اردو
हिन्दी
جون 22, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ایران کے خلاف اسرائیل کا عرب ممالک سے فضائی و دفاعی اتحاد

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
ایران کے خلاف اسرائیل کا عرب ممالک سے فضائی و دفاعی اتحاد
274
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

واشنگٹن :(ایجنسی)

اسرائیل کے وزیر دفاع بنی گینز نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں خطے میں فضائی دفاعی اتحاد تشکیل دے رہا ہے جس کو آئندہ ماہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے سعودی عرب کے دورے سے بہت مدد ملے گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکہ کے اتحادی اُن عرب ممالک سے جو ایران کو اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں اسرائیل نے اپنے تعلقات بہتر کیے ہیں اور اب ان کو مشترکہ فضائی دفاعی نظام کی پیش کش کی جا رہی ہے۔

خیلجی ریاستیں اور عرب رہنما ابھی تک اس خطے کے لیے اسرائیل کی طرف مجوزہ مشترکہ فضائی دفاعی نظام کے بارے میں خاموش ہیں۔

امریکہ کو توقع ہے کہ خطے کے مسلمان ملکوں اور اسرائیل کے درمیان تعاون اور خاص طور پر دفاع اور سکیورٹی کے ضمن میں ان ملکوں کو اسرائیل کے قریب کر دے گا اور ایران کو خطے میں تنہا کرنے میں مدد ملے گی۔

اس معاہدے سے اسرائیل کے عرب اور مسلمان ملکوں بشمول خطے کے سب سے اہم ملک سعودی عرب سے تعلقات اور زیادہ بہتر ہو جائیں گے۔ اسرائیل کے متحدہ عرب امارات اور بحرین سے ‘ابراہم اکارڈ‘ کے تحت پہلے ہی تجارتی اور سفارتی تعلقات قائم ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کے وزیر دفاع بنی گینز نے اسرائیل کے ارکان پارلیمان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس مشترکہ فضائی دفاعی نظام کو ’مڈل ایسٹ ایئر ڈیفنس الائنس‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کے تحت پہلے ہی تعاون شروع ہو چکا ہے۔

اسرائیل کی سرکاری دستاویز کا حوالے دیتے ہوئے روئٹرز نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا کہ ’گذشتہ ایک سال سے میں پینٹاگون اور امریکہ انتظامیہ میں اپنے پاٹنرز (ساتھیوں) کے ساتھ ایک وسیع پروگرام کی رہنمائی کر رہا تھا جس سے اسرائیل اور خطے کے ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافہ ہو گا۔‘

خیال رہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سے کشیدہ رہے ہیں۔ صدر جو بائیڈن کے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

امریکہ صدر جو بائیڈن اور ان کی سیاسی جماعت ڈیموکریٹ پارٹی کا جمال خاشقجی کے قتل پر، جس کا الزام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر عائد کیا جاتا ہے، بڑا سخت موقف رہا ہے۔

حال ہی میں واشنگٹن میں جس سڑک پر سعودی سفارت خانے کی عمارت قائم ہے اس کو جمال خاشقجی کا نام دے دیا گیا ہے۔

جولائی کی 16 تاریخ کو امریکی وزارتِ دفاع کی ایک پریس بریفنگ میں جب دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس سے سڑک کو جمال خاشقجی کے نام سے منسوب کرنے کے حوالے سے تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو انھوں نے صاف انکار کر دیا تھا۔

صدر جو بائیڈن تیرہ جولائی سے سولہ جولائی کے سعودی عرب کے دورے کے دوران خلیج رابطہ کونسل ’جی سی سی‘ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جی سی سی کے اس اجلاس میں عراق، مصر اور اُردن کے سربراہان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے اور اس ہی وجہ سے اسے جی سی سی پلس تھری کا نام دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں جی سی سی پلس تھری کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:شوگر کے مریض اس طرح آم کھائیں ,شوگر لیول متاثر نہیں ہوگا

23 مئی
متفرقات

مسلمانوں کے لیے جمعیتہ سے وابستگی ضروری: مولانا حکیم الدین قاسمی

24 جنوری
متفرقات

بدنام زمانہ سلمان رشدی پر چاقو سے وار،حملہ اور گرفتار

12 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

ایران نے اسرائیل کے ڈیفنس سسٹم کو فیل کر کے سب کو حیران کردیا

جون 15, 2025

تہران نے گردن مروڑ دی،تل ابیب،حیفا،اور غزہ میں ایک جیسے مناظر،عمارتیں کھنڈر بن گئیں،پہلی بار اونٹ پہاڑ کے نیچے آیا

جون 15, 2025

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں، فورآ یہ کام کرلیں

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

مغرب ناقابل بھروسہ،ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں، امریکہ ہمارے جواب کا انتظار کرے، ایرانی وزیرِ خارجہ

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں، فورآ یہ کام کرلیں

جون 22, 2025

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025

مغرب ناقابل بھروسہ،ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں، امریکہ ہمارے جواب کا انتظار کرے، ایرانی وزیرِ خارجہ

جون 22, 2025

حالیہ خبریں

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں، فورآ یہ کام کرلیں

جون 22, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN