اردو
हिन्दी
جون 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مرکزی جمعیۃ اہل حدیث ہند کے تحتتجوید ، حفظ اور تفسیرِ قرآن کے مقابلے

9 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Quran competitions under Jamiat Ahl-e-Hadees
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:مولانا محمد رضی الاسلام ندوی
کل یعنی 5اکتوبر کو بعد نماز مغرب مرکزی جمعیۃ اہل حدیث ہند کمپلیکس ، ابو الفضل انکلیو ، جامعہ نگر نئی دہلی میں منعقدہ مسابقۂ قرآن کے اختتامی اجلاس میں شرکت کا موقع ملا – اہل علم کا بڑا مجمع تھا – اجلاس تین گھنٹے چلا – اس موقع پر بہت سی شخصیات سے ملاقات ہوئی –
جمعیۃ اہل حدیث ہر برس کل ہند سطح پر قرآن مجید کی تجوید ، حفظ اور تفسیر کے مقابلے کرواتی ہے – یہ اکیسواں مسابقہ تھا ، جو دو روز چلا – اس میں پورے ملک کے دینی مدارس و مراکز کے طلبہ نے شرکت کی – شرکا کی تعداد سات سو تھی – انھیں چھ زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا – ہر زمرے میں اول ، دوم ، سوم آنے والوں کو انعامات دیے گئے – یہ انعام زیادہ سے زیادہ 25 ہزار روپے ، ایک دیوار گھڑی اور توصیفی سند پر مشتمل تھا –
اختتامی اجلاس میں بڑی تعداد میں اصحاب علم شریک تھے – جمعیۃ اہل حدیث کی مجلس عاملہ کے ارکان ، صوبائی شاخوں کے ذمے داران اور اکابر کے علاوہ دیگر دینی جماعتوں اور مسالک کے نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں –

ان میں پروفیسر اختر الواسع ، مولانا فضل الرحیم مجددی ، مولانا عطاء الرحمٰن قاسمی ، ڈاکٹر قاسم رسول الیاس ، مولانا انیس الرحمٰن اعظمی عمری ، پروفیسر شہپر رسول ، جناب اے یو آصف ، جناب قاسم سید ، مولانا عبد المبین ندوی ، مولانا شیث اسماعیل تیمی اور مولانا اسحاق سلفی قابل ذکر ہیں – دو درجن سے زائد افراد کو اظہار خیال کا موقع دیا گیا – انھوں نے اس مسابقے کی ستائش کی اور اس کے انعقاد پر جمعیۃ کے ذمے داروں کو مبارک باد پیش کی – اس اجلاس میں جناب سید سعادت اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہند کو بھی مدعو کیا گیا تھا – وہ سفر میں تھے ، اس لیے میں نے نمائندگی کی – اپنی گفتگو میں میں نے مسابقۂ قرآن مجید کے انعقاد پر جمعیۃ کے ذمے داروں کو مبارک باد دی – میں نے عرض کیا کہ قرآن مجید کے سلسلے میں مسلمانوں میں دو رویّے پائے جاتے ہیں : ایک یہ کہ بغیر سمجھے بوجھے زیادہ سے زیادہ اس کی تلاوت کی جائے – دوسرا یہ کہ صرف اس کی تعلیمات کو سمجھنے اور سمجھانے کی کوشش کی جائے ، صحت کے ساتھ تلاوت سے لاپروائی برتی جائے – میں نے عرض کیا کہ یہ دونوں رویّے درست نہیں ہیں اور بے اعتدالی کے مظہر ہیں – میں نے عرض کیا کہ قرآن مجید کے حفظ اور تجوید کی کوششیں محمود ہیں – قرآن کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کے صریح احکام قرآن و حدیث میں دیے گئے ہیں – اس کے انتظامات کرنا اور نئی نسل میں اس کا شوق پیدا کرنے کی کوشش کرنا قابلِ تحسین عمل ہے – یہ اجلاس جمعیۃ کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کی صدارت میں منعقد ہوا – آخر میں کام یاب ہونے والے طلبہ کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے – تمام حاضرین کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا –

ٹیگ: competitionHifzIslamic educationJamiat Ahl e HadeesquranTafseerTajweedاسلامی تعلیمتجویدتفسیرجمعیۃ اہل حدیثحفظقرآنمقابلےہندوستان.

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے
خبریں

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

29 جون
پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے
خبریں

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

29 جون
بلڈوزر آپریشن
خبریں

ہائی کورٹ کے حکم پر گوالیار میں 8 گھنٹوں میں بڑا بلڈوزر آپریشن

29 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

بلڈوزر آپریشن

ہائی کورٹ کے حکم پر گوالیار میں 8 گھنٹوں میں بڑا بلڈوزر آپریشن

ایران اور امریکہ جنگ بندی پر متفق، آبنائے ہرمز بحران پر قطر میں اہم اجلاس

ایران اور امریکہ جنگ روکنے پر متفق، قطر میں اہم مذاکرات ہوں گے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

جون 29, 2026
بلڈوزر آپریشن

ہائی کورٹ کے حکم پر گوالیار میں 8 گھنٹوں میں بڑا بلڈوزر آپریشن

جون 29, 2026
ایران اور امریکہ جنگ بندی پر متفق، آبنائے ہرمز بحران پر قطر میں اہم اجلاس

ایران اور امریکہ جنگ روکنے پر متفق، قطر میں اہم مذاکرات ہوں گے

جون 29, 2026

حالیہ خبریں

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

جون 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN