اردو
हिन्दी
جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ملک میں کہیں نہیں بننے دیاجائے گا جمعیۃ کا اسکاؤٹ سینٹر، دیوبند میں سوامی نرسمہا نندکی زہر افشانی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ملک میں کہیں نہیں بننے دیاجائے گا جمعیۃ کا اسکاؤٹ سینٹر، دیوبند میں سوامی نرسمہا نندکی زہر افشانی
54
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند،(سمیر چودھری)

جمعیۃ علماء ہند کے ذریعہ علاقہ کے موضع کیندکی میں بنائے جارہے بھارت اسکاؤٹ گائیڈ ٹریننگ سینٹر کے خلاف ہندو تنظیموں کی جانب مخالفت کا سلسلہ جاری ہے،اس مناسبت سے آج گاؤں میں پہنچ کر ڈاسنا مندر کے سوامی نرسمہا نند گری نے اس سینٹر اور عظیم دینی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند کے خلاف خوب زہر اگلا اور کہاکہ اس طرح کا سینٹر دیوبند میں تو کیا پورے ملک میںکہیں نہیں بننے دیاجائیگا۔انہوں نے مذہبی منافرت پھیلاتے ہوئے ہندو سماج سے آباد بڑھانے پر زوور دیا اور کہاکہ اگر اس پر توجہ نہیں دی گئی اس ملک سے ہندو سماج کو ختم کردیا جائےگا۔

کیندکی گاؤں میں منعقدہ پنچایت میں خطاب کرتے ہوئے سوامی نرسمہانند گری جمعیۃ اور دارالعلوم دیوبند کونشانہ بنایا اور کہاکہ ملک اور ہندوؤں کو نقصان پہنچانے کے لیے اس طرح کے تربیتی مراکز تیار کیے جا رہے ہیں،انہوںنے مزید کہاکہ اگرگاؤں میں بنائے جانے والے اس’ دہشت گردی‘ کے ٹریننگ سینٹر کو نہ روکا گیا تو یہ ملک کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ دارالعلوم دیوبند پر انتہائی گھٹیا اور سنگین الزام عائد کرتے ہوئے سوامی نرسمہانند نے کہا کہ آج دارالعلوم دیوبند کی قیادت میں اسلامی جہادیوں نے پورے ملک کو خانہ جنگی میں جھونکنے کی تیاری کر لی ہے۔ یہ بھی کہا کہ سیکولرزم اور جمہوریت کا رونا رونے والوں کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ یہ ملک صرف ہندوؤں کی وجہ سے ہی سیکولر اور جمہوری ہے۔ اگر یہاں ہندو ختم ہو گئے تو اس ملک میں نہ جمہوریت رہے گی اور نہ ہی سیکولرزم باقی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کو اپنے وجود اور بچوں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے خود آگے آنا ہو گا ورنہ عراق، شام، افغانستان، پاکستان کی طرح اسلامی جہادی ہندوؤں کی اس آخری پناہ گاہ کو بھی تباہ کر دیں گے۔

سوامی نرسمہانند نے کہا کہ اپنے وجود کو برقرار رکھنے کے لئے ہندوؤں کو اپنی آبادی میں اضافے پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سنیاسی ضرور ہیں لیکن لڑنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔ ایسے میں جہاں ہندو سماج کو ان کی ضرورت ہے، وہ ان کے ساتھ کھڑے نظر آئینگے۔آج سوامی نرسمہانند گری کے کیندکی میں اعلان شدہ پروگرام کو لیکر انتظامیہ بھی چوکس نظر آئی،گاؤں میں کئی تھانوں کی فورسز کو تعینات کی گئی تھی اتنا ہی نہیں بلکہ آر آر ایف کے جوانوں کو یہاں بھی تعینات کیا گیا تھا۔

اس دوران اے ڈی ایم ایف راجیش مشرا، ایس پی دیہات اتل شرما، ایس ڈی ایم دیپک کمار، سی او نیرج سنگھ وغیرہ خود بھی موجودرہے۔پنچایت کی صدارت وشمبر شاستری اور نظامت دھرمیندر کٹاریہ نے کی۔ اس دوران انوج تیاگی، ابھیشیک تیاگی، راہل بالمیکی، امت تیاگی، تیج پال، رچیت، ناتھیرام، سنی بالمیکی، پردھان مونٹی تیاگی، دشینت تیاگی، دیپک کوری، آکاش کشیپ اور راجیو دھیمان سمیت کثیر تعداد میں لوگ شامل تھے۔واضح رہے کہ جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے علاقہ کے موضع کیندکی میں جمعیۃ یوتھ کلب کے تحت گاؤں میں 25 ایکڑ زمین خرید کر اس پرا سکاؤٹ گائیڈ ٹریننگ سینٹر بنایا جا رہا ہے۔ جس کی ہندو تنظیموں کے جڑے لوگ مخالفت کررہے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN