اردو
हिन्दी
اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

قطر پر حملہ کھلی ریاستی دہشت گردی، عالمی کمیونٹی اسرائیل کو اس کے جرائم کی سزا دے: امیر جماعت اسلامی ہند

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Jamaat-e-Islami Hind Chief delivering a speech, Qatar and Israel flags in the background
101
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے قطر پر اسرائیل کے فضائی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ میڈیا کے لیے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیل کے بزدلانہ اور مجرمانہ حملے پر اپنی شدید ترین برہمی کا اظہار کرتی ہے۔ یہ کھلی ہوئی ریاستی دہشت گردی ہے۔ اسرائیل کا یہ حملہ قطر کی خودمختاری، بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کے تمام اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ یہ حملہ جان بوجھ کر حماس کے ان رہنماؤں کو نشانہ بنا کر کیا گیا ہے جن کے ساتھ مذاکرات جاری تھے۔ یہ حملہ اسرائیل کی دھوکہ دہی کے رویے کو بے نقاب کرتا ہے۔ایک ہاتھ سے بات چیت جبکہ دوسرے ہاتھ سے قتل و غارت گری۔ یہ ایک ایسا فریب ہے جو نہ صرف امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرتا ہے بلکہ سفارت کاری کا بھی مذاق اڑاتا ہے۔

سید سعادت اللہ حسینی نے مزید کہا کہ اسرائیل نے بارہا بین الاقوامی سرحدوں اور قانونی اصولوں کو اپنی جارحیت سے روندا ہے۔ قطر پر یہ حملہ کوئی الگ واقعہ نہیں بلکہ عالمی قوانین کی کھلی پامالی اور فلسطین سے باہر بھی جنگ کو پھیلانے کے خطرناک منصوبے کا حصہ ہے۔ ہر ایسے اقدام کے ساتھ اسرائیل یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ ایک جارح ریاست ہے اور دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ تقریباً دو برسوں سے اسرائیل نے غزہ، لبنان، شام، یمن، ایران اور مغربی کنارے پر نسل کشی کی مہم جاری رکھی ہے۔ اس نسل کشی نے معصوم انسانوں کا قتل عام اور مشرقِ وسطیٰ کو عدم استحکام سے دو چار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر ایک غیر جانب دار ثالث کا کر دار ادا کر رہا ہے ۔لیکن اسرائیل نے قطر کو نشانہ بنا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ اس کی جارحیت سے کوئی ریاست محفوظ نہیں ہے۔ وہ یہ سب کچھ صرف اس لیے کر رہا ہے کہ اسے امریکہ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ جرم کی اس شراکت داری میں امریکہ برابر کا حصے دار ہے۔

اپنے بیان کے اختتام پر امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم قطر کے عوام اور اس کی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ دنیا کو آخرکار حقیقت کا سامنا کرنا ہوگا۔ اسرائیل محض انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا نہیں بلکہ آزاد ممالک کی خودمختاری کو پامال کرنے والا ایک ایسا مجرم ہے جس کے ظلم کا سلسلہ دراز تر ہوتا جا رہا ہے ۔ اسرائیل کی مجرمانہ کارروائیاں ہمارے دور میں امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ اس معاملے میں عالمی برادری کو فیصلہ کن اقدام کرنا چاہیے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو اس کے جرائم کی سزا دی جائے، نسل کشی کو روکا جائے اور اس کی پرفریب جارحیت کے سلسلے پر لگام لگائی جائے ۔(سورس: ہریس ریلیز)

ٹیگ: IsraelJamaat-e-IslamiQatarQatar AttackState TerrorismTerrorismاسرائیلجماعت اسلامیدہشت گردیقطر

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

SIR Fake Details FIR
خبریں

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

08 اکتوبر
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ
خبریں

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

08 اکتوبر
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Mobile Phone Effects on Children

بچوں پر موبائل فون کے مضر اثرات: طبی، سائنسی اور سماجی جائزہ

دسمبر 21, 2025
SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

اکتوبر 8, 2026

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026

حالیہ خبریں

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN