اردو
हिन्दी
اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جمعیتہ نے 30 ٹرک امدادی سامان پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھیجا

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
جمعیتہ کی جانب سے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان
1
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

*جب ہم سفید و کالی دھاری والے جھنڈے دیکھتے ہیں تو سمجھ جاتے ہیں کہ یہ قافلہ ہماری مدد کے لیے آیا ہے۔ سکھ بھائیوں نے یہ کہتے ہوئے صدر جمعیۃ مولانا محمود اسعد مدنی کی انسانیت دوستی کی ستائش کی
نئی دہلی ۲۳ ستمبر:جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر آج جمعیۃ ریلیف سینٹر لدھیانہ سے تقریباً پچاس لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان پر مشتمل تیس ٹرکوں کا قافلہ پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع کی جانب روانہ کیا گیا۔
اس قافلے کی قیادت جمعیۃ علماء ہریانہ، پنجاب و ہماچل پردیش کے ناظمِ اعلیٰ مولانا محمد یحییٰ کریمی نے کی جو سلطان پور لودھی، کپور تھلہ، اجنالہ، ترنتارن، فاضـلکہ، گرداسپور، فیروزپور، لدھیانہ اور دیگر متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ ہوا۔
روانگی کے موقع پر جمعیۃ علماء کے مرکزی و مقامی ذمہ داران کے ساتھ پنجاب حکومت کے وزیر ودیگر سرکردہ سماجی و سیاسی رہنما اور بڑی تعداد میں سکھ بھائی شریک ہوئے۔ مقامی سکھ برادری نے جمعیۃ علماء ہند کے خدمتِ خلق کے جذبے کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب ہم سفید وکالی دھاری والے جھنڈے کو دیکھتے ہیں تو یہ سمجھ جاتے ہیں کہ یہ قافلہ ہماری مدد اور دوستی کے لیے آیا ہے۔‘‘
اس موقع پر مولانا محمد یحییٰ کریمی نے صدرِ جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ مولانا مدنی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمعیۃ علماء ہند بلاتفریق مذہب و ملت، انسانیت کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھتی ہے۔ ساری دنیا اللہ رب العزت کا کنبہ ہے، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہی سب سے بہتر انسان ہے جو اس کے کنبے سے محبت کرتا ہے۔ ہم اپنے سکھ بھائیوں کے ساتھ اس مصیبت کی گھڑی میں کھڑے ہیں۔ اصل مدد کرنے والا تو ہمارا خالق ہے، ہم تو بس اس کے بندے ہیں۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ہماری اپیل پر اہلِ میوات، مغربی یوپی، گجرات سمیت پورے ملک کے لوگوں نے دل کھول کر تعاون کیا، اور یہ سب کچھ محض اللہ کی خوشنودی کے لیے کیا گیا۔ سکھ بھائی دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کے لیے مشہور ہیں، اور جو دوسروں کی مدد کرتا ہے اللہ بھی اس کی مدد کے لیے اپنے نیک بندوں کو بھیجتا ہے

مولانا یحییٰ کریمی نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند کے ناظمِ عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی نگرانی میں میوات کی پوری ٹیم، مفتی محمد سلیم (ساکرس)، مفتی عارف (لدھیانہ) ،جمعیۃ یوتھ کلب کے سرگرم کارکنان جمعیۃ علماء مغربی یوپی، گجرات وغیرہ کے ذمہ داران پہلے ہی متاثرہ علاقوں میں شب و روز ریلیف اور بازآبادکاری کے کام میں مصروف ہیں، اور یہ ٹیم اس وقت تک میدان میں رہے گی جب تک ضرورت باقی ہے۔قافلہ روانگی کے موقع پر موجود اہم شخصیات میں مولانا محمد یحییٰ کریمی، ماسٹر محمد قاسم مہوں، قاری محمد اسلم بڈیڈوی، مفتی سلیم ساکرس، حاجی نوشاد عالم لدھیانہ، حاجی محمد فرقان لدھیانہ، گیانی کیول سنگھ (سابق جتھیدار تخت شری دم دما صاحب، کرم جیت سنگھ سرپنچ کھانسی کلاں، اجیت سنگھ سرپنچ کھانسی خرد، ریاستی وزیر حکومتِ پنجاب ہردیپ سنگھ منڈیا، مولانا علاء الدین ہاپوڑ مع قافلہ، مفتی ارشد میر گجرات، مولانا نورالبشر، ماسٹر ارشد مظفر نگر، ماسٹر جمیل، رحمت اللہ پوکرن، راجستھان، مولانا الشمس لدھیانوی جنرل سکریٹری، جمعیۃ علماء ضلع لدھیانہ، مفتی انس مظاہری، حاجی جمال امیر جماعت ضلع لدھیانہ، حافظ تسنیم، دلجیت سنگھ گریوال، کلدیپ سنگھ سیکھوں، گرمل سنگھ گل، گردیپ سنگھ، اندرجیت سنگھ (سابق سرپنچ)، گیان پرگاس ٹرسٹ بڈھیوال کے سرپرست میجر سنگھ گیان پرگاس سمیت دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔بعد ازاں سلطان پور لودھی میں سنت بلبیر سنگھ سیچے وال (ممبر راجیہ سبھا) نے قافلے کا استقبال کیا اور قائد جمعیۃ حضرت مولانا محمود مدنی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کی خدمات کو بلند الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

ٹیگ: Flood VictimsJamiatPunjabRelief AidTrucks

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟
خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

09 اکتوبر
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر
خبریں

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

09 اکتوبر
SIR Fake Details FIR
خبریں

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

08 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Mobile Phone Effects on Children

بچوں پر موبائل فون کے مضر اثرات: طبی، سائنسی اور سماجی جائزہ

دسمبر 21, 2025
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN