اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سرما کے چیلنج کے بعد محمودمدنی آسام کے دورے پر، متاثرین سے ملاقات۔ کہا ہم دار و رسن کے لیے تیار،لیکن انصاف کی لڑائی نہیں چھوڑیں گے

12 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
948
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی،  یکم ستمبر:آسام میں اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے ظلم و ستم اور نفرت و شدت پسندی کی لہر کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی قیادت میں آج ایک وفد آسام پہنچا۔ وفد نے متاثرہ کیمپوں کا دورہ کیا جہاں بلڈوزر کارروائیوں کے نتیجے میں بے گھر کئے گئے خاندان پناہ لیے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا صدر جمعیۃعلماءہند کی قیادت میں ہنوز وفد نے آسام میں تقریباً تین سوکلو میٹر کا سفر طے کرلیا ہے اور کئی مقامات پر مظلومین سے ملاقات بھی کی ہے۔ مولانا مدنی نے بالخصوص بیت باری کیمپ میں لوگوں سے تفصیل سے بات چیت کی۔ مولانا مدنی نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لڑائی تجاوزات ہٹانے کے خلاف نہیں ہے، لیکن سپریم کورٹ کی ہدایات کو نظر انداز کرکےلوگوں کو بے گھر کرنا اور قانون کی بجائے دھمکی ،خوف اور طاقت کی زبان استعمال کرنا انصاف اور انسانیت کے خلاف ایک جرم ہے۔

مولانا مدنی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی اور اس مقصد ہم دار و رسن کے لیے بھی تیار ہیں۔یہی ہمارے بزرگوں کی روشن تاریخ رہی ہے۔
جمعیۃ علماء ہند کے وفد میں  مولانا مدنی کے علاوہ ناظم عمومی جمعیۃ مولانا حکیم الدین قاسمی، مولانا مفتی جاوید اقبال (صدر جمعیۃ علماء بہار)، مولانا خالد کشن گنج (ناظم جمعیۃ علماء کشن گنج)، مولانا نوید عالم قاسمی، قاری نوشاد عادل (آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند) اور مولانا ہاشم قاسمی (کوکراجھار آسام) اور مولانا سلمان قاسمی (آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند) شامل ہیں ۔

واضح رہے گزشتہ دنوں جمعیتہ کی ورکنگ کمیٹی نے آسام کی صورتحال پر تشویش کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کی ہیٹ اسپیچ کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرتے ہویے ان کی  برطرفی کا مطالبہ کیا تھا ،جس ہر وزیر اعلیٰ نے بڑی برہمی کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ اگر وہ مل جائیں تو ان کو بنگلہ دیش بھجوا دوں ،اس کے علاؤہ اور بھی الزام لگائے تھے ،انہوں نے  ایک طرح سے مولانا محمود مدنی کو چیلنج کیا تھا کہ وہ آسام آکر دکھائیں ،عام خیال  تھا محمود مدنی ضرور آسام جائیں گے اس لیے کہ اہل آسام نے جمعیتہ کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے اس وقت وہ آزمائش میں ہیں اور اب ان کو سرپرستی و تعاون کی اشد ضرورت ہے لیڈر ساتھ ہو تو  مصیبتوں کے سامنے حوصلہ بڑھ جاتا ہے

ان کے دورے کو جرات مندی کے اظہار کے طور پر دیکھا جارہا ہے انہوں نے آسام کے ستم رسیدہ لوگوں کو مایوس نہیں کیا ـ یہ بھی امید کی جارہی ہے کہ محمود مدنی کی قیادت میں جمعیتہ سرما کی ہیٹ اسپیچوں اور بے جا الزامات  پر کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی (ہریس ریلیز٫آر کے بیورو )

ٹیگ: asammehmood madanivictim

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN