نئی دہلی : (ایجنسی)
ٹی- ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹیم انڈیا کو شکست کے بعد تیز گیند باز محمد شامی کو نشانہ بنایا گیا۔ کچھ یوزرس نے شامی کے مذہب پر نشانہ سادھتے ہوئے انہیں غذار تک کہہ ڈالا ۔ اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی ایسے ٹرولس پر جم کر برسے تھےاور انہیں کہا تھا کہ جن لوگوں نے ایسا کیاہے وہ ریڑھ کی ہڈی کےبغیر ہوتے ہیں ۔
حالانکہ، ٹرول کرنے والوں کو ورات کی ناراضگی پسند نہیں آئی اور وہ ان کی بچی کو لے کر گالیاں اور غیر حساس تبصرے کرنے لگے۔ یہاں تک کہ ریپ کی دھمکی بھی دیتے رہے۔ ریپ سے جڑا یہ پوسٹ آندرے بورگیس نے شیئر کیا ہے ۔









