اردو
हिन्दी
جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

خاندانی شیرازہ منتشر ہونے سے بچانے کیلئے جماعت اسلامی ہند کا اقدام، فیملی کاؤنسلنگ سینٹر قائم کرنے کی تیاری

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
خاندانی شیرازہ منتشر ہونے سے بچانے کیلئے جماعت اسلامی ہند کا اقدام، فیملی کاؤنسلنگ سینٹر قائم کرنے کی تیاری
81
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ:(ایجنسی)

ازدواجی زندگی کو ٹوٹنے اورخاندانی شیرازے کو بکھرنے سے بچانے کے لئے جماعت اسلامی ہند بہار فی الحال ریاست کے نو مقامات پر فیملی کاؤنسلنگ سنٹر قائم کرے گی۔ پٹنہ واقع مرکز اسلامی میں فیملی کاؤنسلنگ پر منعقدہ دو روزہ ورکشاپ کے اختتام پر جمعرات کواپنے خطاب میں امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے کہا کہ فیملی کاؤنسلنگ سنٹر کا قیام جماعت اسلامی ہند بہار کے میقاتی منصوبہ میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاؤنسلنگ کے ذریعہ رشتوں میں پڑچکے دراڑ کو پاٹنے کی کوشش کی جائے گی۔ امیرحلقہ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان کے لئے کاؤنسلنگ کے پروفیشنل کورس کا نظم کیا جائے گا۔ جن نو مقامات پر فیملی کاؤنسلنگ سنٹر قائم کئے جائیں گے ان میں پٹنہ، دربھنگہ، مظفرپور، ارریہ، بہارشریف، موتیہاری، سمستی پور، رام نگر اور ہسوا شامل ہیں۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے شعبہ اسلامی معاشرہ کے سکریٹری مولانا رضی الاسلام ندوی نے کہا کہ موجودہ دور میں مختلف اسباب کی بنا پر خاندانی نظام کو خطرہ لاحق ہے۔ شادی کے فوراًبعد شوہر اور بیوی کے درمیان اختلافات شروع ہو جاتے ہیں۔دونوں فریقین کے سرپرست یا رشتہ داروں کے ناقص مشورے،بے جا مداخلت اور انانیت کی وجہ سے یہ اختلافات مزید پیچیدگی اختیار کر لیتے ہیں۔ بروقت کاؤنسلنگ سے حالات کو بگڑنے سے بچایا جا سکتا ہے۔ اسی کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند نے پورے ملک میں فیملی کاؤنسلنگ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مغربی بنگال سمیت کئی ریاستوں میں کافی تعداد میں فیملی کاؤنسلنگ سنٹرقائم ہو چکے ہیں۔ مولانا ندوی نے کہا کہ کاؤنسلنگ سنٹر میں قرآن و حدیث اور شریعت کے اصولوں کی روشنی میں کاؤنسلنگ کی جاتی ہے۔ الحمدللہ اس کے کافی اچھے اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ورکشاپ میں مختلف مقامات سے شرکت کرنے آئے ارکان و کارکنان جماعت کو فیملی کاونسلنگ سنٹر کے قیام کے طریقہ کار، اصول و ضوابط اور کاونسلر کے لئے ضروری خصوصیات کی معلومات فراہم کی گئیں۔ اپنے خطاب میں جماعت اسلامی ہند کے شعبہ ایچ آرڈی کے اسسٹنٹ سکریٹری عتیق الرحمان نے کہا کہ کا ونسلنگ ایک آرٹ ہے۔ کاونسلر کا کام اپنے کلائنٹ کو فیسیلیٹیٹ کرنا ہے۔کاونسلر کی حیثیت سمندر کنارے واقع لائٹ ہاوس جیسی ہوتی ہے جو کپتان کومختلف سمتوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

امارت شرعیہ بہار کے معاون قاضی مولانا وصی احمد نے کہا کہ اللہ نے قرآن میں خاندان کے تنازعہ کے حل کے لئے بہترین تدبیر بتائی ہے۔ بہتر ہے کہ زوجین اپنے اختلافت کودور کرنے کی خود ہی پہل کریں۔ اگر تب بھی مسئلہ حل نہ ہو تو کاونسلر اپنا رول ادا کرے۔انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ دارالقضا میں زیادہ تر معاملے فسق نکاح، طلاق اور خلع کے آرہے ہیں۔

شعبہ اسلامی معاشرہ حلقہ بہار کے سکریٹری مولانا لطف اللہ قادری نے کہا کہ آج کل زوجین میں عدم بردشت کا رجحان پایا جارہا ہے۔ تنازعہ کی اصل وجہ اپنا حق حاصل کرنے پر زور دینا اور اپنی ذمہ داری سے چشم پوشی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی بھی کاو کونسلنگ ضروری ہے۔

ورکشاپ میں خواتین نے بھی پوری سرگرمی سے شرکت کی۔ اس موقع پرشعبہ خواتین کی معاون ناظمہ بہار ڈاکٹر زیبائش فردوس نے ’ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے کے طریقے‘شاذیہ احسن نے ’فیملی تنازعات میں خواتین کی کاونسلنگ‘ اور رضیہ خاتون نے فیملی تنازعات میں زوجین کی کاونسلنگ‘ پر اپنے لکچر پیش کئے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN