اردو
हिन्दी
جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

لکھیم پور کیس:سپریم‌کورٹ نے پھر یوپی سرکار کو لتاڑا،ہائی کورٹ کےریٹائرڈ جج کو نگرانی سونپی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
لکھیم پور کیس:سپریم‌کورٹ نے پھر یوپی سرکار کو لتاڑا،ہائی کورٹ کےریٹائرڈ جج کو نگرانی سونپی
27
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ایجنسی)

سپریم کورٹ نے پیر کے روز لکھیم پور کھیری تشدد واقعہ کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے صرف ایک ملزم کا موبائل فون ضبط کرنے اور دو ایف آئی آر میں ثبوت جمع کرنے کے عمل کے تعلق سے ایس آئی ٹی جانچ پر اپنی بے اطمینانی ظاہر کی۔ عدالت نے اتر پردیش حکومت کو بتایا کہ چارج شیٹ داخل ہونے تک وہ روزانہ کی جانچ کی نگرانی کے لیے ایک سبکدوش ہائی کورٹ کے جج کو مقرر کرنے کا خواہاں ہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا کی صدارت والی اور جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہما کوہلی کی بنچ نے ایک وکیل سے کہا کہ ’’ہم معاملے میں غیر جانبداری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

شروع میں چیف جسٹس نے اتر پردیش حکومت کی نمائندگی کر رہے سینئر وکیل ہریش سالوے سے کہا کہ ’’اسٹیٹس رپورٹ میں کچھ بھی نہیں ہے۔ ہم نے 10 دن کا وقت دیا ہے۔ لیب رپورٹ اب تک نہیں آئی ہے۔ یہ ہماری امید کے مطابق نہیں ہے۔‘‘ عدالت عظمیٰ نے سالوے سے پوچھا کہ اہم ملزم آشیش مشرا کو چھوڑ کر لکھیم پور کھیری واقعہ کے سبھی ملزمین کے موبائل فون ضبط کیوں نہیں کیے گئے؟ جسٹس کوہلی نے خصوصی طور پر سوال کیا کہ یہ حکومت کا رخ ہے کہ دیگر ملزم موبائل فون کا استعمال نہیں کرتے تھے؟ سالوے نے کہا کہ معاملے میں کل 16 ملزم تھے، جن میں سے تین کی موت ہو گئی اور 13 کو گرفتار کر لیا گیا۔ جسٹس کوہلی نے پوچھا کہ ’’13 ملزمین میں سے ایک ملزم کا موبائل فون ضبط کر لیا گیا ہے؟‘‘

عدالت عظمیٰ نے اتر پردیش حکومت سے کہا کہ مظاہرہ کر رہے کسانوں کو گاڑی سے کچلنے اور ملزمین کا پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے دونوں واقعات کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہیے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ پہلی نظر میں ایسا معلوم پڑتا ہے کہ ایک خصوصی طریقے سے گواہوں کے بیان درج کر کے ایک خاص ملزم کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ جسٹس کانت نے کہا کہ ’’ہمیں جو معلوم پڑ رہا ہے وہ یہ ہے کہ ایس آئی ٹی ایف آئی آر (ایک جہاں کسانوں کو کار سے کچلا گیا اور دیگر ملزم مارے گئے) کے درمیان فرق بنائے رکھنے میں ناکام ہے… یہ اہم ہے کہ 219 اور 220 (ایف آئی آر) میں ثبوت یقینی کرنے کے لیے اسے آزادانہ طور پر درج کیا جائے۔‘‘

بنچ نے کہا کہ وہ اتر پردیش ایس آئی ٹی کے ذریعہ ثبوت درج کرنے کے لیے اختیار کیے گئے عمل کے بارے میں پراعتماد نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم جب تک کہ چارج شیٹ داخل کی جائے گی، دنہ بہ دن کی جانچ کی نگرانی کے لیے الگ سے ہائی کورٹ کے ایک جج مقرر کرنے کے خواہاں ہیں۔‘‘ بنچ نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے دو سابق ججوں کے ناموں کی تجویز پیش کی تاکہ معاملوں کو ملانے سے بچنے کے لیے گواہوں کے بیان درج کیے جائیں۔ بنچ نے چارج شیٹ داخل ہونے تک جانچ کی نگرانی کے لیے ایک آزادانہ جانچ کی تقرری پر اتر پردیش حکومت سے جواب مانگا اور معاملے پر آئندہ جمعہ کو سماعت کے لیے فہرست بند کیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN