اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیل کا حملہ:قطر کے پاس کیا متبادل ہے ؟

12 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Qatar flag with military and diplomatic symbols in the backdrop of Middle East conflict
234
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

قطر میں حماس کی قیادت پر اسرائیلی حملے نے خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا دیا ہے اور تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اس نے نہ صرف غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کو تباہ کیا ہے بلکہ اس سے مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کے کسی نئے اتحاد کے امکانات بھی مانند پڑ گئے ہیں۔ہیو لواٹ مشرقِ وسطیٰ پر گہری نظر رکھتے ہیں اور یورپین کونسل آن فارن ریلیشنز (ای سی ایف آر) سے منسلک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس کی مذاکراتی ٹیم پر حملے سے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی حمایت یافتہ مذاکرات کو شدید دھچکا لگا ہے۔
جن مذاکرات کاروں سے آپ مذاکرات کر رہے ہیں ان کا قتل کرنا کسی معاہدے پر پہنچنے کے امکانات کو کم کر دیتا ہے۔‘حماس کے رہنما برسوں سے قطر میں مقیم ہیں لیکن اسرائیل نے انھیں پہلی مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔تاہم ہیو لواٹ کے مطابق ’اس خطے میں اسرائیل کا یہ طریقہ کار نیا نہیں ہے۔‘

ہیو لواٹ کہتے ہیں کہ ایسے اسرائیلی اقدامات سے حماس کے اندرونی سٹرکچر میں تبدیلی آئے گی اور اس کے سبب سفارتکاری مزید مشکل ہو جائے گی’اسرائیل واضح طور پر کشادہ نظر لوگوں کو انھیں قتل کر کے کمزور کر رہا ہے۔ اس سے ان سخت گیر عناصر کی بات کو تقویت ملتی ہے کہ اسرائیل صرف تشدد کی زبان سمجھتا ہے، نہ کہ سفارتکاری کی۔‘ماہرین کے مطابق قطر امریکہ کا ایک اہم اتحادی ہے اور وہ دو برس سے حماس اور اسرائیل کے درمیان بطور ثالث کام کر رہا ہے اور اس ملک کے اندر حملے سے ایک ایسی مثال قائم ہوئی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔قطر تہران نہیں ہے، بیروت نہیں ہے۔ یہاں امریکہ کا ایک بڑا ہوائی اڈہ موجود ہے اور مغربی سرمایہ بھی لگا ہوا ہے۔‘تاہم لندن کے چیٹھم ہاؤس کے مڈل ایسٹ اور نارتھ افریقہ پروگرام سے منسلک ڈاکٹر صنم وکیل کہتی ہیں کہ اسرائیلی حملے سے قطر کی سکیورٹی کو نقصان پہنچا ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں اتحاد کی کمزوریاں سامنے آئی ہیں۔قطر اس موقع پر امریکہ کے ساتھ تعلقات ختم تو نہیں کرے گا لیکن وہ اب غیر یقینی کا شکار ضرور ہو گئے ہیں۔‘ڈاکٹر وکیل کہتی ہیں کہ قطر میں اسرائیلی حملے سے کئی مفروضے بھی اپنے انجام کو پہنچے ہیں۔
’یہ مفروضے ہی تھے کہ اتحادی ممالک ایک دوسرے پر حملہ نہیں کرتے اور نہ ایک دوسرے پر حملوں کی توثیق کرتے ہیں۔‘’یہ حقائق کہ امریکہ نے قطر کی خودمختاری پر حملے کی حمایت کی اس سے پورے مشرقِ وسطیٰ پر اثرات پڑیں گے۔‘رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹٹیوٹ سے منسلک ڈاکٹر ایچ اے ہیلیر اس بات سے متفق نظر آتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اب دوحہ اور خطے میں دیگر ممالک ’سوچیں کہ کیا امریکہ کی جانب سے دی گئی سکیورٹی ضمانتیں کوئی معنی بھی رکھتی ہیں یا نہیں، کیونکہ اسرائیل آزادی سے یہ اقدامات لے رہا ہےتاہم ڈاکٹر وکیل کا کہنا ہے کہ ’اپنی سکیورٹی کے لیے قطر کا تمام تر انحصار امریکہ پر ہی ہے، اس سے قطر کے اثر و رسوخ کی حدود نظر آتی ہے۔‘ڈاکٹر وکیل کے مطابق ٹرمپ نے قطر پر حملے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا یا نہیں اس پر بات ہو سکتی ہے، لیکن ایک بات واضح ہے کہ امریکہ اسے سفارتکاری کی ناکامی نہیں سمجھ رہا بلکہ اس حملے کو بڑی حکمت عملی کا حصہ سمجھتا ہے۔
’معاہدے صرف میز پر بیٹھ کر نہیں ہوتے، آپ لوگوں کو ان کا موقف تبدیل کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔ واضح طور پر امریکی صدر دیگر طریقوں سے مذاکرات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

ڈاکٹر وکیل اور ہیو لواٹ دونوں نے خبردار کیا ہے کہ دوحہ میں اسرائیلی حملے کے علاقائی نتائج کہیں زیادہ سنگین ہو سکتے ہیں۔
عرب حکام اس احساس کے بارے میں فکر مند ہیں کہ اسرائیل اب نہ صرف تیزی سے جارحانہ ہوتا جا رہا ہے ، بلکہ تیزی سے عدم استحکام پیدا کرنے والے انداز میں کام کر رہا ہے، امریکہ یا یورپ کی طرف سے اس پر نہ ہونے کے برابر پابندی ہے۔ڈاکٹر وکیل نے مزید کہا کہ ‘ہم ایک نئی دنیا، نئے خطے، نئے قوانین کے دور سے گزر رہے ہیں۔’پہلے پائے جانے والے مفروضے اب دم توڑ رہے ہیںدونوں تجزیہ کار حتمی طور پر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ منگل کے ڈرامائی واقعات کے دوررس نتائج ہوں گے۔ہیو لواٹ کی رائے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا سب سے بڑا شکار صرف اسرائیلی یا فلسطینی نہیں بلکہ یہ خود مغرب کی ساکھ ہو گی۔

ٹیگ: Global PoliticsIsraelMiddle East ConflictPalestine Israel WarQatarQatar Foreign Policy

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN