اردو
हिन्दी
اگست 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیلی خفیہ نقشہ سامنے آیا،غزہ کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
93
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ پر فضائی حملوں میں شدت اور اسرائیلی فوج کی جانب سے "وسیع زمینی کارروائی” کے آغاز کے ساتھ ہی، ایک خفیہ نقشے نے اسرائیلی فوج کی اس مجوزہ منصوبہ بندی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اس کے تحت غزہ کے شہریوں کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ تین ایسے مخصوص علاقوں میں منتقل ہو جائیں جہاں سخت نگرانی ہو گی، اور ان کے گرد چار فوجی علاقے قائم ہوں گے۔ یہ منصوبہ اس صورت میں نافذ ہو گا اگر حماس کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق نہ ہو سکا۔برطانوی اخبار "سنڈے ٹائمز” نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ نقشہ ان سفارت کاروں نے فراہم کیا ہے جو اس منصوبے کی تفصیلات سے با خبر ہیں۔ اس نقشے میں دکھایا گیا ہے کہ شمالی، وسطی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کے لیے مخصوص فوجی علاقے ہوں گے جو شہری علاقوں کو ایک دوسرے سے جدا کریں گے۔
سامان کی سخت حفاظتی جانچ
اس نئی منصوبہ بندی، جسے "مرحلہ سوم : غزہ پر مکمل کنٹرول” کا عنوان دیا گیا ہے، کے مطابق مختلف علاقوں کے درمیان آمد و رفت کے لیے شہریوں کو خصوصی اجازت نامہ درکار ہو گا، اور تمام اشیائے خورد و نوش اور دیگر سامان کو سخت سیکیورٹی جانچ سے گزارا جائے گا، جن میں بارکوڈ یا تصویری کوڈنگ استعمال کی جائے گی۔
نئی فوجی راہ داری کی تعمیر
سفارتی ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت جنوبی اور وسطی غزہ کے درمیان ایک نئی فوجی راہ داری تعمیر کی جائے گی جو موجودہ نتساریم راہ داری سے کچھ تنگ ہو گی۔ اس نئی راہداری کی تعمیر کے لیے اسرائیلی فوج کی مشینیں اگلے چند ہفتوں میں اس علاقے کو ہموار کریں گی تاکہ شمالی رفح اور جنوبی نتساریم کے درمیان شہری علاقوں کو الگ کیا جا سکے۔
نقشے میں یہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ شمالی فوجی علاقہ، جو بیت لاہیا اور بیت حانون کے اوپر ہے، اس میں توسیع کی جائے گی تاکہ فوجی راستے اور چوکیوں کے لیے جگہ بنائی جا سکے۔غزہ کے گرد ایک بڑی سفید پٹی بھی نقشے میں نمایاں ہے، جو اسرائیل اور غزہ کے درمیان قائم کی جانے والی نئی "بفر زون” یعنی حائل علاقے کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس پورے منصوبے پر عمل درآمد میں کم از کم تین ہفتے لگیں گے۔
نقشے میں یہ بھی درج ہے کہ شہری علاقوں کے اندر بارہ کے قریب مقامات قائم کیے جائیں گے جو غالباً امدادی سامان کی تقسیم کے لیے مخصوص ہوں گے۔ یہ مقام ایک متنازع اسرائیلی منصوبے کا حصہ ہیں، جسے امریکا کی منظوری بھی حاصل ہے۔ اس کے تحت نجی کمپنیاں امداد تقسیم کریں گی جب کہ اسرائیلی فوج اس سارے عمل کی نگرانی کرے گی۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس منصوبے کی تصدیق یا تردید سے انکار کیا ہے۔

حملوں میں توسیع … اور بات چیت کا نیا دور
اس دوران اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ غزہ پر حملے وسیع کر رہی ہے، اگرچہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے جنگ بندی کی اپیلیں اور انسانی بحران پر انتباہات مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔
دوسری طرف مصر اور قطر کے ثالثوں نے، امریکا کی مدد سے، ہفتے کے روز دوحہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے ایک نئی بالواسطہ مذاکراتی کوشش کا آغاز کیا۔ تاہم اسرائیل اور حماس کے ذرائع کے مطابق، ان مذاکرات میں تا حال کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی

.

ٹیگ: divideghazaHamasIsraelplanthree parts

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN