اردو
हिन्दी
جولائی 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جموں وکشمیر: دہشت گردوں کی تلاش جاری، تصادم میں تین جوان زخمی،ایک شخص ہلاک

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
جموں وکشمیر: دہشت گردوں کی تلاش جاری، تصادم میں تین جوان زخمی،ایک شخص ہلاک
24
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر:(ایجنسی)

جموں وکشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے بڑی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس دوران دہشت گردوں سے تازہ تصادم میں فوج کا ایک جوان اور جموں وکشمیر پولیس کے دو جوان زخمی ہوگئے ہیں۔ اس تصادم میں دہشت گرد بھی زخمی ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس فوجی آپریشن کا اتوار کو 14 واں دن ہے۔ دوسری جانب شوپیاں ضلع میں اتوار کو گولی باری کے حادثہ میں ایک عام شہری کی موت ہوگئی ہے۔ حادثہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں کے جینا پورہ علاقے کا ہے۔ شخص کی پہچان شاہد احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ افسران نے بتایا کہ حادثہ کی حالات کی جانچ کی جارہی ہے اور آگے کی تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آج صبح بھٹا درّیاں جنگل میں دہشت گردوں کے ذریعہ گولی باری کرنے پر دو پولیس اہلکار، فوج کا ایک جوان اور ان کے ذریعہ گرفتار کئے گئے لشکر طیبہ سے منسلک پاکستانی دہشت گرد ضیا مصطفیٰ زخمی ہوگیا۔

#WATCH Indian Army's counter-terrorist operation in Bhata durian forest area of Poonch district, J&K continues today, gunfire being heard

(visuals deferred by unspecified time) pic.twitter.com/9hZ9h0IWHF

— ANI (@ANI) October 24, 2021

ترجمان نے کہا، ’دہشت گردوں کے خلاف جاری مہم، جس میں فوج کے تین جوان زخمی اور ایک جے سی او شہید ہوگئے۔ اس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کی پہچان کرنے کے لئے مصطفیٰ کو بھٹا درّیاں لے جایا جا رہا تھا‘۔ انہوں نے بتایا، ’تلاش کے دوران جب ٹیم ٹھکانے کے پاس پہنچی تو دہشت گردوں نے پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم پر گولی باری کر دی، جس میں دو پولیس اہلکاروں اور فوج کے ایک جوان زخمی ہوگئے‘۔ پولیس نے کہا کہ اس دوران مصطفیٰ بھی زخمی ہوگیا اور اسے بھاری گولی باری کے درمیان وہاں سے نکالا نہیں جاسکا۔

ترجمان نے بتایا کہ وہاں پر مہم ابھی چل ہی رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’زخمی جوانوں کا قریبی طبی مراکز میں علاج چل رہا ہے۔ دہشت گردوں کے خاتمہ اور مصطفیٰ کو وہاں سے نکالنے کے لئے نئے سرے سے کوشش کی جائے گی۔

افسران نے بتایا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں راول کوٹ کے رہنے والے مصطفیٰ کو کوٹ بھلول جیل میں رکھا گیا ہے۔ جانچ کے دوران کشمیر میں چھپے دہشت گردوں سے اس کے رابطے کا پتہ چلانے کے بعد اسے مینڈھر میں پولیس ریمانڈ پر لایا گیا۔ افسران نے بتایا کہ جنوبی کشمیر سے گرفتار کئے جانے سے پہلے مصطفیٰ اسی شاہراہ سے ہندوستان کی طرف گھس آیا تھا۔

جموں وکشمیر پولیس کے افسران کا کہنا ہے کہ اس تصادم میں دہشت گرد ضیا مصطفیٰ بھی زخمی ہوا ہے۔ حالانکہ اسے تصادم کے مقام پر جاری بھاری گولی باری کے بیچ وہاں سے نہیں نکال جاسکا تھا۔ زخمی جوانوں کا علاج پاس میں موجود طبی سہولیات میں کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف پھر سے مہم آگے بڑھائی گئی ہے۔ جائے حادثہ پر سیکورٹی اہلکاروں کی مہم جاری ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں
خبریں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 3, 2026

جولائی 2, 2026

حالیہ خبریں

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN