لکھنؤ :
مسلم پرسنل لاء بورڈ کی مجلس عاملہ کے رکن، بابری مسجد مقدمہ کے معروف وکیل ظفریاب جیلانی کو برین ہیمرج ہوگیا۔ ان کو فوری طور پر لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں سماج وادی پارٹی کے رہنمامحمد اعظم بھی زیر علاج ہیں، انہیں کووڈ ہوگیاہے۔
اطلاع کے مطابق مسٹر جیلانی دفتر کی سڑھیاں اترتے وقت سلپ ہوگئے اور ان کے دماغ میں گہری چوٹ آئی ہے۔پہلے انہیں قریبی اسپتال میں فرسٹ ایڈ دی گئی پھر ڈاکٹروں کے مشورے پر میدانتا لے جایاگیا۔
ان کے چھوٹے بھائی مسعود جیلانی کاکہناہےکہ ابھی وہ بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔ یہ حادثہ اسلامیہ انٹرکالج میں پیش آیاجہاں بابری مسجد کمیٹی کا دفترہے،جس کے وہ کنوینر ہیں اوروہیں پر وہ اپنا دفتری کام کرتے ہیں۔ سردست ان کی حالت کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا۔








