اردو
हिन्दी
جون 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

لبنان: پی ایم  عہدہ کے لیے  نواف سلام کی نامزدگی حزب اللہ کے لیے سیاسی جھٹکا ہے مگر کیوں ؟

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
44
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لبنان کے قانون سازوں کی اکثریت نے نواف سلام کو، جو کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے سربراہ ہیں، ملک کا اگلا وزیر اعظم بنانے کی حمایت کر دی ہے جبکہ اس پیش رفت کو ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے لیے ایک سیاسی جھٹکا سمجھا جا ر ہا ہے۔حزب اللہ نے اپنے مخالفین پر الزام لگایا ہے کہ وہ تنظیم کو پس پشت ڈالنے کیلئےکام کر رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق نواف سلام کی حمایت لبنان کے فرقہ وارانہ دھڑوں کے درمیان طاقت کے توازن میں بڑی تبدیلی کا اظہار ہے۔
واضح رہے کہ یہ سیاسی پیش رفت ایسے تناظر میں عمل میں آئی ہے جب شیعہ فرقے کے قریب سمجھے جانے والے گروپ حزب اللہ کو گزشتہ سال اسرائیل کے ساتھ جنگ میں پہلے ہی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کے علاوہ شام میں اس کے اتحادی بشار الاسد کا تختہ بھی الٹ دیا گیا ہے۔حزب اللہ کے سینئر قانون ساز محمد رعد نے، جو وزیر اعظم کے عہدے پر فائز نجیب میقاتی کو اقتدار میں رکھنا چاہتے تھے، کہا ہے کہ حزب اللہ کے مخالفین انتشار اورعدم شمولیت کی جانب کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے گزشتہ ہفتے جوزف عون کو صدر منتخب کر کے "اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تھا” لیکن انہیں معلوم ہوا کہ وہ ہاتھ ہی کاٹ دیا گیا ہے۔رائٹرز کے مطابق پچھلے ہفتے امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ فوجی کمانڈر جنرل عون کا انتخاب سیاسی منظر نامے میں تبدیلی کی ایک اور علامت ہے۔اس سے قبل حزب اللہ نے لبنان کے سیاسی منظر نامے پر طویل عرصے سے فیصلہ کن غلبہ حاصل کر رکھا تھا۔عون، جو کہ ایک میرونائٹ عیسائی ہیں، پیر کے روز پارلیمان کے 128 قانون سازوں کے ساتھ وزیر اعظم کے انتخاب پر مشاورت میں مشغول رہے۔بطور صدر ان پر لازم ہے کہ وہ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کا وزیر اعظم کے لیے انتخاب کریں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سلام نے پیر کی سہ پہر تک قانون سازوں میں سے 85 کی حمایت حاصل کر لی تھی۔
تاہم مشاورت کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا۔لبنان کے حکومتی نظام میں فرقہ وارانہ اقتدار کی تقسیم کے مطابق وزیراعظم کا سنی مسلمان ہونا ضروری ہے۔ ملک میں وضع کیا گیا نظام مذہبی وابستگی کی بنیاد پر ریاستی عہدوں کو تقسیم کرتا ہے جس کے تحت صدارت کسی میرونائٹ کرسچن کو دی جاتی ہے اور شعیہ مسلمان پارلیمنٹ کا اسپیکر کا ہوتا ہے۔ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ حزب اللہ کا خیال ہے کہ میقاتی کے انتخاب پرسیاسی سمجھوتہ ہو گیا تھا لیکن بعد میں گروپ نے عون کو گزشتہ ہفتے منتخب کرنے پر اتفاق کیا۔نواف سلام کا بطور وزیر اعظم نام پیش کرنے والوں میں حزب اللہ کے سنی اور عیسائی اتحادی شامل تھے۔
گروپ کے ایک سنی قانون ساز فیصل کرامی نے کہا کہ انہوں نے "تبدیلی اور تجدید” کے مطالبات اور ساتھ ہی لبنان کے لیے عرب اور بین الاقوامی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے نواف سلام کو نامزد کیا ہے۔صدر کے لیے عون کا انتخاب اور نئے وزیر اعظم کی نامزدگی لبنان کے حکومتی اداروں کی بحالی کی طرف اہم قدم ہے کیونکہ نظام حکومت دو سال سے زیادہ عرصے سے مفلوج پڑا ہے ۔ اس وقت تک ملک کے پاس نہ تو سربراہ مملکت ہے اور نہ ہی مکمل طور پر بااختیار کابینہ ہے۔لبنان کی نئی حکومت کو بہت بڑے چیلنجوں کا سامنا ہو گا جن میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں تباہ ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو، معیشت کی بحالی اور 2019 میں لبنان کے مالیاتی نظام کے خاتمے کی بنیادی وجوہات کے حل کے لیے اصلاحات کا آغاز کرنا شامل ہیں۔یاد رہے کہ امریکی حمایت یافتہ فوج کے کمانڈر کے طور پر اپنے سابق کردار میں، عون نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان امریکی ثالثی میں جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔(سورس وائس آف امریکہ)

ٹیگ: HezbollahLebanonNawaf Salamnominationpolitical shockpost of PM

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

UPSC بھرتی 2026
خبریں

UPSC میں بمپر نوکریاں؛ یہ ہیں تمام تفصیلات

28 جون
ایران
خبریں

” ہرمز پر اگلے 30 دن ہمارا کنٹرول "؛ ایران کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

28 جون
کراچی حملہ
خبریں

"پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں”؛ کراچی حملے پر بھارت کا پاکستان کو سخت جواب

28 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
UPSC بھرتی 2026

UPSC میں بمپر نوکریاں؛ یہ ہیں تمام تفصیلات

ایران

” ہرمز پر اگلے 30 دن ہمارا کنٹرول "؛ ایران کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

کراچی حملہ

"پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں”؛ کراچی حملے پر بھارت کا پاکستان کو سخت جواب

Kailash Vijayvargiya RSS Statement

"سنگھ میں بھیڑ تو بڑھی، مگر اچھے لوگ کم”؛ کیلاش وجے ورگیہ

UPSC بھرتی 2026

UPSC میں بمپر نوکریاں؛ یہ ہیں تمام تفصیلات

جون 28, 2026
ایران

” ہرمز پر اگلے 30 دن ہمارا کنٹرول "؛ ایران کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

جون 28, 2026
کراچی حملہ

"پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں”؛ کراچی حملے پر بھارت کا پاکستان کو سخت جواب

جون 28, 2026
Kailash Vijayvargiya RSS Statement

"سنگھ میں بھیڑ تو بڑھی، مگر اچھے لوگ کم”؛ کیلاش وجے ورگیہ

جون 28, 2026

حالیہ خبریں

UPSC بھرتی 2026

UPSC میں بمپر نوکریاں؛ یہ ہیں تمام تفصیلات

جون 28, 2026
ایران

” ہرمز پر اگلے 30 دن ہمارا کنٹرول "؛ ایران کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

جون 28, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN