اردو
हिन्दी
جون 13, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مدارس دین کے مرکز اور مساجد کلینک ہیں:مولانا سعد کاندھلوی

4 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
70
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایمان ویقین کی مجالس کا انعقاد، کھار گھر عالمی اجتماع کا اتوار کو آخری دن، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شرکت متوقع
ممبئی۔یکم؍ فروری: (نمائندہ خصوصی) نوی ممبئی کے کھار گھر میں جاری سہ روزہ عالمی تبلیغی اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمان شرکت کر رہے ہیں، جہاں ایمان و یقین کی مجلسیں منعقد ہو رہی ہیں اور تبلیغی جماعت کے اکابرین شرکاء کو دین کی بنیادی تعلیمات اور عملی زندگی میں اس پر عمل پیرا ہونے کی ہدایات دے رہے ہیں۔ سنیچر یکم فروری کو اجتماع کے دوسرے دن امیر تبلیغی جماعت مولانا سعد کاندھلوی نے علماء کی خصوصی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے گشت میں دو بنیادی چیزوں کی اہمیت ہے: فضائل اور مسائل کی تعلیم۔ فضائل کی تعلیم اس وقت تک مکمل نہیں جب تک مسائل کی آگاہی نہ ہو۔ میرے نزدیک محض فضائل کی کوئی حیثیت نہیں، بلکہ ان کا مقصد ایمان کی تجدید اور اللہ کی رضا کی طرف رجوع کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علماء کے لیے مدارس کی حیثیت وہی ہے جو ڈاکٹروں کے لیے میڈیکل کالج کی ہوتی ہے، جبکہ مساجد کو ان کے کلینک کی مثال دی جا سکتی ہے، جہاں وہ لوگوں کو دینی راہنمائی فراہم کرتے ہیں اور ان کے روحانی علاج کا کام انجام دیتے ہیں۔ مولانا سعد نے واضح کیا کہ تبلیغی جماعت کا مقصد دین کی تعلیم و تعلم سے روگردانی نہیں بلکہ تبلیغ میں دین کی تعلیم و تعلم کو چھوڑ کر محض گشت پر نکلنا ہمارا مقصد نہیں، بلکہ اس کے لیے پہلے متبادل کا انتظام کرنا ضروری ہے۔” انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کا اصل مقصد مدارس کا قیام اور دینی تعلیمات کو عام کرنا ہے تاکہ امت مسلمہ میں دینی بیداری پیدا ہو اور عملی زندگی میں سنتوں کا احیاء ہو۔تبلیغی اجتماع میں ایمان و یقین کی مجلسوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جہاں اکابر علمائے کرام نے دین کی بنیادی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ قبل ازیں، بعد نماز فجر مولانا الیاس صاحب نے خطاب کیا۔انہوں نے ایمان کی محنت پر بیان کرتے ہوئے مولانا الیاس صاحب نے فرمایا حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل علیہما السلام کے واقعہ سے پتا چلتا ہے کہ اللّٰہ تعالٰی کی قدرت پر جب یقین کامل ہوگا تو اللہ جل جلالہ وعم نوالہ باوجود دنیا کے تمام وسائل واسباب کے نہ ہونے کے بھی کامیاب کر کے دکھائے گا اور جب یقین اللہ سے ہٹ کر اسباب پر ہوگا تو اللہ کی قدرت کا پھر مشاہدہ نہیں کر سکتا-بعد ظہر مولانا فاروق صاحب نے کام کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے فرمایا اس چلت پھرت سے یہ چاہا جا رہا ہے کہ ایک اللّٰہ سے ہونے کا یقین دلوں میں بیٹھ جائے تو تمام ناکامیوں کی شکلوں میں بھی اللّٰہ تعالٰی کامیاب کر دکھائے گا۔ جبکہ بعد نماز عصر مولانا عبدالولیب صاحب نے ایمان و یقین کے موضوع پر خصوصی گفتگو فرمائی۔ بعد نماز مغرب مولانا سعد صاحب کی خصوصی نشست ہوئی جس میں انہوں نے تبلیغی کام کی افادیت، امت کے موجودہ حالات اور دینی بیداری کے موضوع پر تفصیلی خطاب کیا۔بیانات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تبلیغی جماعت کا اصل کام امت کے ہر فرد کو اللہ کے قریب کرنا، دین کی بنیادی باتوں سے روشناس کرانا، اور عملی طور پر قرآن و حدیث کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دینا ہے۔تبلیغی اجتماع کے آخری دن اتوار کی مناسبت سے لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں کی شرکت متوقع ہے، جہاں ایمان و یقین کی مجلسوں کے علاوہ اہم بیانات اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔اتوار کو بعد نماز فجر مولانا یوسف صاحب (فرزند مولانا سعد کاندھلوی) خصوصی خطاب کریں گے۔بعد نماز ظہر مفتی یعقوب صاحب تبلیغی جماعت کے اصول و ضوابط پر روشنی ڈالیں گے۔بعد نماز عصر بھائی امین بیان فرمائیں گے، جس میں مسلمانوں کو دین پر استقامت کی تلقین کی جائے گی۔بعد نماز مغرب مولانا سعد صاحب کا خصوصی بیان ہوگا، جس میں تبلیغ کے مشن، اس کے اصول و مقاصد، اور عالم اسلام کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالی جائے گی۔اس کے بعد روانگی کی ہدایات دی جائیں گی، جو مولانا یوسف صاحب شرکاء کو دیں گے، اس کے بعد اجتماع کی اختتامی دعا ہوگی۔اجتماع کے دوران تبلیغی جماعت کے کارکنان نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل متحرک رہے، جبکہ شرکاء کے قیام و طعام کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔تبلیغی اجتماع کے آخری دن امت مسلمہ کی بھلائی، عالم اسلام کی سلامتی، اور مسلمانوں کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔ اس موقع پر مولانا سعد کاندھلوی شرکاء کو نصیحت کریں گے کہ وہ دین کی دعوت کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں اور اپنے عملی کردار کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی پیدا کریں۔

ٹیگ: madarsaMaulana Saad Kandhalvi

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

خبریں

طیارہ حادثہ پر مولانا محمود مدنی کا اظہار تعزیت ،جمعیتہ کارکنان کو متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد پہنچانے کی تلقین

12 جون
خبریں

طیارہ حادثہ پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارِ رنج و غم،امیر جماعت نے کہا،سوگوار خاندانوں کے لیے ہمدردی و صبر کی دعا کرتے ہیں

12 جون
خبریں

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

12 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

خطرے کی گھنٹی؟:’مداخلت تبھی ہوگی جب آئین کی خلاف ورزی کا ٹھوس ثبوت لایا جائے…’، چیف جسٹس نے کھینچ دی لکشمن ریکھا

مئی 20, 2025

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

مہا راشٹر پولیس نےفیض احمد فیض کی نظم  ’ہم دیکھیں گے‘  پڑھنے پر تین افراد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا

مئی 21, 2025

غزہ میں جینو سائڈ کا نیا طریقہ: اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے قطاروں میں کھڑے 29 فلسطینی قتل کردئیے

طیارہ حادثہ پر مولانا محمود مدنی کا اظہار تعزیت ،جمعیتہ کارکنان کو متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد پہنچانے کی تلقین

طیارہ حادثہ پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارِ رنج و غم،امیر جماعت نے کہا،سوگوار خاندانوں کے لیے ہمدردی و صبر کی دعا کرتے ہیں

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

غزہ میں جینو سائڈ کا نیا طریقہ: اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے قطاروں میں کھڑے 29 فلسطینی قتل کردئیے

جون 12, 2025

طیارہ حادثہ پر مولانا محمود مدنی کا اظہار تعزیت ،جمعیتہ کارکنان کو متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد پہنچانے کی تلقین

جون 12, 2025

طیارہ حادثہ پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارِ رنج و غم،امیر جماعت نے کہا،سوگوار خاندانوں کے لیے ہمدردی و صبر کی دعا کرتے ہیں

جون 12, 2025

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025

حالیہ خبریں

غزہ میں جینو سائڈ کا نیا طریقہ: اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے قطاروں میں کھڑے 29 فلسطینی قتل کردئیے

جون 12, 2025

طیارہ حادثہ پر مولانا محمود مدنی کا اظہار تعزیت ،جمعیتہ کارکنان کو متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد پہنچانے کی تلقین

جون 12, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN