اردو
हिन्दी
مئی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جوہر یونیورسٹی: کس طرح ’ڈریم پروجیکٹ‘ اعظم خان کے لیے جی کا جنجال بن گیا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
جوہر یونیورسٹی: کس طرح ’ڈریم پروجیکٹ‘ اعظم خان کے لیے جی کا جنجال بن گیا
144
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پیوش رائے

اترپردیش کے سابق وزیر اور سماج وادی پارٹی کے دبنگ لیڈر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو اس ماہ کے شروع میں جعلسازی کے ایک مقدمے میں سپریم کورٹ نے ضمانت دی تھی، لیکن ضمانت ملنے کے فوراً بعد رام پور پولیس نے متعلقہ کیس میں ایک اور چارج شیٹ داخل کی اور ان دونوں کے خلاف مجرمانہ سازش کی غیر ضمانتی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیاہے ۔اب انہیں ضمانت کے لیے نئی درخواست دائر کرنا ہوگی۔

جیل میں بند اعظم خاں پر تقریباً 100 معاملوں میں درج ہیں اور انہیں نچلی عدالتوں سے کئی جھٹکے ملتے رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے رامپور کی ایک ضلع عدالت نے ایک نچلی عدالت کے ذریعہ جاری حکم کے خلاف دائر ایک اپیل کو خارج کردیا۔ نچلی عدالت نے حکم دیا تھا کہ محمد علی جوہر یونیورسٹی کے مرکزی دروازے کو توڑ دیا جائے ۔

ساتھ ہی عدالت نے حکم دیا کہ مخالف فریق کو 1.63کروڑ روپے ہرجانہ میں اور 4.55لاکھ روپے فی ماہ کا بھگتان تب تک ادا کیا جائے جب تک کہ قبضہ ہٹانہیں لیا جاتا۔

اعظم خاں ، ان کی ایم ایل اے اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم نے گزشتہ سال فروری میں عبداللہ اعظم کے دو پیدائش سرٹیفکیٹ سے متعلق ایک کیس میں رام پور عدالت کے سامنے خودسپردگی کردی تھی ۔ اس میں ایک مقامی بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ کی شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔

تزین فاطمہ تقریباً 11 ماہ جیل میں گزارنے کے بعد گزشتہ سال دسمبر میں ضمانت پر باہر آئیں، جبکہ ان کے شوہر اعظم خاں اور ان کا بیٹا عبداللہ ابھی تک سیتاپور جیل میں بند ہیں۔

ایک تجربہ کار سیاستداں اور ملائم سنگھ یادو کے خاص اعظم خاں کا خراب وقت تب شروع ہوا جب ان کے ڈریم پروجیکٹ ’جوہر یونیورسٹی ‘ نے زمین قبضہ کرنے، منی لانڈرنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی شکایات کی وجہ سے حکام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ۔

اعظم خاں250 ایکڑ میں پھیلے اس پرائیویٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہیں، یونیورسٹی کے ویب سائٹ کے مطابق اس کا مقصد ہے ، ’ سماج کے پسماندہ طبقات کے ساتھ – ساتھ مسلم اقلیتوں کے بیٹے اور بیٹیوں کے لیے تعلیم کو ممکن بنانے کے اپنے سماجی مشن کے لیے پرعزم ہے۔‘ تاہم اترپردیش میں نئی ​​حکومت کے بعد سے یہ یونیورسٹی تمام غلط وجوہات کی بنا پر خبروں میں ہے۔

2019 میں ماجرہ علی گنج گاؤں کے مقامی لوگوں کی شکایات کی بنیاد پر دو درجن سے زائد مقدمات درج کیے گئے تھے۔انہوں نے الزام لگایا تھا کہ وہ انہیں ان کی زمین سے محروم کردیا گیا اور زمین کو یونیورسٹی کے قبضے میں لے لیاگیا ۔

ایک سال بعد 2020 میں ضلع انتظامیہ نے قبضہ شدہ زمین کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور ریونیو ریکارڈ میں موجود ناموں کی بنیاد پر ان میں سے زیادہ تر کسانوں کو ان کی زمین واپس کردی گئی تھی۔

2009 میں ایک دوسرے معاملے میں مقامی پولیس نے چھاپہ ماری کرکے جوہر یونیورسٹی سے 2,000سے زیادہ نایاب ،چوری کی کتابیں برآمد کیں۔ مقامی پولیس محکمہ نے یہ کارروائی تب کی تھی جب رام پور میں 250 سال پرانے اورینٹل کالج ( جسے پہلے مدرسہ عالیہ کے نام سے جانا جاتا تھا) کے پرنسپل نے 9000 سے زیادہ کتابوں کی چوری کے متعلق ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

اتر پردیش پولیس کےذریعہ ریلیز کے گئے ڈیٹا کے مطابق سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خاں کے خلاف رامپور میں اب تک 98 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ جن میں سے 81 معاملے 20 مارچ 2017 کے بعد درج کے گئےہیں۔ یہ مقدمات آئی پی سی کی سنگین دفعات جیسے جبراً وصولی، دھوکہ دہی اور زمین پر قبضہ اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

عظیم نگر پولیس اسٹیشن میں 12 جولائی ،2019 کے درمیان ایک ہی طرح کی دفعات میں اعظم خاں پر 24 مقدمے دائر کئے گئے ۔ اس طرح کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف 29 اگست 2019 سے اب تک انہیں دفعات میں 13 مقدمے درج کئے گئے ۔ رام پور میں ان کے خلاف درج کئے گئے 98 معاملوں میں سے 81 میں چارج شیٹ داخل ہوچکی ہے ۔ وہیں جانچ ایجنسیوں سمیت مقدموں بغیر دفعات لگائے حتمی رپورٹ جمع کردیں ۔

سال 2017 کے پہلے ا ن کے اوپر رام پور میں جو 17 مقدمے درج ہوئے تھے ، ان میں سے 9 ریاستی سرکارنے کئے تھے ۔ رام پور کے علاوہ مراد آباد میں تین اور فیروز آباد میں ایک مقدمے میں ان کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل ہوچکی ہے ۔

اس سال مارچ کے اوائل میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی قیادت میں جوہر یونیورسٹی سے لکھنؤ تک 9 روزہ لانگ مارچ نکالا گیا تھا جس کا مقصد اعظم خاں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔ اس کے بعد سماج وادی پارٹی نے بی جے پی پر دشمنی کے جذبے سے کام کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اعظم خاں کو کئی معاملات میں پھنسایا گیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے ترجمان جوہی سنگھ نے کہا تھا ،’پارٹی پوری قانونی تعاون فراہم کر کے ان کے پریوار کے ساتھ کھڑی ہے۔ اکھلیش جی رام پور گئے تھے ، وہ خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور بہترین قانونی ٹیم کیس لڑ رہی ہے۔ اکھلیش جی بھی قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔ ‘

پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اعظم خاں آنے والے انتخابات میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ جوہی سنگھ نے کہا ، ’وہ پارٹی کے بانی رکن ہیں۔ رام پور کے ہر کارکن کی شناخت ان سے جڑی ہے ۔ وہ ان کا علاقہ ہے، جسے انہوں نے ترقی کی ہے ۔ مجھے نہیں لگتا کہ پارٹی کوئی ایسا فیصلہ لے گی جس میں وہ شامل نہ ہوں۔‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN