اردو
हिन्दी
جون 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بی جے پی لیڈروں نے ہی ایڈمنسٹریٹرلکش دیپ کو تانا شاہ بتایا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مسلم اکثریتی لکش دیپ میں بیف بین کی تیاری
75
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکش دیپ کے ایڈمنسٹریٹر پرفل کھیڑا پٹیل کے معاملے میں اب بھارتیہ جنتا پارٹی میں تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ ان کی تجاویز کو لے کر اپوزیشن کی مخالفت کے درمیان لکش دیپ بی جے پی اکائی اس معاملے میں دو رائے ہے، جبکہ پڑوسی کیرل کے لیڈروں اور لکش دیپ کے بی جے پی صدر نے ایڈمنسٹریٹر پرفل پٹیل کی حمایت کی ہے ۔

مرکزی سطح پر بھی کم سے کم دو سینئر لیڈروں نے لکش دیپ کے پیش رفت کو مسترد کردیا ہے ۔ ان میں سے ایک نے کہاکہ پٹیل کو لوگوں کو اعتماد میںلیناچاہئے تھا۔ ان کی حرکتیں پارٹی کے مفاد کو نقصان پہنچا رہی ہے اور مرکزی سرکار کی شبیہ کو بھی متاثر کرے گی۔ بتادیں کہ پٹیل کو پارٹی قیادت کا قریبی مانا جاتا ہے ۔ جب نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو پٹیل گجرات کے وزیر داخلہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
بی جے پی لکش دیپ یونٹ کے صدر عبد القادر حاجی نے پٹیل کی حمایت کی ہے ، جبکہ جنرل سکریٹری محمد قاسم نے پٹیل کو ڈکٹیٹر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی تجاویز جزیروں کے لوگوں کے مفاد میں نہیں ہیں۔ انہوں نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے منگل کو وزیر اعظم مودی کو ایک خط بھی لکھا ہے۔ لکش دیپ کے کچھ بی جے پی رہنماؤں نے بھی پٹیل کی تجاویز کے احتجاج میں استعفیٰ بھی دے دیا ہے۔ تاہم ، قادر نے دعویٰ کیا کہ وہ لوگ کبھی بھی بی جے پی میں نہیں تھے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق قاسم نے بتایا کہ پٹیل کے اقدامات سے لوگوں کے سامنے روزگار کا بحران پیدا ہوجائے گا۔ وہ لکش دیپ کو راجا کی طرح چلا رہا ہے۔ انہوں نے یہاں لیڈروں کے ساتھ تجاویز پر بحث تک نہیں کی اور نہ ہی کسی کو اعتماد میں لیا ہے ۔ قاسم نے کہاکہ بی جے پی لکش دیپ میں پیر جمانے کی کوشش کررہی ہے ، لیکن پٹیل کے یہ اقدام پارٹی کی کوششوں کو برباد کردیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ مجھے یقین نہیں ہے کہ مرکزی سرکار ایسی ’ عوام مخالف ،لکش دیپ مخالف تجاویز ‘ کی حمایت کرتی ہے ۔
وہیں اس معاملے پر 2019 میں بی جے پی امیدوار رہے عبدالقادر نے کہاہے کہ پٹیل کے اقدامات سے جزیروں کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔ عبدالقادر نے کہاکہ پٹیل کو مرکز نے بھیجا ہے ار وہ جزیروں کو نقصان پہنچانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لکش دیپ میں کانگریس اور بائیں بازو کی پارٹیوں نے بی جے پی کی ترقی کو روکنے کے لیے ہاتھ ملایا ہے ۔

اہم بات یہ ہے کہ پرفل پٹیل کے مسودوں میں مسلم اکثریتی لکش دیپ میں بیف پر بین کے ساتھ ساتھ غنڈہ ایکٹ بھی شامل ہے۔ حالانکہ لکش دیپ میں جرائم کی شرح بہت کم ہے ۔ اس کے علاوہ لکش دیپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ترمیم کرنے کی بھی بات کی گئی ہے۔ اس کے تحت ترقیاتی منصوبے کے لئے اراضی حاصل کی جائے گی۔

کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے ان تجاویز کی مخالفت کی ہے۔ جبکہ بائیں باز پارٹیاں اور کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ نے صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم کو خط لکھ کر مداخلت کی درخواست کی ہے۔ پٹیل حالیہ دنوں میں مستقل تنازعات کا شکار رہے ہیں۔ حال ہی میں دادر اور نگر حویلی سے سات بارلوک سبھا ممبر پارلیمنٹ رہے موہن ڈیلکرکی خودکشی کرنے کے بعد بھی تنازع میں پھنس گئے تھے۔ڈیلکر کے بیٹے نے دامن اور دیو ایڈمنسٹریٹر پٹیل پر اپنے والد کو ہراساں کرنے کا الزام لگایاتھا۔ پٹیل نے گذشتہ سال دسمبر میں لکش دیپ کے ایڈمنسٹریٹرکا عہدہ سنبھالا تھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN