اردو
हिन्दी
اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

محمود مدنی نے سرکردہ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کو ڈنر پر بلایا، کلیدی  مسائل پر تبادلہ خیال

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
188
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(:آر کے بیورو)
پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوران، جمعیت علمائے ہند( محمود مدنی )، نے بدھ کو دہلی کے  شنگری لا ہوٹل میں اپوزیشن کے سرکردہ اراکین پارلیمنٹ کے لیے جن میں زیادہ تر مسلم تھے عشائیہ کا اہتمام  کیا۔  جمعیۃ کے صدر مولانا محمود مدنی کی طرف سے وہاں موجود  اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کو ایک کتابچہ دیا گیا  جس میں مسلمانوں سے متعلق  پانچ اہم مسائل کا ذکر کیا گیا تھا اور ان پانچوں مسائل پر  خصوصی بات کی گئی ۔زیادہ تر شرکا کا تعلق ایس پی اور کانگریس سے تھا ـ
اجلاس میں موجود نمایاں ناموں میں:ہریندر ملک ایس پی،اقرا حسن، ایس پی،محب اللہ ندوی، ایس پی،ضیاء الرحمان برق، ایس پی،عمران مسعود، کانگریس،عمران پرتاپ گڑھی، کانگریس،جاوید خان، کانگریس،آغا روح اللہ مہندی، این سی،میاں الطاف، این سی،اور چندر شیکھر آزادجو اپنی آزاد سماج پارٹی کے ایم پی ہیں
خبر کے مطابق اجلاس میں موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ مسلم کمیونٹی کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اور نفرت انگیز واقعات پر کھل کر بات چیت کی گئی۔ سنبھل کے ایم پی ضیاء الرحمان برق کا کہنا ہے کہ اس ڈنر کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال اور اقلیتوں کے خلاف مظالم سمیت کئی مسائل پر بات چیت ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا مدنی نے کہا کہ یہ وقت امت مسلمہ کی آواز کو متحد اور مضبوط کرنے کا ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ان امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
1. آسام میں بلڈوزر کارروائی کا مسئلہ
2. نفرت انگیز تقریر اور ملک میں ہونے والے نفرت انگیز جرائم
3. بہار میں ایس آئی آر SIR کا عمل
4. ذات پات  پر مبنی  مردم شماری اور
5. مسئلہ فلسطین
میٹنگ کے دوران آسام میں بلڈوزر کی کارروائی پر ب تفصیل سے بات چیت ہوئی جس میں ایک خاص کمیونٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے،میٹنگ میں  ایک پارلیمانی کمیٹی بنانے پر زور دیا گیا جو  آسام کا دورہ کرے اور وہاں کے بے گھر لوگوں سے ملاقات کرے اور ان کی باز آباد کاری کا انتظام کرے۔
وہیں بہار میں جاری ایس آئی آر SIR کے عمل پربھی تبادلہ خیال ہواـ میٹنگ میں شریک ممبران پارلیمنٹ نے وعدہ کیا کہ اس مسئلے کو پارلیمنٹ میں اور اس کے باہر بھرپور طریقے سے اٹھایا جائے گا۔  واضح رہے سرکار نے اس ہر پارلیمنٹ میں بحث سے صاف انکار کردیا ہے
مولانا مدنی نے کہا کہ اس SIR کو NRC نہ بنایا جائے۔ بھارت میں اپنے شہریوں سے ووٹ کا حق نہیں چھیننا چاہیے۔ شہریوں سے ان کی وراثت اور شہریت  کا ثبوت مانگنا ان کے حقوق چھیننے کے مترادف ہے۔
**ہیٹ اسپیچ اور ہیٹ کرائم کے بڑھتے واقعات کا مسئلہ بھی زیر غور آیا,میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹنگ میں بتایا گیا کہ حالیہ دنوں میں بی جے پی لیڈروں نے بہت زیادہ نفرت انگیز تقاریر کی ہیں اور سال 2024 میں یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے سب سے زیادہ نفرت انگیز تقاریر کی ہیں۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اس معاملے پر سخت قوانین بنائے جائیں۔ ـیہ احساس عام تھا کہ پولیس بھی ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتی۔ میٹنگ کے مطابق ان معاملات میں صرف 13 فیصد ایف آئی آر درج کی گئیں، جن میں زیادہ تر اپوزیشن لیڈر ہیں۔ یہاں تک کہ پی ایم اور وزیر داخلہ نے  بھی لوک سبھا انتخابات میں نفرت انگیز تقریریں کی  تھیں ۔
**ذات پات کی مردم شماری  کی اجلاس میں پرزور حمایت کی گئی۔ محمود مدنی نے کہا کہ یہ مسلمانوں کی ضرورت ہے۔ کیونکہ مسلمانوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے مذہب میں ذات پات کے نام پر کوئی فرق نہیں ہے، لیکنانہوں نے اعتراف کرتے ہویے کہا کہ  سچ یہ ہے کہ مسلمانوں میں بہت سے طبقے ہیں جیسے پسماندہ وغیرہ، ان میں ذات پات کی بنیاد پر تفریق کی جاتی ہے۔
**مسئلہ فلسطین پر:جلاس میں موجود  اراکین پارلیمنٹ نے خود کہا کہ فلسطین کے تئیں ہندوستانی حکومت کا رویہ ٹھیک نہیں ہے، ہندوستان کی فلسطین نواز پالیسی کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے، اور اب فلسطین میں انسانیت ہی خطرے میں ہے۔ ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ جلد ہی اس مسئلہ پر ایک میمورنڈم تیار کرکے صدر جمہوریہ کو پیش کریں گے۔(فوٹو بشکریہ اے بی پی)

ٹیگ: delhidinnerjameatkey issuesMahmood Madaniopposition MPsShangri-La Hotel

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر
خبریں

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

09 اکتوبر
SIR Fake Details FIR
خبریں

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

08 اکتوبر
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ
خبریں

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

08 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Mobile Phone Effects on Children

بچوں پر موبائل فون کے مضر اثرات: طبی، سائنسی اور سماجی جائزہ

دسمبر 21, 2025
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اکتوبر 8, 2026

جولائی 22, 2026

حالیہ خبریں

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

اکتوبر 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN