فلسطینی ذرائع ابلاغ نے جنوبی غزہ کے خان یونس میں یورپی ہسپتال کے علاقے میں ایک اور فضائی حملے کی اطلاع دی ہے، انگریزی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل The times of israelکے مطابق فضائی حملوں کی تازہ لہر کے تقریباً دو گھنٹے بعد اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد حماس کے سینئیر رہنما محمد سنوار کو قتل کرنا تھا۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کیا اسرائیل اپنے ہدف میں کامیاب ہوا یا محض دعویٰ ہے
دریں اثنا، حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے کا کہنا ہے کہ گزشتہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 اور زخمیوں کی تعداد 70 ہے۔ہلاک ہونے والے افراد کے ناموں کی فہرست شائع کی گئی ہے، اور اس میں حماس کے رہنما محمد سنوار شامل نہیں ہیں، جو اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق اس حملے کا ہدف تھے۔ تاہم ماضی میں حماس نے ابتدائی طور پر اسرائیل کے ہاتھوں اپنے سینیئر اہلکاروں کی ہلاکت کی تردید کی تھی۔