اردو
हिन्दी
مئی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

وبا میں علم ودانش کے چراغوں کا بجھنا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
وبا میں علم ودانش کے چراغوں کا بجھنا
56
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کلیم الحفیظ۔نئی دہلی

آنکھ کھلتے ہی موبائل کی طرف ہاتھ بڑھتا ہے ،واٹس اپ اور فیس بک پر ڈھیروں پیغامات وصول ہوتے ہیں ،لیکن گزشتہ 20اپریل سے آج تک شاید ہی کوئی دن ایسا گیا ہو کہ ان پیغامات میں کورونا سے موت کو گلے لگانے والوں کی خبریں ندادرد ہوں۔سورج طلوع ہوتا ہے تو اخبار بھی یہی خبریں لے کر آتا ہے۔ کورونا وبا کی پہلی لہر میں میں بھی بہت سے اہل علم اور ماہرین فن داغ مفارقت دے گئے تھے اور دوسری لہر میں تو یہ صورت حال اجتماعی ہوگئی ہے۔ایک دن میں ایک نہیں کئی کئی بے مثال لوگ دنیا چھوڑ کر چلے گئے۔عام لوگوں کی گنتی نہیں کہ ان کی تعداد ہر روز دسیوں ہزار ہے مگر وہ لوگ جو لاکھوں میں ایک تھے،جن کی وفات قوم و ملت اور ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان شمار کی گئی ۔ان کی تعداد کا بھی اب شمار ممکن نہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک دن سب کو چلے جانا ہے۔لیکن کسی وبائی بیماری میں ایک ساتھ علم و دانش کے چراغوں کا بجھ جانا کوئی نیک شگون نہیںہے ۔اس سے سماج میں اندھیرا بڑھ جانے کا اندیشہ ہے ۔اگر وقت رہتے نئے چراغوں میں لہو نہیں ڈالا گیا اور انھیں تابناک نہیں کیا گیا تو مستقبل ہی اندھیرے میں ڈوب جائے گا۔
میرے پاس تمام اہل علم کی فہرست تو نہیں لیکن اتنا جانتا ہوں کہ اس دوسری لہر نے یونیورسٹیاں خالی کردی ہیں اکیلے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دودرجن وہ اساتذہ رخصت ہوگئے جو ابھی اپنی ڈیوٹیاں کررہے تھے ،فرض سے سبک دوش ہونے والے بھی اچھے خاصے ہیں ایک اطلاع کے مطابق اب تک یونیورسٹی سے 78 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔کم و بیش یہی حال دوسرے اداروں اور شعبوں کا ہے۔پورے ملک میں سرکاری ریکارڈ کے مطابق 452ڈاکٹرس دوسروں کی مسیحائی کرتے کرتے خود وبا کا شکار ہوگئے،یوپی حکومت کی ناعاقبت اندیشی سے 1621پرائمری اساتذہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اب سرکاری سازشوں سے ان کے وارث ان مراعات سے بھی ہاتھ دھولیں گے جو بعد از مرگ ان کو ملنے والی تھیں ،اس لیے کہ یوگی حکومت نے کہا ہے کہ صرف تین اساتذہ ہی آن ڈیوٹی مرے ہیں۔خیر میں ذکر کررہا تھا کہ مسلمانان ہند کے درمیا ن سے آناً فاناً ایسے لوگ اٹھ گئے جن کو بننے اور سنورنے میں برسوں لگے تھے۔اس دوران جناب ولی رحمانیؒ جیسا ذی علم رخصت ہوگیا،جس نے مونگیر ہی نہیں پورے ملک میں علم کی شمعیں روشن کیں،مولانا وحید الدیں خان چلے گئے جن کے علمی کارناموں کا اعتراف ایک دنیا نے کیا،اسلامک فقہ اکیڈمی کے خاموش مزاج مگر علم کے سمندرسکریٹری جناب امین عثمانی ؒبھی خاموشی سے چلے گئے،جماعت اسلامی کو ایک نیا ویژن دینے والے جناب صدیق حسن ؒبھی ابدی نیند سوگئے۔اسی مہاماری نے ہم سے شیعہ سنی اتحاد کے مخلص متمنی کلب صادق کو ہم سے چھین لیا تھا۔یہ وہی شخصیت ہے جن کی نماز جنازہ شیعوں اور سنیوں نے اپنے اپنے مسلک کے اعتبار سے پڑھی تھی ،جمعیۃ العلماء کے صدرقاری عثمان قاسمیؒ کی تعزیت مکمل بھی نہیں ہوئی تھی کہ مفتی فضیل عثمانی ؒنے صرف 61سال کی عمر میں ہی دنیا کو الوداع کہہ دیا ،مفتی صاحب نے بہار کے پسماندہ علاقوں میں علم کے دیے جلائے۔گزشتہ سال خانقاہ نیازیہ بریلی کے سجادہ نشین شاہ محمد حسنین عرف حسنی میاںؒ تو اس بار قادریہ خانقاہ بدایوںکے سجادہ نشین تاج دار اہل سنت شیخ عبدالحمید سالم قادری ؒبھی اپنے عقیدت مندوں کو جدائی کا غم دے گئے،ندوہ برادری نے پہلی لہر میں مولانا واضح رشید ندویؒ کوجن کے عربی ادب کا اہل عرب بھی لوہا مانتے تھے کھویا تھا تو دوسری لہر میںسید حمزہ حسنی ندوی ؒ کو رودیے ۔یہ چند نام تو وہ ہیں جو ہماری دینی محاذ پر قیادت کررہے تھے،اس کے علاوہ بھی زندگی کے دیگر شعبہ جات میں بھارتی مسلمان اپنے نایاب ہیروں سے محروم ہوگئے،ایڈوکیٹ شکیل صمدانی کو کون بھول سکتا ہے ،جو قوم کا دردلیے لیے پھرتے رہے ۔پہلی لہر میں اردو ادب کے روشن ماہتاب شمش الرحمان فاروقی اورقابل رشک غیر مسلم شاعرگلزار دہلوی چلے گئے تو اس مرتبہ پروفیسر شمیم حنفی، ذوقی اور ترنم ریاض نے قدرت کے سامنے قلم رکھ دیا۔سیاست کی دنیا میں بھی کچھ کم نقصان نہیں ہوا۔کانگریس کی روح کہے جانے والے احمد پٹیل جیسے دور اندیش سیاست داں سے ہم محروم ہوگئے۔ان کے علاوہ کتنے ہی عزیز اور احباب نے ہمارا ساتھ چھوڑ دیا ان تمام لوگوں کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا مگر ڈاکٹر فخرالدین محمد کا خیال آتے ہی میری آنکھیں میرا ساتھ چھوڑ دیتی ہیں ۔
جانے والے چلے گئے۔ہمارا کچھ لے کر نہیں گئے بلکہ ہمیں بہت کچھ دے کر گئے۔ان تمام مرحومین کا جن کا ذکر میں نے کیا یا وہ تمام مرحومین جن کا ذکر میں اپنی ناواقفیت کی بنا پر نہ کرسکا جن کے بارے میں ان کے حلقوں نے اپنے تعزیتی پیغامات اور تعزیتی اجلاسوں میں کہا کہ ان کا جانا قوم و ملت کا بڑا خسارہ ہے ۔بلکہ ایسا نقصان ہے جس کی تلافی بھی ممکن نہیں ۔میں ان تمام کے علمی کارناموں،ملت کو طاقت ور بنانے میں ان کے کردار کا اعتراف کرتا ہوں،بار گاہ رب العزت میں ان کے ترقی درجات کی دعا کرتا ہوں مگرمیں ان تمام حلقوں اور ا ن کے تمام پسماندگان سے معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ انھوں نے کیا اس ناقابل تلافی نقصان کی تلافی کا کوئی منصوبہ بنایا ہے۔؟بانجھ پن زندگی کی نہیں موت کی علامت ہے۔اگر اسی طرح سے لوگ اٹھتے رہے اور ہم نے ان کی جانشینی کا یا ان کے نعم البدل کا کوئی لائحۂ عمل نہیں بنایا تو بس اسلاف کی برسیاں ہی مناتے رہ جائیں گے۔میں پوچھتا ہوں کہ آخر کفر کی دنیا کو جب علم برادار مل سکتے ہیں تو اسلامی معاشرے کو کیوں نہیں مل سکتے ؟ہمارے اندر دوسرا سرسید،ابوالکلام آزاد،شبلی،علی میاں ،مودودی کیوں نہیں پیدا ہوا؟چلیے ان کے بعد جو دوسری قطار کے لوگ تھے،جو اگرچہ ان کے ہم پلہ نہیں تھے لیکن پھر بھی غنیمت تھے کیوں کہ آپ سب اس بات پر متفق ہیں کہ ان کا انتقال ملت کا ناقابل تلافی نقصان ہے ۔اب اس دوسری صف کے لوگوں کے رخصت ہوجانے کے بعد کیا واقعی ہمارے پاس تیسری لائن میں لوگ موجود ہیں؟میں سمجھتا ہوں کہ آپ اس بات سے اتفاق کریں گے کہ جب ہم اپنے پیچھے دیکھتے ہیں تو ہمیں میدان خالی نظر آتا ہے۔
اس سلسلے میں میری تلخ نوائی پر مجھے معاف کیجیے ،جہاں جہاں جانشینی کا بحران ہے وہاں وہاں خود صاحب مسند اور صاحب منصب ہماری قیادت نے کبھی اس بات پر غور نہیں کیا کہ ہم اپنے بعد اپنی کرسی پر اپنے سے بہتر شخص کو اپنی زندگی ہی میں بیٹھا دیں۔ہمارے بعض احباب تو کچھ کرتے بھی نہیں اور کرسی بھی نہیں چھوڑتے اس ضمن میں بطور مثال بہت سے ملکی اور قومی اداروں کانام لیا جاسکتا ہے ۔ہمارے اعضا جواب دے گئے مگر ہم نے یہی چاہا کہ کرسی پرہی موت آئے ۔بقول شاعرہمارا حال یہ ہوگیا:
گو ہاتھ میں جنبش نہیں آنکھوں میں تو دم ہے
رہنے دو ابھی ساغرو مینا مرے آگے
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم میں سے ہر شخص جس طرح اپنے ذاتی کاروبار کے لیے اپنے وارثوں کی تربیت کرتا ہے اسی طرح ملی اداروں ،ملی جماعتوں ،اور ملی قیادت کے لیے بھی اپنے بعدکم سے کم دو تین نسلوں کی تربیت کرنا چاہیے تاکہ اس کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد ایک سے بڑھ کر ایک نایاب فرد ہمیں دستیاب ہواور ہم جانے والوں کو رونے کے بجائے ان کے نعم البدل پر اللہ کا شکر بجا لائیں۔میری تجویز ہے کہ تمام ملی اور اجتماعی اداروں کی قیادت کے لیے عمر کی ایک حد طے ہو۔اس عمر کے گزرنے کے بعد وہ لوگ مربی کا کردار ادا کریں اورنئی نسل کو آگے بڑھائیںتاکہ ملک و ملت کو تازہ خون ملتا رہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN