اردو
हिन्दी
اگست 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جموں وکشمیر کوپھر مکمل ریاست کا درجہ دینے کی تیاری!24کو کل جماعتیں میٹنگ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
جموں وکشمیر کوپھر مکمل ریاست کا درجہ دینے کی تیاری!24کو کل جماعتیں میٹنگ
238
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :

جموں وکشمیر کی سیاست ایک بار پھر کروٹ لے سکتی ہے۔ اطلاعکے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے 24 جون کو جموں وکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کی میٹنگ طلب کی ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ سمیت مرکز کے کئی رہنما بھی اس میٹنگ میں شرکت کرسکتے ہیں۔ اس میٹنگ میں جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت کا امکان ہے۔

اگست 2019 میں جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے اور دو مرکز کے زیر انتظام خطوں میں بانٹنے کے قریب دو سال بعد جموں وکشمیر میں سیاسی سرگرمی کو ختم کرنے کے لے مرکز کی جانب یہ پہلی بڑی پہل مانی جا رہی ہے ۔ اس میٹنگ میں جموں وکشمیر دونوں ہی علاقے کے لیڈروں کو بلایا گیا ہے ۔

آن لائن ہندی پورٹل’ آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ تک جموں وکشمیر کی 9 سیاسی جماعتوں کومیٹنگ کے لیے دعوت دی گئی ہے، لیکن پی ایم کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں 16 پارٹیوں کو بلائے جانے کا امکان ہے، حالانکہ ابھی تک باضابطہ طور پر دعوت نامہ نہیں دیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں جموں وکشمیر کو خصوصی ریاست کاد رجہ دینے اور اسمبلی انتخابات پر تبادلہ خیال ہونے کا امکان ہے ۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مرکز نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ، جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے الطاف بخاری اور پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون کو میٹنگ میں مدعو کیا گیا ہے۔ جموں وکشمیر کے بی جے پی اور کانگریس قائدین کے کل جماعتی میٹنگ میں شامل ہونے کے بھی امکانات ہیں۔

میٹنگ میں جانے کا ابھی فیصلہ نہیں لیا: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے تصدیق کی ہے کہ انہیں 24 جون کو ہونے والے اجلاس کے لئے فون آیا تھا۔ انہوں نے کہا ،’میں نے ابھی میٹنگ میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ میں اپنی پارٹی کے ممبروں سے بات چیت کے بعد حتمی فیصلہ لوں گی۔

وہیں سی پی ایم لیڈر اور پیپلز الائنس فار گپکر ڈیکلیریشن (پی اے جی ڈی) کے ترجمان ایم وائی تاریگامی نے بتایا کہ ان کے پاس ابھی تک دہلی سے کوئی فون نہیں آیا ہے ، لیکن اگر انہیں دعوت دی جاتی ہے تو اس کا استقبال کریں گے ، انہوں نے کہاکہ ’ ہم نے مرکز کے ساتھ مصروفیت کے لیے اپنے دروازے کبھی بند نہیں کئے ہیں ، حالانکہ مجھے میٹنگ کو لے کر کوئی جانکاری نہیں ہے، اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کا استقبال کیا جائے گا۔

بتادیں کہ5اگست 2019 کو جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹا دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ریاست کی کئی پارٹیوں نے مل کر پیپلز الائنس فار گپکر ڈیکلیریشن ( پی اے جی ڈی) بنایا تھا ۔ اس میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جیسی پارٹیاں بھی شامل ہیں۔

جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے کہاکہ میں استقبال کرتا ہوں، جموں وکشمیر میں جمہوریت اور ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لیے بات چیت ہی ایک واحد حل ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ دیر آئے درست آئے، کیونکہ ہمارے تمام مسائل کا حل دہلی کے پاس ہے اور کہیں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا تھا۔ اس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال ، مرکزی ہوم سکریٹری اجے بھلا ، انٹلیجنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر اروند کمار ، راکے سربراہ سامنت کمار گوئل ، سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ اور جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ شامل تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN