اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

فلسطینی خاتون صحافی کے جنازے پر اسرائیلی پولیس کا حملہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
فلسطینی خاتون صحافی کے جنازے پر اسرائیلی پولیس کا حملہ
176
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ :(ایجنسی)

جمعہ 13 مئی کو یروشلم کا قدیمی علاقہ الجزیرہ نیوز ٹیلی وژن چینل سے منسلک سینئر فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کی نماز جنازہ میں شریک ہزاروں فلسطینیوں سے بھرا ہوا تھا۔ نماز جنازہ میں شریک افراد کو اسرائیلی پولیس کی اچانک کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ اس کارروائی کے دوران مقتول صحافی کا تابوت بھی گر گیا، جسے انتہائی افسوس ناک بات قرار دیا گیا۔

مقامی ریڈ کراس کمیٹی کے مطابق پولیس کے دھاوے سے کم از کم تینتیس افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی پولیس نے چھ فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا بھی بتایا ہے۔

شیریں ابو عاقلہ کی الوداعی میموریئل سروس فلسطینی صدر محمود عباس کی رہائش گاہ واقع راملہ میں ادا کی گئی اور سرکاری سطح پر آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد ہی ان کے تابوت کو یروشلم منتقل کیا گیا۔

شیریں ابو عاقلہ کی موت

خاتون صحافی کو فلسطینی علاقے جینین میں اسرائیلی پولیس کے چھاپے کی کوریج کے دوران گولی لگی اور وہ ہلاک ہو گئیں۔ انہیں جب گولی لگی، اس وقت وہ صحافیوں کو تنازعات کے علاقے میں پہنے جانے والی نیلی جیکٹ، جس پر پریس لکھا ہوتا ہے، میں ملبوس تھیں۔

الجزیرہ اور فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ خاتون صحافی کو موت اسرائیلی پولیس کی گولی لگنے سے ہوئی جب کہ اسرائیلی موقف ہے کہ انہیں کسی فلسطینی نے امکانی طور پر ہلاک کیا ہے۔

شیریں ابو عاقلہ تین جنوری سن 1971 میں یروشلم میں فلسطینی عرب مسیحی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ امریکی شہریت بھی رکھتی تھیں۔ انہوں نے اردن یونیورسٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی میں آرکیٹیکٹ کی تعلیم حاصل کی تھی۔ الجزیرہ کے ساتھ انہوں نے کام سن 1997 میں شروع کیا اور مرتے دم تک اسی ادارے کے ساتھ منسلک رہیں۔ وہ مشرقی یروشلم کی رہائشی تھیں۔

اسرائیلی پولیس کا موقف

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ جنازے کے شرکا کو کئی مرتبہ متنبہ کیا گیا کہ وہ جلوس میں قوم پرستانہ گیت گانے سے اجتناب کریں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے گیت پہلے سے مشتعل افراد کے جذبات بھڑکانے کا سبب بنتے ہیں اور یہی مشتعل مظاہرین مسلسل جنازے کے جلوس کو درہم برہم کرنے کی کوشش میں تھے۔

پولیس کے مطابق جنازے میں شریک مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کرنے کے علاوہ شیشے کی بوتلیں بھی پھینکی تھیں اور اس باعث کارروائی کی گئی۔

مشہور فلسطینی رہنما حنان اشروی کے بقول،’’ تابوت برداروں پر بھی اسرائیلی پولیس کی کارروائی اسرائیل کے غیر انسانی رویے کی عکاس ہے۔‘‘ یہ امر اہم ہے کہ اسرائیلی ریاست میں فلسطینی پرچم لہرانا ممنوع ہے اور ایسے گروپوں کی سرگرمیوں کو مقامی پولیس کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بین الاقوامی برادری کی مذمت

امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خاتون صحافی کے جنازے کے جلوس میں اسرائیلی پولیس کی مداخلت قابلِ افسوس ہے۔ بلنکن نے مزید کہا کہ ہر خاندان کا یہ حق ہے کہ وہ اپنے مرحوم کی آخری رسومات کو محبت اور احترام کے ساتھ ادا کرے۔

اس صورتِ حال کو امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں بلائی گئی ایک میٹنگ میں بھی زیر بحث لایا۔ بعد میں ان معاملات پر انہوں نے اردنی حکمران شاہ عبداللہ ثانی کے ساتھ کی گفتگو بھی کی۔

یورپی یونین کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ،’سینٹ جوزف اسپتال کے پرتشدد مناظر قابلِ افسوس ہیں اور ایسے موقع پر اسرائیلی پولیس کا طاقت و قوت کا غیر ضروری استعمال بھی غیر مناسب تھا۔ فرانسیسی قونصل جنرل نے بھی ہسپتال میں پولیس کے تشدد کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔‘

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کے ترجمان نے بتایا کے اسرائیلی پولیس کی کارروائی سے عالمی ادارے کے سربراہ کو صدمہ پہنچا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی فوری طور پر شفاف اور غیر جانبدار تفتیش کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

جنتر منتر نہیں، مودی حکومت کو اپنا طریقۂ کار بدلنے کی ضرورت ہے: احتجاجی مقام بدلنے سے عوامی سوال ختم نہیں ہوں گے

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

حالیہ خبریں

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 14, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

جنتر منتر نہیں، مودی حکومت کو اپنا طریقۂ کار بدلنے کی ضرورت ہے: احتجاجی مقام بدلنے سے عوامی سوال ختم نہیں ہوں گے

اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN