اردو
हिन्दी
مئی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوکرین پر روسی حملے کا ’راجپوتوں کے خلاف مغلوں کے قتل عام‘ سے موازنہ درست ہے؟

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
یوکرین پر روسی حملے کا ’راجپوتوں کے خلاف مغلوں کے قتل عام‘ سے موازنہ درست ہے؟
62
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

ایک ایسے وقت جب یوکرین پر روسی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، نئی دہلی میں یوکرین کے سفیر نے بھارت کی حمایت حاصل کرنے کے مقصد سے اس کی وزارت خارجہ کے دفتر کا دورہ کیا۔ تاہم اسی دوران بھارتی میڈیا سے بات چيت میں ان کے ایک بیان سے نیا تنازعہ پیدا ہو گيا ہے۔

یوکرین کے سفیر ڈاکٹر ایگور پولیکھا نے بھارتی وزارت خارجہ کے دفتر کا دورہ کرنے کے بعد اپنے ملک پر روسی حملوں کا موازنہ ’’راجپوتوں کے خلاف مغلوں کے قتل عام‘‘ سے کیا۔ گزشتہ روز یوکرین میں ایک بھارتی طلب علم کی شیلنگ میں موت ہو گئی تھی اور اسی پس منظر میں انہوں نے بھارتی حکام سے ملاقات کی تھی۔

یوکرین کے سفیر نے کیا کہا؟

ڈاکٹر ایگور پولیکھا نے کہا کہ ان کا ملک ہر با اثر عالمی رہنما پر زور دیتا ہے کہ وہ روسی فوجی آپریشن بند کرانے میں مدد کریں اور ان حملوں کو روکنے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے خلاف تمام ممکنہ وسائل استعمال کریں۔

انہوں نے ایک بھارتی خبر رساں ادارے سے بات چیت میں ان حملوں کے بارے میں کہا، ’’یہ راجپوتوں کے خلاف مغلوں کی جانب سے ترتیب دیے گئے قتل عام کی طرح ہی ہیں۔ ہم تمام با اثر عالمی رہنماؤں سے کہہ رہے ہیں، جن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شامل ہیں، بمباری اور گولہ باری روکنے کے لیے پوٹن کے خلاف اپنے ہر ممکن وسائل استعمال کریں۔‘‘

بھارتی وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں پولیکھا نے کہا کہ بھارت یوکرین کو جو انسانی امداد فراہم کرنے جا رہا ہے اس کے طور طریقوں پر بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا،’’ہم یہ امداد شروع کرنے کے لیے بھارت کے شکر گزار ہیں۔ پہلا طیارہ آج پولینڈ میں لینڈ کرے گا۔ مجھے سیکرٹری خارجہ نے یقین دلایا ہے کہ یوکرین کو زیادہ سے زیادہ انسانی امداد فراہم کی جائے گی۔‘‘

پولیکھا نے بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کے طالب علم نوین شیکھر اپّا کی موت پر بھی تعزیت کا اظہار کیا، جو یوکرین کے شہر خارکیف میں منگل کے روز ہلاک ہو گئے تھے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پہلے روسی حملے عسکری مقامات تک محدود تھے لیکن اب یہ شہری علاقوں میں بھی ہو رہے ہیں۔

مسخ شدہ تاریخ اور اشتعال انگیز بیان

بھارت میں بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یوکرین کے سفارت کار کا یوکرین پر روسی حملے سے متعلق یہ کہنا قطعی درست نہیں ہے کہ یہ ’’راجپوتوں کے خلاف مغلوں کے قتل عام جیسا ہے۔‘‘ ان کے مطابق اس طرح کی باتیں تاریخ کو مسخ کر کے یہاں کی عوام کی حمایت حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔

سینیئر صحافی سنجے کپور نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت میں کہا کہ سب سے پہلے تو یہ کہ مغلوں کی تاریخ سے متعلق ایسی جو بھی باتیں کہی جاتی ہیں وہ سب غیر مصدقہ ہیں اور یوکرینی سفیر نے، ’’اس بیان سے بھارتی عوام کے ایک طبقے کی رائے اپنے حق میں کرنے کی کوشش کی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں بھارتی عوام کا بڑا طبقہ یوکرین کے ساتھ ہے تاہم ان کا بیان جہاں، ’’تاریخی حقائق سے بعید ہے وہیں اشتعال انگیز بھی ہے۔ اس کا مقصد بھارت کے ایک خاص طبقے کے بیانیے کو اپنے حق میں استعمال کرنا ہے۔‘‘

سنجے کپور کا کہنا تھا کہ روس کے صدر ولادمیر پوٹن الزام لگاتے رہے ہیں کہ یوکرین میں بعض نیو نازی نظریات کے لوگ ہیں، ’’تو جب یہ لوگ ایسی حرکتیں کرتے ہیں تو ان کے الزام ہی صحیح ثابت ہوتے ہیں۔‘‘

یوکرین کے بحران پر بھارت نے ابھی تک نہ تو امریکہ اور یورپی ممالک کے موقف کی کھل کر حمایت کی ہے اور نہ ہی روس کے حق میں کوئی بیان دیا ہے۔ نئی دہلی ماسکو اور مغرب کے درمیان اپنے روایتی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد میں مصرف ہے۔

گزشتہ ہفتے یوکرین کے خلاف روسی ’’جارحیت‘‘ کی مذمت کرنے کے لیے جو قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی تھی اس میں بھارت نے ووٹ کرنے کے بجائے غیر حاضر رہنے کو ترجیح دی تھی۔ ماسکو نے بھارت کے اس اقدام کی تعریف کی تھی تاہم یوکرین اس سے خوش نہیں تھا اور امریکہ نے بھی اس حوالے سے تشویش پر بھارت سے رابطہ کیا تھا۔

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN