اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

متھرا: شاہی عیدگاہ میں بھگوان کی مورتی رکھنے کی مہم

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ Uncategorized
A A
0
89
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

صلاح الدین زین

بھارت میں سخت گیر نظریات کی حامل ہندو تنظیموں نے متھرا کی تاریخی عید گاہ میں بھگوان کرشن کی مورتی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تنظیمیں اس تاریخی مسجد کے مقام پر بھی مندر بنانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

بھارت میں سخت گیر نظریات کی حامل ہندو تنظیموں ایک بار پھر سے ریاست اتر پردیش میں تاریخی شاہی عید گاہ میں بھگوان شری کرشن کی مورتی رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد حکام نے پورے علاقے میں دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں بعض ہندو رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گيا ہے۔

ہندو تنظیموں نے مغل بادشاہ اورنگ زیب کے دور میں تعمیر ہونے والی تاریخی عیدگاہ میں چھ دسمبر کے روز مورتی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ سن 1992 میں چھ دسمبر کے دن ہی ہندوؤں نے بابری مسجد کو بھی مسمار کر دیا تھا جہاں اب ایک مندر تعمیر ہو رہا ہے۔

حکام کا کارروائی کا وعدہ

حکام کا کہنا ہے کہ ہندو تنظیموں کے اعلان کے تناظر میں امتناعی احکامات کے تحت دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت چار افراد سے زیادہ کے اجتماع پر پابندی عائد ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نوین سنگھ چہل کا کہنا تھا، "متھرا میں کسی بھی شخص کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہندو تنظیم ‘نارینی سینا’ کے ایک رہنما امت مشرا کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ چہل کے مطابق انہوں نے سینیئر حکام کے ساتھ میٹنگ میں شاہی عیدگاہ اور اس کے پاس بنے مندر کی سکیورٹی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا ہے۔

ہندو تنظیموں کا دعوی

حکام کے مطابق سب سے پہلے ‘اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا’ نامی تنظیم نے مسجد کے اندر بھگوان شری کرشن کا مجسمہ رکھنے کی درخواست دی تھی جسے مسترد کر دیا گيا۔ اس کے بعد اتوار کے روز ایک اور ہندو تنظیم نارینی سینا نے مسجد کو وہاں سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مارچ کا اعلان کر دیا۔

ہندو مہا سبھا کا کہنا تھا کہ چھ دسمبر کے دن پہلے شاہی عید گاہ کو گنگا کے پانی سے صاف کیا جائے گا اور پھر اس کے بعد اس میں بھگوان شری کرشن کا کی مورتی رکھی جائے گی۔ سن 1992 میں چھ دسمبر کے دن ہی ہندوؤں نے بابری مسجد کو مسمار کر دیا تھا اور اسی مناسبت سے اس دن کا انتخاب کیا گيا ہے۔

ہندو تنظیموں کا دعوی ہے کہ ان کے بھگوان شری کرشن اسی عید گاہ والے مقام پر پیدا ہوئے تھے اور بقول ان کے پہلے وہاں ایک مندر تھا۔ تاہم جب پولیس نے مہا سبھا کو اجازت نہیں دی، تو نارینی سینا نے مسجد کو وہاں سے ہٹانے کے مطالبے کے ساتھ ایک احتجاجی جلوس کا اعلان کر دیا جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور سکیورٹی میں اضافے کا اعلان کیا گيا۔

شاہی عید گاہ کی تاریخ

ریاست اتر پردیش کے ضلع متھرا میں شاہی عید گاہ کی تعمیر مغل شہنشاہ اورنگ زیب نے کروائی تھی جو ایک مسجد ہونے کے ساتھ عید گاہ بھی ہے اور اسی مناسبت سے اسے شاہی عید گاہ کہا جاتا ہے۔

لیکن بھارت میں سخت گیر ہندو تنظیموں کا ایک زمانے سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ ایودھیا کی بابری مسجد، متھرا کی تاریخی عیدگاہ اور بنارس کی گيان واپی مسجد مندر توڑ کر بنائی گئی تھیں، اس لیے وہ اس پر پھر سے مندر تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ ان تینوں مساجد کا تعلق ریاست پو پی سے ہے۔

اس میں سے بابری مسجد کو پہلے ہی منہدم کیا جا چکا ہے اور بھارتی سپریم کورٹ کی اجازت سے وہاں مندر کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اب ان تنظیموں کی نظر متھرا کی عیدگاہ اور بنارس کی گیان واپی مسجد پر ہے، جنہیں مغل شہنشاہ اورنگ کے دور میں تعمیر کیا گيا تھا۔

بشکریہ : (ڈی ڈبلیو، نئی دہلی)

ٹیگ: خبریں

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Uncategorized

امریکی تھنک ٹینک نے کیوں کہا: 2026 میں ہندوپاک کے درمیان جنگ ہوگی؟ یہ ہیں وجوہات

31 دسمبر
Iran Israel War Warning
Uncategorized

ایرانی وزیر خارجہ نےکہا، ہم پر ایک حملہ ہوسکتا ہے،جنگ کے لیے پہلے سے زیادہ تیار، اسرائیل کا بھی جواب آیا

22 دسمبر
Uncategorized

ترکیہ کی خاتون اول امینہ ایردوان کا غزہ کے حالات پر میلانی ٹرمپ کے نام  خط،حساسیت کے مظاہرہ کی اپیل

23 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN