اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جماعت اسلامی ہند بل کے خلاف ملک گیر تحریک کا بھرپور ساتھ دے گی: سعادت اللہ حسینی

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
201
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

•”وقف ترمیمی بل مذہبی آزادی اورآئینی حقوق پر کھلا حملہ”

نئی دہلی: ’’وقف ترمیمی بل 2025 کا شیدید مخالفت کے باوجود لوک سبھا سے منظور کیا جانا، مذہبی ازادی اور آئینی حقوق پر کھلا حملہ ہے‘‘ امیر جماعت اسلامی ہند، سید سعادت اللہ حسینی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ "مرکزی حکومت کا یہ فیصلہ انتہائی قابل مذمت اور بد نیتی پر مبنی ہے۔ یہ بل امتیاز اور مذہبی تفریق کی بدترین مثال ہے، اس بل کے ذریعے مسلمانوں کو اوقاف کا انتظام کرنے کے مذہبی و دستوری حقِ سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ دیگر مذہبی طبقات کو اپنے مذہبی مقامات کے مکمل انتظام و انصرام کا حق حاصل ہے ۔ اس ترمیم کے نتیجے میں وقف املاک کے انتظام میں سرکاری مداخلت بہت زیادہ بڑھ جائے گی جوکہ آئین کی ذفعہ 26 کے خلاف ہے جس میں مذہبی اقلیتوں کو اپنے مذہبی اداروں کو چلانے کے حق کی ضمانت دی گئی ہے‘‘۔

امیر جماعت نے مزید کہا کہ ’’ ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ وقف جائیدادیں مذہبی اوقاف ہیں ، ریاستی اثاثہ نہیں ۔ رہا یہ دعویٰ کہ ’’ مسلمانوں کو وقف ایکٹ کے تحت خصوصی حقوق حاصل ہیں ‘‘ سراسر غلط ہے۔ وقف ایکٹ 1995 اور 2013 میں مسلمانوں کو اوقاف کے حوالے سے ویسے ہی حقوق عطا کیے گئے تھے جیسے دیگر قوانین کے تحت دیگرمذہبی طبقات کو دیے گئے ہیں ۔ پارلیمانی بحث کے دوران پیش کیے گئے گمراہ کن دلائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ وقف بورڈ کی نوعیت چیریٹی کمشنر کی طرح نہیں ہے جیسا کہ لوک سبھا کے بعض ارکان کے ذریعے دعویٰ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ متعدد ریاستوں میں ہندو اور سکھ اوقاف کے لیے خصوصی قوانین موجود ہیں۔

محترم امیر جماعت نے مزید کہا کہ ’’ وقف بورڈ کی ساخت میں جبراً تبدیلی کرکے اس کے اراکین میں غیر مسلم افرادکو شامل کرنے کا فیصلہ، دراصل مسلم کمیونٹی سے ان کے مذہبی و فلاحی اثاثوں کا انتظامی حق چھیننے کے ارادے سے کیا گیا ہے۔ یہ ایکٹ سرکاری حکام کو وقف معاملوں میں مداخلت کرنے کا حق دیتا ہے، جس سے حکام کے لیے من مانے ڈھنگ سے وقف جائیدادوں پر قبضہ کرنے کا راستہ آسان ہو سکتا ہے جو کہ اوقاف کے وجود کے لیے خطرے کا باعث بنے گا۔ اس ترمیم کی وجہ سے سرکار، وقف جائیدادوں پر قبضہ کر سکتی ہے۔ اس بل کے ذریعہ مسلم کمیونٹی کو ان کے جائز ملکیتی اثاثوں سے محروم کرنے کا راستہ صاف کردیا گیا ہے جس کی زد میں متعدد عبادت گاہیں، اسکول ، کالج اور قبرستان آ جائیں گے۔ وقف بائے یوزر میں تبدیلی اور نئے اوقاف کے لیے سخت شرطوں کے اضافے سے صاف طور پر واضح ہوتا ہے کہ مسلم اداروں کو منظم طریقے پر کمزور کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔‘‘

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے ان سیاسی پارٹیوں کے تئیں مایوسی اور تأسف کا اظہار کیا جو سیکولرزم اور غیر جانبداریت کا دعویٰ کرنے کے باوجود اس بل کی حمایت کرتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن لیڈروں، سیکولر طاقتوں اور قانونی ماہرین سے پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ایکٹ کو چیلنج کریں۔ یہ بل آئین کی دفعہ 14، 25، 26 اور 29 کے سراسر خلاف ہے۔ ہم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور دیگر مسلم تنظیموں کے ساتھ مل کر اس جابرانہ قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج کی حمایت کریں گے اور اس غیر منصفانہ و غیر آئینی قانون کو ختم کرنے کے لیے تمام قانونی، آئینی اور جمہوری طریقے اپنائیں گے۔ (سورس:پریس ریلیز)

ٹیگ: jamte islami hindsadat ullah HussainiWaqf Bill

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN