اردو
हिन्दी
جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غیر مسلموں سے تعلقات کے سلسلہ میں ہم اسوۂ نبوی کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں: مولانا انیس الرحمٰن

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
غیر مسلموں سے تعلقات کے سلسلہ میں ہم اسوۂ نبوی کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں: مولانا انیس الرحمٰن
338
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ : (ایجنسی)

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف تھیالوجی دہلی کے زیر اہتما م منعقد آن لائن لکچرر سیریز سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے فرمایا کہ اسلام نے ہر انسان کو بنیادی حقوق دیئے ہیں اوران حقوق کی پاسداری کولازم قرار دیا ہے،شریعت نے پانچ چیزوں کو مقاصد دین میں شمارکیا ہے،حفظ دین، حفظ جان، حفظ مال، حفظ عقل اورعزت نفس کی حفاظت،اسلام کے بنیادی مقاصدمیں سے ہیں جن کی رعایت بہر طورکرنی لازم ہے۔

اسلام دین کے معاملہ میں زوروزبردستی کو پسند نہیں کرتا،اورہر شخص کو اپنے عقیدے کے مطابق عمل کرنے اورزندگی گزارنے کی کھلی آزادی دیتا ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ منورہ تشریف لائے،تو یہاں مسلمانوں کے علاوہ یہوداورمشرکین بھی آباد تھے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں یہودیوں سے ایک معاہدہ کیا جو میثاق مدینہ کے نام سے جاتا ہے،اس معاہدہ میں یہ شق موجود ہے کہ کسی شخص کے مذہب میں مداخلت نہیں کی جائے گی،ان کواپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل آزادی ہوگی،مذہبی عہدیداراپنے عہدے پر برقراررہیں گے،اسی طرح جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نجران کی عیسائیوں سے جو معاہدہ کیا اس میں ان کے حقوق تفصیل سے لکھوائے،چنانچہ اس معاہدہ میں یہ شقیں صاف طورپر لکھی گئیں کہ نجران اوراس کے اطراف کے باشندوں کی جانیں،ان کا مذہب،ان کی زمینیں،ان کا مال،ان کے قافلے،ان کے قاصد حتیٰ کہ ان کی مورتیاں بھی اللہ اوراس کے رسول کی امان میں رہیں گی،نہ ان پر ظلم کیا جائے گا اورنہ ان پر ظلم ہونے دیا جائے گا۔

اب غور کریں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جن کی بعثت کامقصد ہی توحید کی دعوت تھی،انہوں نے شرک کی علامت مورتیوں کو بھی امان دیا،یہ امن وسلامتی پر امن بقائے باہم کی خوبصورت مثال ہے،ہندوستان جیسے تکثیری ملک میں جہاں مختلف عقیدے اورمذہب کے پیروکار بستے ہیں،وہاں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ معاہدے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں،ان کی روشنی میں ہم اپنا راستہ متعین کر سکتے ہیں،کہ ہم کس طرح اس ملک میں امن اورسلامتی کی دعوت کے ساتھ اسلام کے کلمہ کو بلند کر سکتے ہیں،دین کی دعوت دینا ہر مسلمان کا فریضہ ہے،اورانبیاء کی بعثت کا مقصد اللہ کے بندوں کو شیطان کی بندگی سے نکال کر اللہ کی بندگی سے جوڑدینا ہے،اوراس دعوت کے لیے پر امن فضا کا ہونا ضروری ہے،خوف اوردشمنی کے ماحول میں دعوت دین کا فریضہ انجام نہیں دیا جاسکتا،یا دعوت دین اتنی مؤثر ثابت نہیں ہو سکتی جتناامن کے زمانہ میں دعوت کے مواقع میسر آسکتے ہیں،مولانا قاسمی نے مزید کہا کہ آپ غورکریں کہ مکہ کی تیرہ سالہ دعوت کے نتیجہ میں صرف مٹھی بھر لوگ مشرف بہ اسلام ہوئے،لیکن صلح حدیبیہ کے بعد چند مہینوں میں تقریباً پوراجزیرۃ العرب حلقہ بگوش اسلام ہو گیا،کیوں کہ امن کی فضا انسان کو مثبت ماحول عطاکرتا ہے،اوراس میں انسان غوروفکر کرتا ہے،جس کے نتیجہ میں اس کے سامنے حق دن کے اجالے کی طرح واضح ہو کر آجاتا ہے اورانسان حق کو قبول کرتا ہے،اس لیے ہرمسلمان کو چاہئے کہ وہ آج اس مبارک موقع پر یہ عہد کرے کہ ہم اس ملک کی فضاکو پر امن بنانے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقہ چلیں گے،اورحسن معاشرت،حسن اخلاق،پڑوسیوں کے حقوق،غیر مسلموں سے تعلقات کے سلسلہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کو اپنی زندگی میں اتاریں گے،اگر ہم نے ایسا کیا تو عنقریب ہم دیکھیں گے کہ لوگ فوج درفوج دین اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل انسٹی آف تھیالوجی، تسخیر فاؤنڈیشن دہلی کا ذیلی ادارہ ہے۔

ان دونوں کا اداروں کا مقصد بقائے باہم /بین المذاہب مکالمہ اور تعلیم کا فروغ ہے۔ اس کے تحت امن وآشتی اور مذہب کے عناوین پر تقریباً دود رجن خطبے پیش کیے جاچکے ہیں جو یوٹیوب پر موجود ہیں۔ اس پروگرام میں تقریباً تین درجن افراد موجود تھے۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر قسیم اختر اور ساجدحسین ندوی، تسخیر فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری گلاب ربانی،سید صفوان حامد، مولانا سعد، عادل عفان، وجہہ القمر،محمد فیصل، محمد ارشد، محمد وسیم، نہاں انصاری، شگفتہ قمر، ایان ربانی، شازیہ صدیقی کے علاوہ کثیر تعداد میں سامعین موجود ہے۔ اس پروگرام کا آغاز قاری ابوسلمہ صدیقی کی تلاوت سے ہوا اور کامران اکمل ندوی (چنئی)نے نعت نبی پیش کی۔جب کہ ڈاکٹر ایس عبدالصمد نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں
خبریں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

03 جولائی
رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں
خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

02 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026

حالیہ خبریں

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

جولائی 3, 2026
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN