ایران نے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے جس میں تل ابیب ،یروشلم سمیت کئی شہروں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ،ان حملوں سے صہیونی ریاست تھرا گئی اور نیتن یاہو بوکھلاگیے ہیں – اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ ایران نے جنوبی اسرائیل کے شہر بیر شیبہ کے سوروکو اسپتال پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملہ حالیہ حملوں سے زیادہ بڑا تھا، اس حوالے سے کم از کم 6 علاقوں میں میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں مقامی میڈیا کے مطابق میزائل حملے کے بعد متعدد مقامات پر شدید نقصان ہوا ہے اور سیکڑوں شہری ہلاک وزخمی ہوئے ہیں – جبکہ ملبے تلے لوگوں کے دبے ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔اب تک اسرائیل نے اتنی بڑی تباہی نہیں دیکھی-
اسرائیلی فوج کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے شہری آبادی میں مراکز کو نشانہ بنایا ہے، جنوبی اسرائیل میں ساروکا اسپتال پر میزائل براہ راست ٹکرایا ہے۔ساروکا اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں اسپتال کے مختلف حصوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ آج ہوئے تازہ حملوں میں اسرائیلی فوجی کمانڈ، انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر اور انٹیلی جنس کیمپ کو نشانہ بنایا اسپتال میں بڑے پیمانے پر تباہی کی خبر ہے – سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ فوٹیج میں لوگوں کو دھول اور گندگی سے بھری راہداریوں سے بھاگتے ہوئے اور ڈاکٹروں کو عمارت کے ملبے کے درمیان باہر کھڑے دکھایا گیا ہے۔ ہسپتال کے ایک ترجمان نے کہا کہ "ہسپتال کو نقصان پہنچا ہے اور مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ ہم فی الحال نقصانات کا اندازہ لگا رہے ہیں، بشمول زخمی۔ ہم عوام سے کہتے ہیں کہ اس وقت ہسپتال نہ آئیں”۔اسرائیل کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسپتال پر ایران کی طرف سے "جان بوجھ کر” حملہ کیا گیا تھا اور یہ ایک "مجرمانہ” اقدام تھا۔
نیوز ایجنسی اے پی کے پاس سوروکا میڈیکل سینٹر پر حملے کے بارے میں اپ ڈیٹس ہیں۔ ہسپتال میں 1,000 سے زیادہ بستر ہیں اور یہ اسرائیل کے جنوب کے تقریباً 10 لاکھ رہائشیوں کی خدمت کرتا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی فوٹیج میں کھڑکیوں کے شیشے اُڑے ہوئے اور ہسپتال سے سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا ہے۔ ہسپتال کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طبی مرکز کے کئی حصوں کو نقصان پہنچا ہے اور بہت سے زخمیوں کا ایمرجنسی روم میں علاج کیا جا رہا ہے۔
ہسپتال تمام نئے مریضوں کے لیے بند کر دیا گیا سوائے انتہائی سنگین کیسز کے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملے میں کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دریں اثنا ایران کے تازہ میزائل حملوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آپے سے باہر ہوگئے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایرانی ظالموں کو اسپتال پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی