لکھنؤ:
اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آکسیجن سلنڈر ریفلنگ کرنے کے دوران بڑاحادثہ ہوگیا۔ ریفلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے موقع پر موجود دو لوگوں کی موت ہوگئی ، جبکہ کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے بعد اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے راحت اور بچاؤ کا کام شروع کردیا۔ حادثہ چنہٹ کے کے ٹی آکسیجن پلانٹ میں پیش آیا۔
کورونا وبا کے بیچ راجدھانی لکھنؤ کے دیوا روڈ واقع کے ٹی آکسیجن پلانٹ پر بدھ کو آکسیجن سلنڈر پھٹ گیا ۔ سلنڈر پھٹنے سے 2 لوگوں کی موت ہوگئی اور 6 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔ پلانٹ میں کام کررہے ایک اسٹاف کا ہاتھ بلاسٹ کے دوران بری طرح زخمی ہوگیا ۔