اردو
हिन्दी
اگست 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا بھارت خود کو افغانستان معاملہ میں تنہا محسوس کر رہا ہے!

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
کیا بھارت خود کو افغانستان معاملہ میں تنہا محسوس کر رہا ہے!
38
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے انڈیا کے دورے سے ایک روز قبل امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ انڈین رہنماؤں سے اپنی بات چیت میں جمہوریت اور حقوق انسانی کا سوال اٹھائیں گے۔

انڈیا نے اس کے ردعمل میں کہا ہے کہ ایک جمہوری ملک ہونے کی حیثیت سے انڈیا ہمیشہ ان ملکوں سے تبادلہ خیال کے لیے تیار ہے جو اب اکثریت کی اہمیت کو تسلیم کرنے لگے ہیں۔

انتھونی بلنکن منگل کو انڈیا کے دو روزہ دورے پر دلی پہنچ رہے ہیں۔ وہ وزیراعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال سے ملاقات کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں دیگر امور کے علاوہ افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا اور شدت پسند تنظیموں کی معاونت نہ کرنے کے لیے پاکستان پر مزید دباؤ ڈالنے جیسے معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔

انڈیا کا خیال تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کے اس دورے کو وہ افغانستان کی صورتحال اور چین سے کشیدگی کے پس منظر میں ایک اہم میٹنگ کے طور پر پیش کر سکے گا لیکن جمہوریت اور حقوق انسانی کا ذکر آنے سے اس کے اس تصور کو ٹھیس پہنچی ہے۔

امریکہ کی نئی انتظامیہ احتجاج کرنے والے کسانوں سے بات کرنے اور غیر سرکاری رضا کار تنظیموں کی غیر ملکی فنڈنگ بحال کرنے پر زور دیتی رہی ہے۔ امریکہ شہریت کے نئے قانون اور انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں جمہوری حقوق کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب امریکی افواج افغانستان سے پوری طرح نکل جانے کی تیاریاں کر رہی ہیں اور طالبان ملک کے مختلف حصوں میں پیشرفت کر رہے ہیں، ایسے میں تجزیہ کاروں کے مطابق انڈیا بین الاقوامی سطح پر خود کو سفارتی طور پر تنہا محسوس کر رہا ہے۔

افغانستان کے سیاسی تغیر اور امن کے عمل میں افغانستان کے ساتھ امریکہ اور بالخصوص پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے لیکن اس عمل میں انڈیا کہیں شامل نہیں۔

ملک کی معروف تجزیہ کار اور ’فورس‘ میگزین کی مدیر غزالہ وہاب کہتی ہیں کہ انڈیا افغانستان پر ہونے والی بات چیت کی میز پر اپنی جگہ ڈھونڈ رہا ہے۔

’انڈیا کا اس میں کوئی کردار نہیں۔ گزشتہ کئی برس سے افغانستان پر جو مذاکرات ہو رہے تھے۔ انڈیا ان میں کہیں نہیں تھا۔ اب وہ زبردستی اپنا کردار ڈھونڈ رہا ہے۔‘

غزالہ مزید کہتی ہیں ’انڈیا نے اپنے دماغ میں یہ وہم پال رکھا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا اثر کشمیر میں شدت پسندی پر پڑے گا۔‘

وہ کہتی ہیں ’ہم نے طالبان کو شروع سے ہی ایک ہوا بنا رکھا ہے کہ طالبان دہشت گرد ہیں اور وہ ایک بار افغانستان پر قابض ہو گئے تو وہ افغانستان سے باہر نکلیں گے، پھر وہ کشمیر آئیں گے۔ طالبان کا مفاد افغانستان میں ہے، انھیں افغانستان کا اقتدار چاہیے۔ ان کا مفاد افغانستان تک محدود ہے۔‘

غزالہ کا کہنا ہے کہ ’افغانستان کا اصل راستہ پاکستان سے ہو کر جاتا ہے۔ جو ممالک بھی اس وقت افغانستان میں شامل ہیں ان کا افغانستان سے کوئی لینا دینا نہیں۔ صرف پاکستان اس صورتحال میں ایک اہم کردار ہے۔‘

ڈاکٹر بلقیس نوے کے عشرے میں افغانستان کی لڑائی کے دوران دس برس تک پشاور میں پناہ گزین رہیں۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اب وہ انڈیا کی معروف جندل یونیورسٹی میں افغان امور کی پروفیسر ہیں۔

بی بی سی بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انڈیا کی صورتحال بہت چیلنجنگ ہے اور ماضی کی طالبان پالیسی کے سبب اسے مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وہ کہتی ہیں ’اگر طالبان طاقت کے زور پر افغانستان میں اقتدار میں آتے ہیں تو انڈیا کے لیے ان سے تعلقات استوار کرنا بڑا مشکل ہو گا لیکن اگر وہ کسی سیاسی مفاہمت یا کسی اقتدار میں حصے داری کے کسی معاہدے کے تحت وہ کابل کے اقتدار میں آتے ہیں تو انڈیا کو ضرور ان سے تعلق رکھنا چاہيے۔‘

سابق سفارت کار وویک کاٹجو افغانستان میں انڈیا کے سفیر رہ چکے ہیں۔ وہ ایک عرصے سے انڈیا کی حکومت پر زور دیتے رہے ہیں کہ جب پوری دنیا طالبان کو تسلیم کر رہی ہے تو انڈیا کو بھی طالبان سے کھل کر بات کرنی چاہیے۔

وہ کہتے ہیں ’اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم طالبان کے نظریے یا ان کے پر تشدد طریقہ کار کو تسلیم کرتے ہیں۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ جس طرح دنیا سفارت کاری کرتی ہے اسی طرح آپ بھی کیجیے۔ ان سے کھل کر بات چیت ہونی چاہیے۔ جو ہمارے خیالات ہیں اور جو ہماری حدیں ہیں، ہمیں ان کو صاف طور پر بتانا چاہیے۔‘

فی الحال انڈیا افغانستان کی اسی کشمکش میں اپنا مقام تلاش کر رہا ہے۔ بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح نہیں کرنا چاہتا بلکہ چاہتا ہے کہ اپنی پوزیشن بھی واضح نہ کرے اور اس کا کام بھی چلتا رہے۔

تجزیہ کار غزالہ وہاب کے خیال میں انڈیا خود اپنی صورتحال ’پیچیدہ‘ بنا رہا ہے۔

وہ کہتی ہیں ’صورتحال بہت صاف دکھائی دے رہی ہے، امریکہ کو بھی دکھائی دے رہی ہے۔ انڈیا اب بھی یہی امید کر رہا ہے کہ افغانستان میں کوئی معجزہ ہو جائے، حکومت برقرار رہے اور طالبان اقتدار پر قبضہ نہ کر سکیں۔‘

(بشکریہ: بی بی سی )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN