اردو
हिन्दी
جولائی 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ادبِ اطفال میں بچوں کی ذہنی سطح اور عصری تقاضوں کو ملحوظ رکھنا ضروری :پروفیسر شیخ عقیل احمد

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
نئے جوش کے ساتھ چوبیسواں کل ہند اردو کتاب میلہ منعقد کرے گی کونسل: شیخ عقیل احمد
34
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام’ادبِ اطفال میں تخلیقی سطحیت:حقیقت یا فسانہ‘ کے عنوان سے منعقدہ آن لائن مذاکرے میں تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ ادبِ اطفال ایک مشکل صنف ہے جس میں بچوں کی ذہنی سطح اور عصری تقاضوں کو سامنے رکھنا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اردو میں دیگر اصناف کے ساتھ بچوں کے ادب کی بھی ایک توانا روایت رہی ہے اور ماضی قریب و بعید سے لے کر آج تک ہمارے بہت سے ادیبوں نے بچوں کے لیے ادب تخلیق کیا اور بہت سے رسالوں نے بھی ادبِ اطفال کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے مگر عصرِ حاضر میں ادب اطفال کو کئی طرح کے مسائل درپیش ہیں۔ ایک تو یہ کہ موجودہ دور میں ادب اطفال پر کام بہت کم ہورہا ہے اور دوسرا اہم مسئلہ بچوں کے ادب کے معیار اور سطح کا بھی ہے۔ انہوں نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے مذاکرے میں ادبِ اطفال کے اسی پہلو پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا،جو لوگ اس مجلس میں موجود ہیں ان کی بچوں کے ادب پر گہری نگاہ ہے اور وہ خود بھی بچوں کے لیے لکھتے رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آج کی گفتگو کے ذریعے ادبِ اطفال کی موجودہ صورت حال اور اس کے معیار پر صحت مند رائیں سامنے آئیں گی۔

معروف افسانہ نگار ذکیہ مشہدی نے مذاکرے میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ تخلیقیت سے پہلے بچوں میں اردو زبان کے تئیں دلچسپی پیدا کرنا ضروری ہے،جس کے بعد ہی ہم انھیں ادب عالیہ کی طرف متوجہ کرسکتے ہیں۔ انھوں نے معاصر زبانوں خصوصا انگریزی میں لکھے جانے والے بچوں کے ادب سے مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے لیے مفید ادب تبھی تخلیق ہوسکتا ہے، جب بچے کی عمر ،ذہنی سطح ،جذباتی سطح اور عقلی سطح کو پیش نظر رکھتے ہوئے لکھا جائے۔ بچوں کے ادیب سردار سلیم نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کا اعتراف کرنا چاہیے کہ موجودہ دور میں بہت سے ادبا اور رسالے ادب اطفال کو فروغ دے رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بچوں کے لیے نئے لکھنے والوں کی ہر حال میں حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور ان کا ہاتھ نہیں چھوڑنا چاہیے۔ سراج عظیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج سائنس اور ٹکنالوجی کی ترقیات کی وجہ سے بچوں کی ذہنی و فکری سطح میں غیر معمولی تبدیلی آچکی ہے،جس کا احساس و ادراک ضروری ہے اور بچوں کے لیے تبھی کامیاب ادب تخلیق کیا جاسکتا ہے۔ بچوں کے رسالہ ’نیا کھلونا‘ کے مدیر اعلی نوشاد مومن نے کہا کہ بچوں کے ادب میں تخلیقی سطحیت آدھی حقیقت اور آدھا فسانہ ہے ،البتہ قلمکاروں کی یہ ذمے داری ہے کہ وقت کی ضرورتوں کو سامنے رکھتے ہوئے بچوں کا ادب تخلیق کریں۔اس موقعے پر این بی ٹی کے ایڈیٹر(اردو) شمس اقبال نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ بچوں کے ادب میں مواد کی بہتری کے ساتھ ظاہری سراپا کو بھی خوب صورت بنانے کی ضرورت ہے۔

آخیر میں کونسل کے ڈائرکٹر شیخ عقیل احمد نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کونسل بچوں کے ادب کو موجودہ ضروریات اور تقاضوں کے مطابق پیش کرنے اور اسے فروغ دینے کے لیے ضروری قدم اٹھائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بچوں کے ادب پر لکھنے والے ادیبوں اور اداروں کے لیے کونسل جلد ہی ایک تربیتی ورکشاپ بھی منعقد کرے گی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض فیروز بخت احمد نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ اس موقع پر کونسل سے ڈاکٹر کلیم اللہ(ریسرچ آفیسر)،آبگینہ عارف (ٹیکنکل اسسٹنٹ) موجود رہے،افضل حسین خان اور محمد افروز نے تکنیکی تعاون فراہم کیا،جبکہ کونسل کے فیس بک پیج کے ذریعے سیکڑوں لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں
خبریں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 3, 2026

جولائی 2, 2026

حالیہ خبریں

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN