اردو
हिन्दी
جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کشمیر: فوج پر فرضی تصادم میں تین افراد کو ہلاک کرنے کا الزام

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کشمیر: فوج پر فرضی تصادم میں تین افراد کو ہلاک کرنے کا الزام
22
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر : ( ڈی ڈبلیو)

کشمیر میں فورسز نے معروف شہر سرینگر کے حیدر پورہ میں پیر کی رات کو ایک تصادم میں چار افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ہی مقامی لوگ اور متاثرین کے اہل خانہ پولیس پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا ہے۔

پیر کی رات کو ہونے والے اس واقعے میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے، جس میں دو مقامی تاجر اور ایک مزدور بھی شامل ہے۔ جس عمارت میں یہ واقعہ پیش آيا اس کے مالک الطاف حسین کی دکان بھی وہیں تھی، جبکہ ایک ڈاکٹر مدثر گل بھی اس عمارت سے اپنا کاروبار چلا رہے تھے۔ یہ دونوں بھی مارے گئے۔

پولیس کے مطابق اس تصادم میں ایک پاکستانی شدت پسند اپنے مقامی عسکریت پسند عامر کے ساتھ ہلاک ہوا۔ تاہم متاثرین کے اہل خانہ کے بیانات اور پولیس کے متضاد بیانات سے جہاں اس پر سوال اٹھ رہے ہیں وہیں اس واقعے کی دیگر تفصیلات بھی سامنے آتی جا رہی ہیں۔

پولیس نے اپنے پہلے بیان میں کہا تھا کہ جس عمارت میں تصادم ہوا اس کے مالک کے ساتھ ہی ایک ڈاکٹر بھی ہلاک ہو گئے اور وہ شدت پسندوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ پھر بعد میں پولیس نے اپنے دوسرے بیان میں کہا کہ وہ کراس فائرنگ میں مارے گئے ہیں اور یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کس کی گولی سے ہلاک ہوئے۔

اس کے بعد پولیس اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ اس مبینہ تصادم میں ہلاک ہونے والے دونوں تاجر شدت پسندوں کے حامی تھے جبکہ عامر نامی مقامی مزدور عسکریت پسند تھا۔ پولیس اس حوالے سے حسب معمول بعض ہتھیاروں کے برآمد ہونے کی بات کہہ رہی ہے۔

لیکن متاثرین کے اہل خانہ نے پولیس کے ان تمام بیانات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ دونوں تاجروں کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کیا ہے۔ اہل خانہ نے پولیس سے متاثرین کی لاشیں دینے کا مطالبہ کیا تاہم بھارتی فورسز نے وہ بھی دینے سے انکار کر دیا اور شہر سے سو کلومیٹر دور ہندوارہ میں فوج نے انہیں دفن کر دیا۔

الطاف بھٹ کی بھتیجی صائمہ بھٹ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ’تم نے میرے بے گناہ چچا محمد الطاف بھٹ کو حیدر پورہ میں بے رحمی سے قتل کر دیا، تم نے انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا اور اب کہہ رہے ہو کہ وہ شدت پسندوں کے حامی تھے۔ ان کی جسد خاکی تو ہمیں واپس کر دو۔‘

اہل خانہ کی تمام کوششوں کے باوجود پولیس نے ان کی لاشوں کو گھر والوں کے حوالے نہیں کیا۔ ڈاکٹر مدثر کے بھی اہل خانہ نے پولیس کے اس بیان کو،’جھوٹ بتایا ہے کہ وہ شدت پسندوں کے لیے کام کرتے تھے۔‘ ان کے ایک رشتے دار نے مقامی میڈیا سے بات چیت میں کہا، ’انصاف چاہیے ہمیں، ان کی لاش ہمیں واپس کرو۔ وہ دانتوں کے سرجن تھے اور اپنا کاروبار بھی کرتے تھے۔‘

اس دوران ہلاک ہونے والے ایک مقامی مزدور عامر کے والد عبد الطیف مگرے نے بھی پولیس کے دعوؤں کی تردید کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بے گناہ تھا جو وہاں دکان پر مزدوری کرتا تھا۔ مگرے نے 2005 میں ایک شدت پسند کو پتھر سے مار کر ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد وہ کافی مشہور ہوئے تھے اور انہیں انعام و اکرام سے بھی نوازا گيا تھا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا، ’میں نے خود ایک دہشت گرد کو پتھر سے مارا ہے۔ میں نے دہشت گردوں کی گولیاں کھائی ہیں۔ میرا کزن بھائی بھی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارا گیا۔ ہمیں 11برس تک اپنے گھر سے دور رہنا پڑا۔ میں نے اپنے بچوں کو خفیہ مقامات پر رکھ کر بڑی مشکل سے ان کی پرورش کی۔ آج اسی قربانی کا نتیجہ ہے کہ جس ہندوستانی نے ایک دہشت گرد کو پتھر سے مارا، اسی کے بیٹے کو ہلاک کر کے دہشت گرد کہا جا رہا ہے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ فورسز نے ان کے بیٹے کی لاش تدفین کے لیے بھی نہیں دی،’’دہشت گردوں کے خلاف جنگ کا صلہ یہ ہے کہ میرے بیٹے کی لاش بھی نہیں دی گئی۔ میرے گھر پر اب بھی پولیس کے گارڈز ہیں، کل کو سیکورٹی گارڈز مجھے بھی مار کر دعویٰ کر سکتے ہیں کہ میں ایک عسکریت پسند تھا۔‘‘

مقامی لوگوں اور اہل خانہ کے بیانات کے بعد سے بھارتی فورسز کے دعوؤں پر سوال اٹھ رہے ہیں، جس کے بعد اس پورے واقعے کی تفتیش کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اسی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ’’معصوم شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا، انہیں کراس فائرنگ میں مار دینا اور پھر آسانی سے انہیں شدت پسند کا حامی بتانا اب بھارتی حکومت کی رول بک کا حصہ بن چکا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سچائی کو سامنے لایا جائے اور سکیورٹی فورسز میں استثنیٰ کے اس بڑھتے ہوئے کلچر کو ختم کرنے کے لیے ایک معتبر عدالتی انکوائری کی جائے۔‘

گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے کشمیر کی مخدوش صورت پر بات کرتے ہوئے ایسی ہی انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور کہا تھا کہ عالمی برادری کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

تاہم بھارت نے ایک بار پھر حسب معمول جواب میں اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو نہیں برداشت کرے گا اور اس کے خلاف سخت کارروائی کرتا رہے گا۔ بھارتی مندوب کاجل بھٹ نے تمام وہیں باتیں دہرائیں کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اور رہے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے
خبریں

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

05 جولائی
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات
خبریں

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

05 جولائی
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN