اردو
हिन्दी
اگست 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

رمضان کے بعد رمضان والی زندگی!

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات, مضامین
A A
0
رمضان کے بعد رمضان والی زندگی!
1.3k
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:نازش ہما قاسمی

دیکھتے ہی دیکھتے ماہ مقدس رمضان المبارک کا تینوں عشرہ انتہائی سرعت کے ساتھ ہمارے درمیاں سے رخصت ہوگیا۔ ہم سوچتے ہی رہ گئے؛ لیکن مبارک مہینے کا عشرہ رحمت عشرہ مغفرت اور جہنم سے آزادی کا عشرہ انتہائی تیزی سے گزرگیا۔ رمضان المبارک میں مسلمانوں کی اکثریت خدا سے قریب تھی نماز روزہ، تراویح ، تہجد صدقات و زکوات کا بھر پور اہتمام کیا۔ لوگوں کے دکھ درد میں بڑھ چڑھ کر بھی شریک ہوئے ایک مسلمان کے غم کو دوسرے مسلمانوں نے اپنا غم سمجھا اور ان کے غم کے مداوا کے طور پر ان کی مالی امداد بھی کی؛ لیکن کیا یہی معمول مسلمان اور دنوں میں بھی اپنائیں گے؟… یہ ایک سوال ہے اور اس سوال کا جواب بھی نفی میں ہے۔

جس طرح مسلمان رمضان کے مہینے میں رہتے ہیں اسی طرح اور ماہ میں ہرگز نہیں رہتے اور مہینوں میں مسلمان اپنے اعمال و افعال اور دیگر کرتوتوں سے یہ ثابت کرتے ہیں کہ ہم بس نام کے مسلمان ہیں، نہ ہمیں نماز پنج گانہ کی فکر ہوتی ہے اور نہ ہی دیگر سنن و واجبات کی؛ حالانکہ رمضان المبارک کا مہینہ ایسا مقدس اور بابرکت مہینہ ہے جس کی برکتوں، رحمتوں کے طفیل ہم اپنی پوری زندگی اللہ تعالیٰ کی عبادت میں صرف کرسکتے ہیں، ایک مہینہ جس طرح ہم تمام کام کاج سمیت مکمل تندہی سے یاد الٰہی اور رب العالمین کی عبادت کے لیے وقت نکالتے ہیں، ٹھیک اسی طرح ہم دیگر ایام میں بھی عبادت کے لئے وقت نکال سکتے ہیں۔ ایسا ہی ہونا چاہیے؛ لیکن مسلمانوں کی اکثریت ایسا نہیں کرتی ہے، مسلمان جس طرح رمضان کے مہینے کو عبادات میں گزارتے ہیں اسی طرح دیگر مہینوں میں بھی اہتمام کریں تو ہم خدا کے نیک بندوں میں شمار ہوجائیں اور جو ہمارے شامت اعمال کا نتیجہ ہے کہ ہم پر پوری دنیا خصوصا شام برما عراق افغانستان چین ہندوستان لیبیا اور فلسطین میں جو ظلم و جور کی تاریخ رقم کی گئی اور کی جارہی ہے اس کا خاتمہ ہوجائے، خدا ظالموں سے ان کے ظلم کا دنیا میں ہی احتساب کرلے؛ لیکن اعمالکم عمالکم کے پیش نظر جب تک ہم اپنے اعمال کی درستگی کی طرف دھیان نہیں دیں گے، جب تک ہم اسلام میں پورے کے پورے داخل نہیں ہوں گے ہمارے حالات اسی طرح رہیں گے۔

ابھی رمضان ختم ہوا ہماری مسجدیں مرثیہ خواں ہوجائیں گی کہ نمازی نہ رہے، ابھی عید کی نماز ختم بھی نہیں ہوگی کہ ہم ظہر عصر اور مغرب و عشا کو اپنی غفلت میں اڑا دیں گے، رمضان کے بعد دیگر نمازوں میں تو کچھ تعداد رہتی بھی ہے؛ لیکن فجر کی نماز جو انتہائی اہم ہے اس میں مسلمان دس فیصد بھی شامل نہیں ہوتے؛ حالانکہ تمام مسلمان اس بات سے واقف ہیں کہ جس طرح رمضان المبارک میں نمازوں کی ادائیگی فرض ہے ٹھیک اسی طرح دیگر ایام میں بھی نمازوں کی ادائیگی فرض ہے؛ لیکن ہم غفلت کی وجہ سے فرض کو بھی پس پشت ڈال دیتے ہیں۔آئیے اب عہد کرتے ہیں کہ جس طرح ماضی میں غفلت میں پڑکر جانے اور انجانے میں خدائے پاک و برتر کی نافرمانیاں کیں، اب اس رمضان کے بعد سے نہیں کریں گے۔

فرائض و واجبات کا بھر پور خیال رکھیں گے اور نماز کو اس کے وقت میں ہی ادا کریں گے۔ کسی کی دل شکنی نہیں کریں گے، آپس میں مل جل کر اتحاد و اتفاق سے رہیں گے، ایک دوسرے سے حسد، بغض، کینہ وغیرہ نہیں رکھیں گے، معاملات ایک دم صاف رکھیں گے؛ تاکہ بروز محشر سوال و جواب میں آسانی ہو اور ذلت و رسوائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اگر ہم کامل مسلمان ہوجائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ایسی نہیں ہے جو ہمیں زیر کرسکے، ہم پر غالب ہوجائے، یہ سبھی ہمارے اعمال کا ہی نتیجہ ہے جو ہم پوری دنیا میں ستائے جارہے ہیں۔اللہ تبارک و تعالی ہمیں اپنے برگزیدہ بندوں میں شمار کرلے، ہمیں اعمال و افعال کی درستگی کی توفیق دے اور ہمیں بروز محشر صدیقین شہدا کی رفاقت نصیب فرمائے۔ آمین

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN