دوحہ: قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے خطے کو جنگ میں جھونکنے کی کوشش کی، قطر پر ایرانی حملے تعلقات پر اثرانداز ہون گے۔لبنانی وزیر اعظم نواف سلام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم نے کہا کہ قطر کی سرزمین پر ایرانی حملے سے ہمیں حیرت ہوئی
انہوں نے کہا کہ ہمارے امریکا میں دوستوں نے جنگ بندی کی تجویز دی، غزہ میں بھی جلد از جلد جنگ بندی کی کوششیں کررہے ہیں، خطے میں امن کے خواہاں ہیں، اگلے دو دن میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کے پڑوسی ممالک سے تعلقات معمول پر لانے کی کوشش پر زور دیتے ہیں اس موقع پر لبنانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ علاقائی معاملات کے حوالے سے اسرائیل پر دبائو ڈالنا پڑے گا، ایران کی خودمختاری کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنا چاہئے، دوحا اجلاس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قطر کی سرزمین پر حملہ ناقابل قبول ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، غیر ذمہ دارانہ اقدام سے خطے میں عدم استحکام پھیلتا ہے، ہم نے جنگ بندی کے حصول کے لیے کامیاب روابط کیے۔