غزہ میونسپل آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملوں سے 810 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوگئیں۔
غزہ میونسپل آفس نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ایک لاکھ 75 ہزار میٹر لمبی سیوریج لائنیں اور 8 سیوریج پمپنگ اسٹیشن تباہ ہوگئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مطابق غزہ میں اسرائیلی فوجی حملوں میں 63 کنویں تباہ ہوئے۔ جبکہ علاقے میں نظام زندگی مفلوج اور 2 لاکھ 60 ہزار ٹن کچرا جمع ہوگیا میونسپل آفس کے بیان کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 63 ہزار درخت تباہ ہوگئے۔ اس کے علاوہ 8 پارکس، 134 گاڑیاں اور 22 میونسپل دفاتر بھی تباہ ہوئےبیان میں کہا گیا ہے کہ 8 بازار، 5 ثقافتی مراکز اور 165 تاریخی عمارتیں تباہ ہوگئی
136مزید فلسطینی شہری شہید گزشتہ 24 گھنٹوں سے اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ان اسرائیلی فوجی حملوں میں 136 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں 364 فلسطینی زخمی ہوئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی خاتمے کے بعد 3 ہزار 340 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مارچ میں جنگ بندی خاتمے کے بعد 9 ہزار 357 افراد زخمی ہوئے۔ فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء کے بعد اسرائیلی حملوں میں 53 ہزار 486 فلسطینی شہید ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 1 لاکھ51 ہزار 398 افراد زخمی ہوچکے۔ فلسطینی حکام کے مطابق آج اسرائیلی فوجی حملوں میں 52 فلسطینی شہید ہوچکے۔