اردو
हिन्दी
مئی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا اعظم خاں کی ضمانت میں تاخیر سیاسی اشاروں پر ہو رہی ہے ؟

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
کیا اعظم خاں کی ضمانت میں تاخیر سیاسی اشاروں پر ہو رہی ہے ؟
91
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:سیمی پاشا

اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہو گئی۔ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنما اس دوران انتخابی جلسوں میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں خم ٹھوکتے نظر آئے، لیکن ایک قدآور رہنما انتخابی منظر نامے سے غائب ہیں۔سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خاں، جو رامپور سے ایم پی ہیں اور پچھلے دو سالوں سے جیل میں بندہیں۔

خاں کو اپنی پارٹی کے لیےانتخابی مہم چلانے سے روکنے کے لیے آدتیہ ناتھ حکومت کی کوششوں کا آغاز الہ آباد ہائی کورٹ میں دائر ایک انتخابی عرضی سے ہوا،جس میں 2017 کے اسمبلی انتخاب میں ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خاں کے انتخاب کو اس بنیاد پر چیلنج کیا گیا کہ اس وقت ان کی عمر 25 سال نہیں تھی، حالانکہ، لکھنؤ کے کوئن میری اسپتال میں عبداللہ اعظم خاں کو جنم دینے والی ڈاکٹر نے خود پیدائش کی تاریخ کے بارے میں گواہی دی، لیکن ہائی کورٹ نے ان کی گواہی کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ انہوں نے جس بچے کو جنم دیا تھا، وہ عدالت میں اپنے سامنے کھڑےشخص کی صورت میں ممکنہ طو رپر اس کی شناخت نہیں کر سکتی ہیں ۔

لہٰذا ہائی کورٹ نے عبداللہ اعظم کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا۔ اس معاملے کا استعمال کرتے ہوئے، اعظم خاں، ان کے بیٹے عبداللہ اور اہلیہ تزئین فاطمہ کے خلاف عبداللہ کی شناخت سے متعلق مختلف جعلی دستاویز بنانےکے الزام میں کئی ایف آئی آر درج کی گئیں۔ اعظم خاں کے خلاف کل 87 مقدمے زیر التوا ہیں، جن میں سے84 ایف آئی آر2017 میں بی جے پی حکومت بننے کے اگلے دو سالوں میں درج کی گئیں۔ 84 میں سے 81معاملے 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے اور بعد میں درج کیے گئے۔

اعظم خاں کے حامیوں کا خیال ہے کہ یہ ایف آئی آر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر درج کی گئی ہیں، جن کا مقصد خاں کو غیر معینہ مدت تک جیل میں رکھنا ہے۔ ان میں سے اکثر ایف آئی آر ضرورت سے زیادہ اور غیر ضروری تاخیر کے ساتھ درج کی گئی ہیں۔ایک ایف آئی آر تو شکایت موصول ہونے کے 16 سال بعددرج کی گئی۔ 22 ایف آئی آرمبینہ جرم کے 13 سال بعد درج کی گئیں۔ ان 22 ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ اعظم خاں کی محمد علی جوہر یونیورسٹی کسانوں کی زمین پر زبردستی قبضہ کرکے بنائی گئی تھی۔

یونیورسٹی 2006 میں قائم ہوئی تھی اور 2019 تک اس کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں ہوئی تھی۔ 12 سے 20 جولائی 2019 کے درمیان رامپور کے عظیم نگر پولیس اسٹیشن میں 22 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ تمام ایف آئی آر کے اندراج کا وقت صبح یا آدھی رات کا تھا۔

پہلی ایف آئی آر 12 جولائی کو دوپہر 2:19 بجے درج کی گئی تھی۔ 16 جولائی کو رات 10:30 سے 11:30 بجے کے درمیان 8 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ 18 جولائی کی رات 10:30 بجے سے 19 جولائی کی صبح 6 بجے کے درمیان 10 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

اعظم خاں کے بیٹے عبداللہ اعظم خاں کا کہنا ہے کہ ، ’ایسا لگتا ہے کہ ان کی زمین کےمبینہ طور پر قبضے کے 13 سال بعد کسان آدھی رات کو جاگ گئے اور 8-10 کے گروپ میں پولیس سے رابطہ کیا۔‘دیگر ایف آئی آر میں اعظم خاں پر بکری چوری کرنے، بھینس چوری کرنے، ایک بزرگ عورت کے زیورات لوٹنے اور اورایک آدمی کی جیب سے 16500 روپے لوٹنے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام ہیں۔

کچھ ایف آئی آربہت حد تک اسی طرح کے الزامات سے متعلق ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ان کا اندراج اس لیے کیا گیا ہے کہ اعظم خاں زیادہ سے زیادہ معاملوں میں الجھے رہیں ۔ کئی معاملات میں ایک ہی شخص نے متعدد ایف آئی آر درج کرائی ہیں۔ وہ بھی کون، جو بی جے پی کا وفادار ہوا کرتا ہے۔ اعظم خاں کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ زیادہ تر ایف آئی آر میں الزامات اتنے مضحکہ خیز ہیں کہ ان پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔

عبداللہ کا کہنا ہے کہ ’تمام مقدمات حکومت کے اشارے پر درج کیے گئے ہیں۔‘ عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو معلوم تھا کہ وہ انہیں انتخاب میں شکست نہیں دے سکتے، اس لیے انہوں نے ہمارے خاندان کو برباد کرنے کا یہ طریقہ اپنایا۔ اعظم خاں اپنے خلاف زیر التوا کل 87 مقدمات میں سے 84 میں ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جن میں تین ایسے ہیں جن میں سپریم کورٹ نے ضمانت دی تھی۔ اس کے باوجود وہ 26 فروری 2020 سے عدالتی حراست میں ہیں۔

باقی تین مقدمات، جن میں خان ابھی تک حراست میں ہیں، غیر ضروری رکاوٹوں کے باعث مؤخر ہیں۔ہتک عزت کے ایک معاملے میں خاں پرراشٹریہ سویم سیوک سنگھ، بی جے پی اور سید کلب جواد نقوی کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔ اس معاملے میں خاں کی ضمانت کی درخواست کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے دو ماہ تک زیر التوا رکھا۔اس کے بعد اسے ایم پی؍ایم ایل اے کورٹ میں منتقل کر دیا گیا، جس نے 27 جنوری کو ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ خاں کی قانونی ٹیم نے اب سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔

دوسرا معاملہ زمین ہتھیانے کے لیے جعلسازی اورکمیشن سے متعلق ہے۔ یہ وہ معاملہ ہے جس میں جرم کے 16 سال بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔ یہاں شریک ملزم وہ شخص ہے جس پر دراصل جعلسازی کا الزام ہے۔ انہیں سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔

خاں کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی اور ہائی کورٹ نے 4 دسمبر 2021 کو فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ یہ پچھلے دو ماہ سے نہیں دیا گیا ہے۔تیسرا معاملہ اتر پردیش جل نگم میں انجینئروں اور اسٹینوگرافروں کی بھرتی میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ہے۔ خاں پر یہ الزامات اس وقت لگائے گئے جب وہ کابینہ وزیر کے طور پر جل نگم کے چیئرمین تھے۔ اس لیے انہیں بھی مقدمے میں ملزم بنایا گیا۔ چارج شیٹ میں نامزد دیگر 14 ملزمین ضمانت پر ہیں۔خاں کی ضمانت کی درخواست 30 ستمبر 2021 کو دائر کی گئی تھی، لیکن یہ معاملہ بار بار ملتوی ہونے اور بلاوجہ تاخیر کے باعث زیر التوا ہے۔ہائی کورٹ کی جانب سے آٹھ بارمعاملے کو ملتوی کیا گیا ہے، جس سے خان کے وکلاء کو جلدی سماعت کے لیے درخواست دینے کو مجبور ہونا پڑا۔ درخواست پراسرار طور پر غلط عدالت پہنچ گئی۔

اس کے بعد درخواست کو ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل اے سے متعلق معاملات کی سماعت کرنے والے جج کے سامنے لسٹ کیا گیا اور اسے آنے والے ہفتے میں لسٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اگلی تاریخ کو معاملہ اسی جج کے پاس پہنچا، لیکن اس دوران روسٹر بدل گیا تھا اور وہ جج اب ایم ایل اے اور ایم پی کےمعاملے کو سننے والے جج نہیں رہے۔ معاملہ پھر سے اگلے روسٹر کے تحت آنے والے جج کے پاس لسٹ ہوا۔

اس کیس کی آخری سماعت 31 جنوری 2022 کو ہوئی اور معاملہ صحیح جج تک پہنچا ، لیکن پھر کیس کی فائل گم ہوگئی۔ عدالت نے اپنے عملے کو فائل تلاش کرنے کو کہا اور دوپہر کے کھانے کے بعد سماعت طے کی، تاہم لنچ کے بعد عدالت بیٹھی ہی نہیں ۔

ایک ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ میں بھی دائر کی گئی تھی، جس میں انتخابات کے پیش نظر تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست کی گئی تھی۔ 8 فروری کو درخواست پر سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے معاملے کو متعلقہ عدالتوں کے سامنے دوبارہ پیش کرنے کو کہا۔ عدالت نے امید ظاہر کی کہ عدالت ضمانت کی درخواستوں کو جلد نمٹا دیں گی۔

(بشکریہ: دی وائر: یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN