اسرائیلی وزیر دفاع نے منگل کے روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو پھر سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تصادم کے راستے پر نظر ثانی کریں۔آئی بی سی گروپ۔Ibcgroup کے مطابق وزیر نے سابق عراقی رہنما صدام حسین کی قسمت کا واضح حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "یاد رکھیں کہ ایران کے پڑوسی ملک میں آمر کے ساتھ کیا ہوا جب اس نے اسرائیل کے خلاف یہ راستہ اختیار کیا۔”
واضح رہے امریکی میڈیا کے مطابق حالیہ ایران اسرائیل تنازع کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کا ایک اسرائیلی منصوبہ یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ یہ کوئی ’اچھا خیال نہیں ہے۔‘نیتن یاہو بار بار کہہ رہے ہیں کہ خامنہ سی کو قتل کردینے سے گریز نہیں کرے گا – اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے ایران پر حالیہ حملوں کا مقصد ایران کی جوہری صلاحیتوں سے اسرائیل کی سلامتی کو لاحق خطرات کو دور کرنا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو کہتے ہیں کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تہران میں برسرِ اقتدار رجیم تبدیل بھی ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل انھوں نے ایرانی عوام سے اپیل کی تھی وہ اپنے لیڈروں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔