اردو
हिन्दी
جون 24, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حماس کے خلاف فلسطینی غداروں پر مشتمل مسلح گروپ کھڑاکیا،اسرائیل کا اعتراف،کون ہے اس کا سرغنہ ابو شباب؟

2 ہفتے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
107
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سابق وزیر دفاع ایویگڈور لائبرمین کی جانب سے تل ابیب پر "غزہ کی پٹی میں جرائم پیشہ ملیشیاؤں” کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے اس معاملے کی تصدیق کے بعد اسرائیل میں تنازع کھڑا ہوگیا۔ایک اسرائیلی اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت حماس کے خلاف مقامی مزاحمت کی تعمیر کے منصوبے کے تحت جنوبی غزہ میں علاقے کے ایک حصے پر کنٹرول قائم کرنے والی ایک چھوٹی فلسطینی ملیشیا کو مسلح کر رہی ہے۔وال سٹریٹ جرنل کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے وضاحت کی کہ اس ملیشیا کا سرغنہ یاسر ابو شباب کو اسرائیلی فوج کی جانب سے وہ ہتھیار ملے جو جنگ کے دوران غزہ کے اندر سے ملے تھے

یاسر ابو شباب کون ہے؟
یاسر ابو شباب غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح میں 19 دسمبر 1993 کو پیدا ہونے والا ایک فلسطینی ہے۔ اس کا تعلق ترابین قبیلے سے ہے۔ اسے سات اکتوبر 2023 سے پہلے مجرمانہ الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔
اسرائیل کی جانب سے سکیورٹی ہیڈ کوارٹرز پر بمباری کے بعد اسے رہا کر دیا گیا تھا۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں اس کا نام اس وقت نمایاں ہوا جب القسام بریگیڈز نے اس جگہ کو اس بنا پر نشانہ بنایا کہ اس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ یہ جگہ اسرائیل کے لیے بھرتی کیے گئے ایجنٹوں کے ایک گروپ اور رفح کے مشرق میں "یاسر ابو شباب گینگ” سے براہ راست وابستہ ہے۔ابو شباب خاندان کا تعلق ترابین قبیلے سے ہے جو جنوبی فلسطین کے سب سے بڑے عرب قبائل میں سے ایک ہے۔ یہ خاندان غزہ کی پٹی میں مرکوز ہے۔ فلسطینی پریس نیٹ ورک کے مطابق الزامات عائد ہونے کے بعد خاندان نے یاسر ابوشباب سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔اسرائیل کی جانب سے کراسنگ کو بند کرنے سے پہلے یاسر ابو شباب نے رفح شہر میں ایک خصوصی فورس تشکیل دی تھی جو مکمل اسرائیلی کنٹرول میں ہے۔ یہ فورس انسانی امداد کے داخلے کو محفوظ بنانے کے لیے قائم کی گئی تھی۔
فلسطینی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس فورس کے عناصر کی تعداد 100 سے 300 کے درمیان ہے اور وہ اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر تعینات ہیں۔ وہ رفح کے مشرق میں کرم ابو سالم کراسنگ کے قریب اور رفح کے مغرب میں امداد تقسیم کرنے والے مقام کے قریب ہے۔ یہ اسرائیلی نگرانی میں اپنی اسلحہ کے ساتھ حرکت کرتے ہیں۔ یہ سب امریکی اسرائیلی ا امداد کی تقسیم کے طریقہ کار کے تحت کام کر رہے ہیں۔•••خاندان کا اعلان لاتعلقی
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق یاسر ابو شباب کا نام اقوام متحدہ کی ایک اندرونی یادداشت میں بھی آیا تھا جس میں انہیں غزہ کی پٹی میں آنے والی انسانی امداد کی منظم اور وسیع پیمانے پر لوٹ مار کے لیے ذمہ دار مرکزی فریق کے طور پر بیان کیا گیا تھا۔ اخبار نے مزید کہا کہ ابو شباب کے گروپ نے شروع میں خود کو "انسداد دہشت گردی فورس” کا نام دیا پھر بعد میں یہ گروپ 10 مئی 2025 کو "عوامی افواج” کے نام سے سامنے آیا۔
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یاسر ابو شباب نے اپنے قبیلے کا نام سماجی تحفظ حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہا جب ان کے قبیلے کے سرکردہ افراد نے ان سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ابو شباب کے خاندان نے جمعہ 30 مئی 2025 کی شام کو غزہ کی پٹی میں  اس وقت مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا جب اس کے اسرائیل کے حق میں کاموں میں ملوث ہونے کی تصدیق ہو گئ –

•••اسرائیل کی سازش سامنے آئی
یاد رہے کہ ایک اسرائیلی عہدیدار نے تصدیق کی تھی کہ نیتن یاہو حکومت غزہ کے جنوب میں کچھ علاقوں پر کنٹرول رکھنے والی چھوٹی فلسطینی ملیشیاؤں کو مسلح کر رہی ہے جو حماس کے خلاف مقامی مزاحمت کو فروغ دینے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ ’’ وال سٹریٹ جنرل ‘‘ نے رپورٹ کیا کہ انہوں نے وضاحت کی تھی کہ ملیشیا کے رہنما یاسر ابو شباب کو اسرائیلی فوج سے ہتھیار ملے جو جنگ کے دوران غزہ کے اندر سے برآمد ہوئے تھے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب کل اسرائیل میں اس وقت ایک بڑی ہنگامہ آرائی ہوئی جب سابق اسرائیلی وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمین نے تل ابیب پر غزہ کی پٹی میں مجرمانہ ملیشیاؤں کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام لگایا تھا۔ بعد میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنی انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں حماس مخالف گروہوں کی حمایت کر رہا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اس میں کیا غلط ہے؟ یہ ایک اچھی بات ہے۔ یہ اسرائیلی فوجیوں کی جانیں بچاتا ہے۔
سابق چیف آف سٹاف کے نائب یائر گیلان نے "ایکس” پر کہا ہے کہ نیتن یاہو، جنہوں نے حماس کو غلط فہمی کی بنا پر اربوں ڈالر نقد رقم میں منتقل کیے کہ اس سے اس کے موقف میں تبدیلی آئے گی، اب ایک خطرناک نیا خیال فروغ دے رہے ہیں اور وہ یہ کر رہے ہیں کہ داعش سے منسلک غزہ کی ملیشیاؤں کو مسلح کر رہے ہیں۔
س ہفتے ابو شباب گروپ، جسے "عوامی فورس” کہا جاتا ہے، نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں مسلح افراد کو ایم-16 ائفلیں اور کلاشنکوف لے کر غزہ کی گلیوں میں گھومتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

ٹیگ: Israel،armed group،Palestinian traitors،Hamas،Abu Shabab،hamasneten Yahoo

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

گراونڈ رپورٹ

بلڈوزر کی 15جون کو آمد،اوکھلہ کی آنکھوں سے نیند اڑگئی

27 مئی
گراونڈ رپورٹ

سول رائٹس تنظیم APCRکی پہلگام حملہ کے بعد 184نفرت انگیز  مسلم مخالف جرائم کی دستاویز

14 مئی
گراونڈ رپورٹ

ہندو پاک میں  جنگ جیسے حالات میں چین اور ایران کو فائدہ، لیکن  امریکہ کو نقصان: ایک رپورٹ

08 مئی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025

ایران نے قطر، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملہ کردیا

اسرائیل گھٹنوں پرآیا،جنگبندی کے لیے بے چین،امریکہ نے کوششیں شروع کیں،امریکہ نے ایران کو بھیجا سندیش:, ذرائع کا دعویٰ

گیارھواں عالمی یومِ یوگا: دہلی میں ڈائریکٹوریٹ آف آیوش کے زیر اہتمام شاندار تقریب، “حمل کے دوران یوگا” ویڈیو کی رونمائی

بھارت کی تصویر اور سمت بدلنے کی کوشش

ایران نے قطر، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملہ کردیا

جون 23, 2025

اسرائیل گھٹنوں پرآیا،جنگبندی کے لیے بے چین،امریکہ نے کوششیں شروع کیں،امریکہ نے ایران کو بھیجا سندیش:, ذرائع کا دعویٰ

جون 23, 2025

گیارھواں عالمی یومِ یوگا: دہلی میں ڈائریکٹوریٹ آف آیوش کے زیر اہتمام شاندار تقریب، “حمل کے دوران یوگا” ویڈیو کی رونمائی

جون 23, 2025

بھارت کی تصویر اور سمت بدلنے کی کوشش

جون 23, 2025

حالیہ خبریں

ایران نے قطر، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملہ کردیا

جون 23, 2025

اسرائیل گھٹنوں پرآیا،جنگبندی کے لیے بے چین،امریکہ نے کوششیں شروع کیں،امریکہ نے ایران کو بھیجا سندیش:, ذرائع کا دعویٰ

جون 23, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN