں اجلاس بلالیا ہے۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ انہوں نے ایران سے بارہا کہا تھا کہ نیوکلیئر ڈیل پر دستخط کردیں، انہیں ایسا کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کسی صورت نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ مشرق وسطی کی صورتحال کے سبب صدر ٹرمپ جی سیون اجلاس میں شرکت مختصر کرکے واپس امریکا جارہے ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق صدر ٹرمپ نےقومی سلامتی کونسل کو سیچوئشن روم میں تیار رہنے کی ہدایت کی ہےجہاں انکی واپسی پر فوری اجلاس ہوگا۔ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نےنیوکلئیر ڈیل پر دستخط نہ کیے تو کچھ ہو کر رہے گا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ واضح وجوہات کی بناء پر جتنی جلد ہوسکے انہیں واپس واشنگٹن جانا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر نے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ دے دی۔صدر ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا کہ ہر شخص تہران خالی کردے
*** جی7اعلامیہ ہر دستخط سے انکار
دریں اثنا ٹرمپ اسرائیل ایران کشیدگی پر جی سیون اعلامیے پر دستخط نہیں کریں گے۔جی سیون اعلامیے کے مسودے میں ایران اسرائیل کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہےخبرایجنسی کے مطابق اعلامیے میں یہ بھی کیا گیا ہے کہ ایران کےپاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے۔ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے
***ٹرمپ کا دوسرا رنگ ،کون سچا؟
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایرانی حکام سے جلد ازجلد ملاقات کا اہتمام کریں۔ادھر ایک امریکی ٹی وی نے یہ دعویٰ بعض زرائع کی بنیاد پر کیا ہے، اس سے پہلے ایک اور امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے ۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران نے نیوکلئیر ڈیل نہیں کی تو کچھ ضرور ہوکر رہے گا
***خامنہ ای کے قتل کی دھمکی
کل رات ہی اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا اشارہ دیا تھاامریکی ٹی وی کو انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے قتل سے ایران اسرائیل تنازعہ بڑھے گا نہیں بلکہ ختم ہوجائے گا۔ ان سے پوچھا گیا کہ امریکی صدر نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے منصوبے کو روک دیا تھا کیونکہ اس سے کشیدگی بڑھ سکتی ہے اور جنگ پھیل سکتی ہے۔ اس پر نتین یاہو نے کہا کہ کشیدگی بڑھے گی نہیں بلکہ تنازعہ ختم ہوجائے گا۔
***فرانس کا الگ دعویٰ
فرانس کے صدر امانویل میکرون نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے جی سیون رہنماؤں کو بتایا ایران اسرائیل سیز فائر کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیز فائر طے پاگئی تو یورپی شراکت دار ایران جوہری مذاکرات میں حصہ لینے کو تیار ہیں۔میکرون نے کہا کہ امریکیوں نے ایرانیوں سے ملاقات کی پیش کش کی ہے، دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔