اردو
हिन्दी
جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پرینکا کی کسان ریلی،کہا:’یہ ملک بی جے پی لیڈروں کی جاگیر نہیں‘

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
پرینکا کی کسان ریلی،کہا:’یہ ملک بی جے پی لیڈروں کی جاگیر نہیں‘
26
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وارانسی:(ایجنسی)

مرکزی حکومت پر نجکاری کی آڑ میں سرکاری املاک کو فروخت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے میعاد کار میں حکومت جماعت کے لیڈر، وزیر اور ان کے چند کھرب پتی دوستوں کے علاوہ کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں کسان نیائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا واڈرا نے اتوار کو کہا کہ ملک میں بے روزگاری شباب پر ہے۔ کورونا بحران میں چھوٹے کاروبار اور کسان تباہ ہوچکے ہیں جبکہ وزیر اعظم کے کھرب پتی ہر روز کروڑوں روپئے کمارہے ہیں۔ بڑی تعداد میں چھوٹے کاروباریوں کو اپنے کام بند کرنے پڑے ہیں۔ حکومت کی طرف سے انہیں کوئی راحت حکومت سے نہیں ملی ہے۔ انہیں جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کے طور پر صرف ہراساں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نجکاری کے نام پر ریلوے، ہوائی جہاز، ائیر پورٹ، پی ایس یو سمیت سرکاری اور نصف سرکاری ادارے اپنے کھرب پتی دوستوں کو فروخت کر رہی ہے۔ گزشتہ دونوں وزیر اعظم نریندر مودی نے 16ہزار رکوڑ روپئے خرچ کر کے اپنے لئے دو ہوائی جہاز خریدے جبکہ ائیر انڈیا کو محض 18ہزار کروڑ میں اپنے دوست کو فروخت کر دیا۔

اس ملک میں کسان پریشان حال ہیں۔ میڈیا میں بہت آتا ہے کہ ہم محفوظ ہیں کیا سچائی نہیں دکھ رہی ہے۔ اس ملک میں دو طرح کے لوگ ہی محفوظ ہیں ایک بی جے پی کا لیڈر اور وزیر اور دوسرے اس کے کھرب پتی دوست، یہاں کسی مذہب ذات کا شخص محفوظ نہیں ہے۔ مزدور، ملاح، غریب، دلت، اقلیتیں اور خواتین محفوظ نہیں ہیں یہ ملک تباہ ہو رہا ہے۔ اس بات کو جانیے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘سچائی سے لوگ کیوں ڈر رہے ہیں۔ وقت آگیا ہے۔ انتخاب کی بات نہیں ہے یہ بی جے پی کا نہیں عوام کا ملک ہے۔ اس ملک کو عوام بچائیں گے۔ بیدار نہیں بنو گے اور سیاست میں الجھے رہیں گے تو نہ خود بچ پائیں گے اور نہ ہی مک بچا پائیں گے۔ جو کسانوں کو دہشت گرد کہتے ہیں ان کو انصاف دینے کے لئے مجبور کیجیے۔ کانگریسی کسی سے نہیں ڈرتے ہیں۔ ہمیں جیل میں ڈالئے، مار یئے مگر ہم ہلیں گے نہیں ڈٹے رہیں گے۔ جب تک لکھیم پور کھیری معاملے میں مملکتی وزیر استعفی نہیں دے دیتے ہیں۔ ہماری پارٹی نے آزادی کی لڑائی لڑی ہے ہمیں کوئی روک نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی یوگی حکومت سے کسی کو انصاف کی امید نہیں ہے۔ سونبھدر میں 13 قبائلیوں کا قتل عام کا معاملہ ہو۔ ہاتھرس کا واقعہ ہو یا پھر لکھیم پور کھیری کا معاملہ ہو۔ یوگی حکومت نے متاثرہ فریق کی سننے کے بجائے پولیس اور دبنگوں کا ساتھ دیا ہے۔ کورونا کے وقت عوام پریشان حال تھی جبکہ حکومت جارح ہوگئی تھی۔ آکسیجن کے لئے لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ان کو پیٹا جا رہا تھا۔

پرینکا واڈرا نے کہا کہ لکھیم پور کھری میں مرکزی مملکتی وزیر کے بیٹے نے چھ کسانوں کو کچل دیا۔ پولیس اس پر کاروائی کرنے کے بجائے اسے دعوت نامہ دے رہی ہے کہ آئیے ہم سے بات کیجیے۔ خود وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بچاؤ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے لکھنؤ آئے لیکن انہیں دو گھنٹے کا سفر طے کر کے لکھیم پور جانے کی فرصت نہیں تھی۔

खुद को गंगा पुत्र कहने वाले प्रधानमंत्री ने किसानों का अपमान किया है। क्या उन्हें पता कि आज किसान कितनी समस्याओं से जूझ रहा है?

~ कांग्रेस महासचिव श्रीमती @priyankagandhi जी#KisanKoNyayDo pic.twitter.com/OjbjSBB3ew

— UP Congress (@INCUttarPradesh) October 10, 2021

انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہ آزادی ملک نے کسانوں کے دم پر حاصل کی ہے۔ اس ملک کو کسانوں نے سینچا ہے۔ کسان کے بیٹے سرحدوں پر ہمارا تحفظ کر رہے ہیں۔ یہ ملک ایک عقیدہ ہے ایک امید ہے۔ اسی امید نے ملک کو آزادی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لکھیم پور میں مارے گئے کسانوں اور میڈیا نمائندے کے اہل خانہ سے ملیں۔ وہ سبھی انصاف کی امید چھوڑ چکے ہیں۔ مارے گئے ایک کسان کا بیٹا بی ایس ایف میں ہے۔ دوسرے کسان کے تمام بھائی بہن آرمی میں ہیں۔ میڈیا نمائندے رمن کشیپ کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسے جیپ سے اس لئے کچلا گیا کیونکہ وہ واقعہ کا ویڈیو بنا رہا تھا۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ اگر انصاف دلانے میں وزیر اعلی، وزیر اعظم، ایم ایل اے، ایم پی، وزیر سبھی پیٹھ موڑ لیں تو عوام الناس کس کے پاس مدد کے لئے جائیں گے۔ گزشتہ نو دس مہینے سے کسان دہلی کی سرحد پر تحریک چلا رہے ہیں۔ اس دوران 600 سے زیادہ کسان شہید ہوچکے ہیں۔ وہ حکومت کے تین زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ان قوانین کے نفاذ سے ان کی فصل، آمدنی وزیر اعظم کے کھرب پتی دوستوں کے پاس جانے والی ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ مملکتی وزیر کہتے ہیں کہ کسانوں کو دو منٹ میں سبق سکھا دونگا۔ دنیا کے کونے کونے تک گھومنے والے وزیر اعظم اپنے گھر میں محض دس کلومیٹر کی دوری پر کسانوں سے بات کرنے دہلی سرحد تک نہیں جاسکتے۔ خود کو گنگا کا بیٹا کہنے والے وزیر اعظم نے ملک کے کروڑوں گنگا ماں کے کسان بیٹوں کو ذلیل کیا ہے۔ کسان تمام قسم کے مسائل سے نبردآزما ہے۔ پرینکا واڈرا نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے ساتھ کھڑے ہوکر تبدیلی لائیں۔ اپنے ملک کو بدلئے۔ میں اس وقت تک نہیں رکوں گی جب تک ریاست میں تبدیلی نہیں آجاتی۔ اس سے پہلے پرینکا واڈرا نے کاشی وشوناتھ اور ماں درگا مندر کے درشن کئے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں
خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

02 جولائی
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر
خبریں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

02 جولائی
رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 2, 2026
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026
رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 2, 2026
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN