اردو
हिन्दी
اگست 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’ آئی لو محمد ﷺ ‘ کے نعرے کو جرم قرار دینا غیر آئینی:جماعت اسلامی ہند

11 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Jamaat-e-Islami Hind statement on “I Love Muhammad ﷺ” slogan
5
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

••جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے اسے سیاسی طور پر جانبدارانہ اور ملک کی تہذیب کے خلاف قرار دیا
نئی دہلی، 25 ستمبر: جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے نبی کریم حضرت محمد ﷺ سے محبت کا اظہار کرنے والے مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور ان کو گرفتار کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
میڈیا کے لیے جاری ایک بیان میں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کہا کہ یہ سوچ ہی کہ ’مجھے پیغمبر محمد ﷺ سے محبت ہے‘ کا نعرہ کسی طرح فرقہ وارانہ انتشار کو بھڑکا سکتا ہے، سراسر غلط ہے ۔یہ ہندوستان کی مشترکہ تہذیب اور تمام مذاہب کے احترام کے نظریے کی توہین ہے۔ صدیوں سے ہندوستان کے عوام ایک ساتھ رہتے آئے ہیں اور ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے سیاسی شعبدہ بازی اور فرقہ وارانہ منافرت ایک ہم آہنگ معاشرے میں غیر ضروری تناؤ پیدا کر رہی ہے۔

ملک معتصم خان نے کہا کہ شہری حقوق کے تحفظ کی سرکردہ تنظیم ’اے پی سی آر‘ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس معاملے میں پولیس کارروائی کا آغاز یو پی کے شہر کانپور سے ہوا تھا ، جو اب پورے ملک میں پھیل چکا ہے۔مسلمانوں کے خلاف کم از کم 21 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور 1,324 سے زائد مسلمانوں پر مختلف قسم کے مقدمات قائم کئے گئے ہیں ۔ اب تک کئی ریاستوں میں 38 گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔ مسلمانوں کے خلاف سب سے بڑی کارروائی اتر پردیش میں ہوئی ہے جہاں 16 مقدمات میں 1,000 سے زیادہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ دیگر ریاستوں میں اتراکھنڈ، گجرات اور مہاراشٹر بھی شامل ہیں۔
ملک معتصم خان نے مزید کہا یہ معاملہ کانپور میں پولیس کی غلط کارروائی کو تسلیم کرکے درست کرنے سے حل ہو سکتا تھا مگر اس کے بجائے معاملے کو جان بوجھ کر بڑھایا گیا اور پورے ملک میں کشیدگی پھیلائی گئی۔ یہ واضح طور پر ایک سیاسی ایجنڈے کی نشاندہی کرتا ہے جس کا مقصد فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنا اور معصوم شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرکے لوگوں کو اشتعال دلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جارحانہ اور جانب دارانہ کارروائی اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ کس طرح غیر اہم معاملات کو دانستہ طور پر بڑے مسئلے میں تبدیل کرکےسماج کو باٹنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ نبی کریم ﷺ سے محبت کے پُرامن اظہار پر لوگوں کو نشانہ بنانا غیر آئینی اور ناقابلِ قبول ہے۔ یہ قانون کی حکمرانی پر سوال کھڑے کرتا ہے اور جمہوری اداروں پر عوام کے اعتماد کو کمزور کرتا ہے ۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر نے مسلم کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ دانش مندی اور اعتماد کے ساتھ اس کا جواب دیں اور اس موقع کو نبی کریم ﷺ کی تعلیماتِ رحمت، عدل اور امن کو پورے سماج تک پہنچانے کے لیے استعمال کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کے خلاف درج تمام جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات فوری طور پر واپس لیے جائیں، بے قصور گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کا احترام اور ہم آہنگی کا تحفظ، ہماری قوم کی وحدت اور سالمیت کے لیے ناگزیر ہے۔سورس: ہریس ریلیز

ٹیگ: fundamental rightsI Love Muhammad sloganIndian constitutionJamaat-e-Islami Hindreligious freedomآئی لو محمدبنیادی حقوقبھارتی آئینجماعت اسلامی ہندمذہبی آزادی

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN