اسرائیل نے ایران کے ’جوہری پروگرام‘ پر متعدد حملے کر دیے، ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں
اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر ‘پیشگی حملے‘ کیے ہیں اور اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ان حملوں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی مارے گیے ،ایک ایٹمی سائنسدان بھی ہلاک ہوئے ہیں
۔ایک اسرائیلی فوجی اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے متعدد حملے اس کے ’جوہری پروگرام اور دیگر عسکری اہداف پر ہیں۔‘اہلکار کا کہنا ہے کہ اس میں ملک کے مختلف حصوں میں درجنوں حملے شامل ہیں۔ اہلکار کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے دور تک مار کرنے والے میزائلوں اور جوہری پروگرام سے اہداف کو نشانہ بنایا گی ایران کے سرکاری میڈیا پر دعویٰ گیا کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں پاسدران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔ایران کے سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ جوہری توانائی کی تنظیم کے سابق سربراہ فریدون عباسی بھی اس حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاسداران انقلاب اسلامی کا قیام 1979 میں ایرانی انقلاب کے بعد نئے اسلامی نظام کے دفاع کے لیے عمل میں آیا تھا۔
پاسداران انقلاب اسلامی کی اپنی زمینی، بحری اور فضائی افواج ہیں جن میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 90 ہزار اہلکار ہیں۔ پاسداران انقلاب ایران کے بلیسٹک میزائل اور ایٹمی پروگراموں کی بھی نگرانی کرتا ہے۔