اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حقیقت یا پروپیگنڈہ ؟’پک ایکس‘ پہاڑ کے نیچے چھپی ہے  ایٹمی تنصیب، ایران کا نیا جوہری راز؟

3 ہفتے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
86
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جدید ترین بی ٹو اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے حال ہی میں ایران کے دو اہم جوہری مراکز فردو اور نطنز کو 30 ہزار پاؤنڈ وزنی’بنکر بسٹر‘ بموں سے نشانہ بنایا تاہم اطلاعات کے مطابق ایران کے ایٹمی پروگرام کو محض چند ماہ کے لیے مؤخر کیا جا سکا ہے مگر تباہ نہیں ہوا۔
برطانوی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایران سے اس وقت وضاحت طلب کی جب انہیں معلوم ہوا کہ ’پک ایکس‘ کے نام سے معروف پہاڑ ’کوہِ کولنگ گزلہ‘ کے نیچے کوئی بڑا منصوبہ جاری ہے۔اس سوال پر ایران کا واضح جواب تھا کہ ’یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے‘۔’پک ایکس‘ نطنز کے قریب صوبہ اصفہان میں واقع ہے اور فردو سے صرف 90 میل دور جنوب میں واقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہاں حالیہ برسوں میں خفیہ طور پر ایک نئی وسیع اور گہری زیرِ زمین تنصیب تعمیر کی گئی ہے جس کے 4 سرنگی دروازے اور گہرائی 100 میٹر سے زائد ہے جو کہ اسے فردو کے مقابلے میں زیادہ محفوظ بناتی ہے۔حملے سے قبل فردو کے باہر 16 ٹرک دیکھے گئے جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ افزودہ یورینیم کو خفیہ مقام پر منتقل کر رہے تھے۔اسرائیلی دفاعی اداروں سے وابستہ سابق افسر سیما شائن کا کہنا ہے ایران نے سیکڑوں یا ہزاروں جدید سینٹری فیوجز خفیہ مقامات پر منتقل کیے ہیں جو ہتھیاروں کے درجے کے یورینیم کی تیاری میں استعمال ہو سکتے ہیں۔
آئی اے ای اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 17 مئی تک ایران کے پاس 60 فیصد تک افزودہ 408.6 کلوگرام یورینیم موجود تھا جو کہ ایٹمی ہتھیار کی تیاری کے لیے درکار حد 90 فیصد سے کچھ کم ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’پک ایکس‘ تنصیب نہ صرف یورینیم کو افزودہ کرنے بلکہ سینٹری فیوجز تیار کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، اس کی بلندی 1608 میٹر ہے جو فردو کے پہاڑ سے 50 فیصد زیادہ ہے اور اس کے نیچے موجود چیمبرز اتنے گہرے ہیں کہ امریکی بنکر بسٹر بم بھی وہاں تک پہنچنے میں شاید ناکام ہو جائیں۔امریکی تھنک ٹینک ’ایف ڈی ڈی‘ سے وابستہ ماہر ریول مارک گریچٹ کے مطابق یہ تنصیب ایران کو ایسی جگہ مہیا کرتی ہے جسے امریکی فضائیہ بھی اپنے طاقتور ترین بموں سے تباہ کرنے میں دشواری محسوس کرے گی۔
گرچہ صدر ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا ہے لیکن جنگ بندی کے فوراً بعد ہی اسرائیلی طیاروں نے ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا جس پر ناراض ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو فون کر کے شکایت کی کہ’اُنہیں سمجھ نہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں‘۔ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر تہران کو ریاستی بقا کا خطرہ محسوس ہوا تو وہ کھلے عام جوہری ہتھیار بنانے کی پالیسی اپنا سکتا ہے۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے مشیرشمخانی کا کہنا ہے کہ اگر تنصیبات مکمل طور پر تباہ بھی ہو جائیں تو بھی کھیل ختم نہیں ہوتا کیونکہ علم، مواد اور ارادہ پھر بھی موجود ہے۔ایک اور رکنِ پارلیمنٹ احمد نادری نے کا کہنا ہے کہ اب ہمیں جوہری بم کا تجربہ کرنا ہو گا کیونکہ ہمارے پاس اب اور کوئی راستہ نہیں بچا۔تاہم آیت اللّٰہ خامنہ ای کا فتویٰ تاحال موجود ہے جس کے مطابق جوہری ہتھیار بنانا حرام ہے لیکن کچھ علما اور ارکان پارلیمنٹ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ ’وقت اور حالات کے پیشِ نظر فتویٰ بھی بدلا جا سکتا ہے‘۔
عالمی طاقتوں کی نظریں اب کوہِ کولنگ گزلہ کے نیچے چھپے ایران کے جوہری راز پر جمی ہوئی ہیں۔ کیا واقعی ایران نے امریکا اور اسرائیل کی پہنچ سے دور اپنا ’متبادل جوہری مرکز‘ مکمل کر لیا ہے؟ اس کا جواب ہمیں آنے والے وقت میں ہی ملے گا۔

ٹیگ: americakhamnaenuclear facility،'Pick X' mountain،Iran،secret،iran israel war

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

گراونڈ رپورٹ

کیا اسرائیل کا ایران پر دو بارہ حملہ کرنا آسان ہوگا؟ ایک نقطہ نظر

14 جولائی
Uncategorized

حوثیوں نے امریکہ سمیت پوری دنیا کا نظام ہلا کر رکھ دیا ہے ، آخر ان کے پاس کون سا ائیر ڈیفنس  ہے؟جانیں سب کچھ

10 جولائی
گراونڈ رپورٹ

سنگھ نے لگام کسی، بی جے پی کا نیا صدر اگلے دو ہفتوں میں،کابینہ میں ردو بدل کا خاکہ تیار

04 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

ایران کے میزائل حملوں سے تھرایا اسرائیل،کئی  شہروں  میں  دھماکے،تل ابیب کا سب سے بڑا اسپتال زمیں بوس ،متعدد ہلاک و زخمی

جون 19, 2025

یوپی حکومت سنبھل کو ‘ہندوتیرتھ استھل ہب’  کے طور پرڈولپ کرے گی،کروڑوں روپے مختص

اتردیش: کانوڑ یاترا پر تبصرہ کرنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج

مارننگ نیوز: اہم خبریں،سرخیوں میں

غزہ:امدادی مرکز کے باہر بھوکے فلسطینیوں پر مرچوں کا اسپرے اور شیلنگ,20 شہید

یوپی حکومت سنبھل کو ‘ہندوتیرتھ استھل ہب’  کے طور پرڈولپ کرے گی،کروڑوں روپے مختص

جولائی 17, 2025

اتردیش: کانوڑ یاترا پر تبصرہ کرنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج

جولائی 17, 2025

مارننگ نیوز: اہم خبریں،سرخیوں میں

جولائی 17, 2025

غزہ:امدادی مرکز کے باہر بھوکے فلسطینیوں پر مرچوں کا اسپرے اور شیلنگ,20 شہید

جولائی 16, 2025

حالیہ خبریں

یوپی حکومت سنبھل کو ‘ہندوتیرتھ استھل ہب’  کے طور پرڈولپ کرے گی،کروڑوں روپے مختص

جولائی 17, 2025

اتردیش: کانوڑ یاترا پر تبصرہ کرنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج

جولائی 17, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN