اردو
हिन्दी
جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کاس گنج : الطاف کی موت پر پو لیس کی تھیوری اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کی ایک نا کام کو شش: ڈاکٹرقاسم رسول الیاس

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سیکولر پارٹیاں منافق وبزدل، مسلم جماعتیں بھی مایوس کررہی ہیں: ڈاکٹر قاسم رسول الیاس
86
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(پریس ریلیز)

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، صدر پولیس اسٹیشن کاس گنج (یوپی) میں پو چھ تاچھ کے دوران 21 سالہ الطاف کی موت کی سخت الفاظ میں مذمت کر تی ہے۔ پولیس کے ذریعہ حراست میں اس موت کو سوائے بے رحمانہ قتل کے اور کو ئی نام نہیں دیا جا سکتا۔

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ پو لیس کی تھیوری کے الطاف نے غسل خانے کے نل سے لٹک کر خودکشی کر لی ناقابل یقین اور اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کی ایک نا کام کو شش ہے۔

اتر پر دیش کی یو گی سر کار میں اس وقت پو ری طرح جنگل راج چل رہا ہے۔ سیاسی مخالفین اور سماجی کارکنوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ان کی جائیدادوں کی قر قیاں کرائی جا رہی ہیں۔ ان کے خلاف سخت ترین قوانین جیسےNSA,UAPA اور بغاوت (124A) کا استعمال کیا جا رہا ہے تا کہ ان بے بنیاد الزامات کے تحت انھیں آسانی سے ضمانت نہ مل سکے اور لمبے عرصہ تک انھیں جیلوں میں سڑایا جا سکے۔ سرکاری سرپرستی میں پولیس پو ری طرح نڈر اور بے خوف ہو گئی ہے، کسی کو بھی بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کر لینا، کئی دنوں بعد ان کی گرفتاری دکھا نا، پولیس اسٹیشنوں میں زد وکوب کر نا اور اگر کسی کی موت ہو جائے تو اسے خودکشی دکھا دینا ایک معمول بنتا جا رہا ہے۔ پو لیس کو اگر اسی طرح من مانی کر نے کے اختیا رات دیے جائیں گے تو پو ری ریا ست لاقانونیت اوربربریت کا جہنم کدہ بن جائے گی۔

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا مطالبہ کر تی ہے کہ اس دردناک واقعہ کی کورٹ کی نگرانی میں آزاد جانچ کرائی جائے، جو پولیس والے اس معاملے میں ملوث پا ئے جائیں ان پر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا جائے، مقتول الطاف کے وارثین کو بھر پور معاوضہ دیا جائے اور گھر کے کسی فرد کو سر کاری نوکری دی جائے۔

یو پی میں دوران حراست اموات اب معمول بنتی جا رہی ہیں۔ لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے جب بھی کسی شخص کی چاہے وہ مجرم ہی کیوں نہ ہو دوران حراست مو ت ہو جائے تو فوری طور پر ان تمام افسران کو جو پوچھ تاچھ میں ملوث تھے معطل کر کے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ قائم کیا جائے۔ پو لیس کا کام عوام کی حفاظت ہے کو ئی مجرم ہے یا نہیں یہ طے کر نے کی ذمہ داری عدالت کی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN